مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سعودی حکومت نے زیادہ سے زیادہ نمازیوں کے عبادت اور زیارت کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع کی گئی ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں کی توسیع کی گئی ہے جس سے مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے اس طرح مسجد نبوی ﷺ میں اب 3 لاکھ 26 ہزار 429 نمازی عبادت کرسکیں گے۔ اس حوالے سے گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے۔ پرویز الٰہی آپ کو بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ چودھری پرویز الٰہی کیساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے۔میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں اور آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اس…
لاہور: (ویب ڈیسک) ترین گروپ نے بھی چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے مناسب امیدوار قرار دے دیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض گروپ جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان فیصل جبوانہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی مناسب شخصیت ہیں جن کے ساتھ کام کیا جاسکتا ہے، حتمی فیصلہ جہانگیر ترین کریں گے۔ ترین گروپ کے رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں جبکہ گروپ کے ارکان پرویز الٰہی سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپنے بھرپور اعتماد اور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن اور بی این پی کے 4 ایم اینز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ بی اے پی کےفیصلے کو قدر…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل تینوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم دسمبر میں پاکستان آئی تھی اور یہ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے۔ لیکن مہمان کیمپ میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد حکومت اتحادیوں کو منانے میں متحرک ہو گئی، ایم کیو ایم کو منانے کے لیے ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے بھی حکومتی معاملات میں پیشرفت سامنے آئی ہے، حکومت کی طرف سے متحدہ کو کیے گئے معاہدے کے تحت ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیوایم کو بحری امورکی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 منحرف اراکین نے واپسی کے لیے رابطہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ دیکھ رہے ہیں عوام کدھر کھڑی ہے، منحرف اراکین کو اپنے حلقوں کی جانب سے بھی پریشر تھا۔ قبل ازیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ معاملات طے! یہ بازی کپتان ہی جیتے گا، ایک گیند سے تین وکٹیں، اسکا کریڈٹ قوم کو جاتا ہے، اللہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے وفاق میں حکومت کی حمایت پر اپنے استعفے سے متعلق ق لیگ کی قیادت کو پہلے ہی آگاہ کررکھا تھا، کیوں کہ وہ حکومت کی حمایت نہیں کرنا چاہتے تھے، جب کہ ق لیگ قیادت کی ہمدردیاں شروع سے ہی حکومت کے ساتھ تھیں۔ طارق بشیر چیمہ نے حکومت کیخلاف…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلی کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ ق…
کراچی: (ویب ڈیسک) صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ حوصلہ افزائی، احساس ملکیت اور اپنی شناخت پر فخر کرنے کا ماحول پیدا کرنے کے لیے معیشت کے تمام شعبوں اور طبقات کو تسلیم کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کے اعلیٰ ترین چیمبر یعنی ایف پی سی سی آئی کے 9 ویں اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ عارف علوی نے تاجر برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مختلف اہم حکومتی اقدامات اور کاروباری ریفارمز میں حکومت کا ساتھ دیں جیسا کہ خواتین انٹرپرینیورز اور افرادی…
