Author: Khabrain News

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت سے مقبوضہ جموں جانے والا مسافر بردار طیارہ ایئرپورٹ پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے بعد مسافروں کو دوسرے طیارے سے روانہ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر جموں جانے والا طیارہ پرواز بھرنے سے قبل پش بیک کے دوران بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ الیکٹرک پول سے ٹکرانے کے باعث طیارے کے ونگ کو شدید نقصان پہنچا۔ پرواز کو منسوخ کرکے مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔ حادثے کے وقت طیارے میں مسافر اور عملے کے ارکان موجود تھے جو محفوظ…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) رینجرز نے جیکب آباد اور کشمور میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ 13 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کرلیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں معاونت فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد اور کشمور میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید، ڈیرہ موڑ اور گڈو چیک پوسٹس پر کارروائی کی گئی جس کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایادیا گیا۔…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے زمانہ طالب علمی کی شرارتوں سے مداحوں کو آگاہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں اسکول میں بہت شرارتی تھا، ٹیچر مجھے شیطانی مسکراہت والا بچہ کہتی تھیں اور کسی بھی غلطی پر ڈانٹ سے بچنے کی کوششوں میں لگا رہتا تھا۔ اداکار نے کہا کہ شرارت کرنے پر اگر میں ٹیچر کے سامنے مسکرا دوں تو مجھے معافی مل جاتی تھی، مجھے یاد ہے ایک بار میں نے اسکول لیب میں کچھ چیزیں پھاڑ دیں تو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما و وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم 7 ووٹوں کے ساتھ میک اینڈ بریک کی پوزیشن میں ہے۔ امین الحق کا کہنا تھاکہ کارکنوں سے مشاورت کی، رابطہ کمیٹی کے پاس تمام اختیارات ہیں جبکہ ایم کیو ایم کی لیڈر شپ اسلام آباد میں موجود ہے اور مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ایم کیو ایم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، ایم کیو ایم نے کسی وزارت یا عہدے کا مطالبہ نہیں کیا، چار ماہ پہلے مونس الٰہی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 امن دشمنوں کو جہنم واصل کر دیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے ایک دہشتگرد کی شناخت زر سعداللہ کے نام سے ہوئی جبکہ باقی تین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ مارے جانے والے…

مزید پڑھیں

ایل سلواڈور: (ویب ڈیسک) ایل سلواڈور میں گینگ وار سے متعلق ہلاکتوں کی خوفناک لہر نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق گینگز کی جانب سے برھتے قاتلانہ حملوں کے پیشِ نظر کانگریس نے صدر نائیب بوکیل کی ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کی درخواست منظور کی تھی۔ ایل سلواڈور میں گزشتہ جمعے کو 14 افراد اور ہفتے کے روز 62 افراد ہلاک ہوئے جبکہ فروری میں قتل کے 79 واقعات ہوئے۔ ملک میں اتنے وسیع پیمانے پر قاتلانہ وارداتوں کا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں پاکستان سے تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی لاہور پہنچے تھے۔ اس دوران آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم میں شامل لیگ اسپنر ایڈم زمپا پاکستانی کرکٹر محمد رضوان اور ساتھی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کے بعد’ تکیہ’ گروپ میں شامل ہوگئے۔ جی ہاں آسٹریلوی وائٹ بال کے کھلاڑی جب رات گئے لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو لیگ اسپنر ایڈم زمپا اپنے ساتھ تکیہ لے کر آئے۔ زمپا کو اپنے تکیے کو جھپی ڈالے ہوئے دیکھا گیا جس کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔ واضح رہے کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کروڑوں صارفین کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ پوری دنیا میں سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ اس ضمن میں برطانیہ کے مؤقر اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت کروڑوں افراد پوری دنیا میں ٹوئٹر سروسز کی وجہ سے متاثر ہیں۔ اس حوالے سے ملنے والی ابتدائی رپورٹس کے مطابق پوری دنیا میں اس وقت تقریباً 56 فیصد افراد کو سخت دشواری کا سامنا ہے۔ اس ضمن میں کہا گیا ہے 37 فیصد صارفین نے کہا ہے کہ ایپلی کیشن میں خرابی کا…

مزید پڑھیں

زیورخ: (ویب ڈیسک) ایک ایپ کی بدولت آپ اپنے اینڈروئڈ فون سے سائنسدانوں کی مدد کرسکتے ہیں جس کی بدولت موسم کی بہترین پیش گوئی میں مدد مل سکتی ہے تاہم صرف اینڈروئڈ فون میں اینڈروئڈ ورژن سیون سے اوپر والے آپریٹنگ سسٹم پر ہی یہ ایپ چل سکتی ہے۔ یورپی خلائی ایجنسی نے ’کمالیئٹ‘ ایپ بنائی ہے جس میں پوری دنیا کے لوگ اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس طرح فون کے جی پی ایس ریسیور کو استعمال کرتے ہوئے مقامی موسمیاتی کیفیات کی معلومات ایک جگہ جمع ہوسکے گی۔ ہم جانتے ہیں کہ اپنے اپنے مدار میں موجود…

مزید پڑھیں

میکسیکوسٹی: (ویب ڈیسک) میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلے کے دوران مسلح افراد نے دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے وسطی علاقے میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ جاری تھا جس میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 خواتین شامل ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ تاحال حملے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے…

مزید پڑھیں