لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن میں گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق نوجوان کی شناخت 24 سالہ دانیال کے نام سے ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اقبال ٹاؤن میں ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) پولیس نے 15 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے والے موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم آصف کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم چوری کی موٹر سائیکل 8 سے 25 ہزار روپے میں فروخت کردیتا تھا۔ پولیس کا کہناہےکہ موٹر سائیکل لفٹر نے ویڈیو بیان میں 15 ہزار موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب منتقل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس کا باپ ٹارگٹ کلر تھا جو پولیس مقابلے میں مارا گیا جب کہ وہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان…
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ میں پالتو مویشیوں میں پھیلنے والی بیماری لمپی سکن کے باعث ہزاروں مویشی متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بیماری جانوروں سے جانوروں میں منتقل ہوتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق بیماری سے گوشت اور دودھ متاثر نہیں ہوتا اور انسانوں کو بھی منتقل نہیں ہوتی۔ ریسرچرز کے مطابق جانوروں کو یہ بیماری لاحق ہو جائے تو بخار اور جلد پر گٹھلیاں بن جاتی ہیں، جانور کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے ، جس سے دودھ کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ کمزوری اور خارش کے باعث جانور کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ بڑے جانوروں میں لمپی اسکن…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کو وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا جبکہ رجسٹرار عدالت نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کردی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانونی سازی کے ذریعے پبلک آفس ہولڈر الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی، درخواست گزار اسدعمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء محمد سبطین خان، ڈاکٹر محمد اختر ملک اورحافظ ممتاز احمد نے ملاقات کی جس کے دوران محکموں کی کارکردگی اورسیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تین صوبائی وزرا نے ملاقات کی۔ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کی گیا، اپوزیشن رہنماؤں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے- عثمان بزدارکا اس موقع پر کہناتھا کہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے ’ہیومن رائٹس واچ’ نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر چلے اور عدم اعتماد کی تحریک پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے۔ عالمی ادارے ’ہیومن رائٹس واچ‘ کی ایشیاءکے لیے ایسویسی ایٹ ڈائریکٹر پیٹریشیا گوسمین نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں ممکنہ طور پر تشدد پر مبنی تصادم کے لیے اسٹیج تیار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر چلے اور عدم اعتماد کی تحریک پر…
امریکہ : (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔ یوکرین میں روس نے کیف کے ایک تھیٹر اور کھانا لینے کے لیے قطار میں کھڑے عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی صدر نے تھیٹر میں پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے پر روسی صدر پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ روسی صدر جنگی مجرم ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا یہ ناقابل معافی ہے کہ کریملن امن مذاکرات کے دوران جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یوکرین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روسی افواج نے ماریوپول…
پیرس : (ویب ڈیسک) پیرس کی یادگار کے اوپر ایک نیا ڈیجیٹل ریڈیو اینٹینا لگانے کے بعد ایفل ٹاور کی اونچائی میں 6 میٹر مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ایفل ٹاور کی اونچائی اب ایک ہزار 82 فٹ ہو گئی ہے۔ ایفل ٹاور کو سال 1899 میں فرانسیسی انقلاب کے ایک سو سال مکمل ہونے کی خوشی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس تعمیر کے بعد ایفل ٹاور واشنگٹن مونومنٹ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے اونچا انسان ساختہ ڈھانچہ بن گیا ہے۔ یاد رہے ایفل ٹاور دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سیاحتی مقامات میں…
برج ٹاون: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہو گیا، مہمان انگلش ٹیم نے تین وکٹ پر دو سو چوالیس رنز بنا لیے۔ برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلش کپتان جو روٹ شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے ایک سو انیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ ڈین لورنس اکانوے اور ایلکس لیس تیس رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا…
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سمیت متعدد شہروں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 60 کلومیٹر گہرائی پر تھا۔ زلزلے کے مرکز کی نشاندہی فوکوشیما شہر کے قریب ہوئی جہاں دو ہزار گیارہ کے زلزلے میں ایٹمی ریکٹر سونامی کی زد میں آکر تباہ ہوگیا تھا۔
