نیویارک: (ویب ڈیسک) دیکھنے میں یہ سگریٹ لائٹر لگتا ہے لیکن اس اہم آلے میں چار آلے سمودیئے گئے ہیں۔ اول یہ وائرلیس ریموٹ کنٹرول ہے جو تمام ٹچ آلات چلاسکتا ہے۔ دوم اس میں لیزر پوائنٹر آپ کو کانفرنس پریزینٹیشن میں کام آتا ہے، سوم اسے ایئر یا کارڈلیس ماؤس کہا جاسکتا ہے اور چہارم، یہ شارٹ کٹ جنریٹر بھی ہے۔ اس آلے کو چیرٹاک کا نام دیا گیا ہے جو فی الحال ایک کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ ، کِک اسٹارٹر پر فنڈنگ کے مراحل سے گزررہا ہے۔ یہ بلیوٹوتھ اور وائی فائی دونوں سے کام کرتا ہے اور…
Author: Khabrain News
پاراچنا: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی بوٹ پالش ختم ہوچکی تو اب وہ بوٹ چاٹنے پر اتر آئے، امید ہے کہ ایک شخص کےلیے ادارہ خود کو متنازع نہیں بنائے گا۔ پارا چنار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ خودکشی کرلوں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا اور وزیراعظم بنتے ہی وہ آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹا رہے تھے، عمران خان نے کہا کہ لوگ باہر ممالک سے نوکریاں کرنے یہاں آئیں گے…
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت کے خلاف فیصلہ کن مہم کے معرکہ کے لیے مسلم لیگ ن کے مہنگائی مارچ کا لاہور سے آغاز ہو گیا۔ لانگ مارچ سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز میں ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ کے ساتھ مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔ اس دوران قافلے پہنچنے سے قبل کارکنوں کی تعداد اور روٹس سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں کئی مقامات اور دیگر اضلاع سے ہزاروں کارکنان پہنچ…
لاہور: (ویب ڈیسک) پینٹس اور کوٹنگز کی دنیا میں صف اول کا درجہ رکھنے والی کمپنی ایگزونوبل پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان میں پینٹ بنانے کیلئے ایک نئے پلانٹ کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں لگائے جانے والا یہ جدےد پلانٹ 25ایکڑ پر محیط ہوگا جس میں لائحہ عمل کے مطابق 2023َءمیں پینٹ بنانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ خوبصورت ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پلانٹ ہر سال پیداوار کو بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ جس کے تحت پانچ سال تک سالانہ پیداوار میں اضافے کا پلان بھی…
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عوام سے مہنگائی مکاﺅ مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی کال پر سب اپنے گھروں سے نکلیں اور مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں ، اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ مریم نوازاور حمزہ شہبازکے ساتھ نکلو اور ظالم حکومت سے نجات حاصل کرو ،مہنگائی مکاﺅ مارچ عوام کو ہر روز کی مہنگائی سے نجات دلائے گاعوام جان لیں، ان کا حق موجودہ کرپٹ نالائق حکمران کھاگیا، وہ نہ نکلے تو پورا پاکستان کھا جائے…
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست تو اخلاقیات پر مبنی تھی لیکن عمران کی ریاست گالی اور جادو پر مبنی ہے۔ پاراچنار میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان مدینہ کی ریاست کی باتیں کرتا ہے، یہ مدینہ کی ریاست کے نام کی توہین ہے، ریاست مدینہ کا نام لینے والے وزرا اپنی زبانوں سے گالیاں بھی نکلاتے ہیں، مدینہ کی ریاست تو اخلاقیات پر مبنی تھی لیکن عمران کی ریاست گالی اور جادو پر مبنی ہے، مدینہ کی ریاست میں یہ ممکن ہی نہیں کی ریلیف صرف…
امریکی پاپ گلوکار، اداکارہ و موسیقار مائلی سائرس کا طیارہ جنوبی امریکی پیراگوئے جاتے ہوئے خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا اور گلوکارہ سمیت ان کے تمام اہل خانہ اور ٹیم ارکان محفوظ رہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مائلی سائرس جنوبی امریکی ملک میوزک کنسرٹ میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ برازیل کی سرحد کے قریب ان کے طیارے پر آسمانی بجلی آکر گری۔ گلوکارہ و اداکارہ نے جہاز سے آسمانی بجلی ٹکرائے جانے کی مختصر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ ان کے جہاز کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور کابینہ کی منظوری سے فوج بھی طلب کی جا سکتی ہے، دھرنا دینے والوں کو دھر لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت دی گئی ہے اور کل تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہو گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کل اسلام آباد آ رہے ہیں اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس لیے سری نگر…
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل میں نامزد رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم تحریک عدم اعتماد کے لیے دبئی سے ووٹ ڈالنے کے لیے آ رہے ہیں اور ہم انہیں گرفتار کر کے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈیننس 203 کی دفعہ تین کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے کیونکہ اسپیشل برانچ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے مختلف اطلاعات آ…
کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) ویمن ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میگا ایونٹ میں قومی ویمنز ٹیم کی بدترین کارکردگی سامنے آئی ہے اور اب تک کھیلے گئے 7 میچز میں سے قومی ٹیم صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی جبکہ 6 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویمنز ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہو سکا اور کیوی…
