اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نمبرز پر دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، اگرنمبر پورے ہوتے تو اتنی تگ و دو کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا اتحادیوں کے ساتھ ساڑھے تین سال کا تعلق ہے، جب خلیج زیادہ بڑھ جائٖے تو زور بھی زیادہ لگانا پڑتا ہے۔ نون لیگ، ق لیگ کو آفرز دے رہی ہے، ق لیگ کے دوست جانتے ہیں کہ 2018 کے الیکشنز میں ن لیگ نے کتنے کانٹے بچھائے ۔ انہوں نے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سیاسی مصروفیات جاری ہیں، تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے گورنر سندھ اور پارٹی سینئیر قیادت کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی۔ گورنز سندھ نے وزیراعظم کو ایم کیو ایم کے ساتھ رابطوں پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں اسد عمر، پرویزخٹک اور فواد چوہدری سمیت دیگررہنما شریک ہوئے۔ مشاورتی اجلاس میں ملکی موجودہ ۔سیاسی صورتحال اور اتحادیوں سے روابط اور حالیہ بیانات پر گفتگو اورلائحہ عمل…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے، حکومت کا حصہ ہیں ہر مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں، جماعتوں کے اندر مختلف آرا ہوتی ہیں لیکن فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں، وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ق اور حکمران جماعت پی ٹی آئی میں خلیج بڑھتی دکھائی دے رہی تھی،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نائجیریا کے وزیر دفاع نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی تعلقات اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان نائجیریا کو براعظم افریقہ کا اہم ملک سمجھتا ہے، خطے میں قیام امن کیلئے نائجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں۔ واضح رہے کہ نائجیریا اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور کشمیر سمیت عالمی مسائل پر دونوں ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں۔ آرمی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ یکم رمضان المبارک 3 اپریل بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے 29 شعبان بروز ہفتہ 2 اپریل کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 29 شعبان کو نظر آنے کے واضح امکانات ہے، 2 اپریل کو مطلع صاف و کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو نون کی نظر لگ گئی ہے اور انھیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کے کھلے اعتراف جرم کے بعد کہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ نون ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ کو نوٹس…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دے دی۔ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں 2 تحقیقات اور 11 انکوائریز کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سابق انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر اور ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈی آئی خان کے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی، جب کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشنز کی انتظامیہ، پنجاب کو آپریٹو بورڈ آف لیکویڈ یشن کے افسران کے خلاف انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری…
پشاور: (ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز خیبرپختون خوا نے سال 2022 کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوہاٹ روڈ پر ٹرک سے 266 کلو چرس برآمد کرلی۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق ٹرک کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 266 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ کاروائی کوہاٹ روڈ پر کی گئی۔ اسمگلرز منشیات براستہ کوہاٹ روڈ پشاور اور بعد میں پنجاب اسمگلنگ کی کو شش کررہے تھے۔ ترجمان ایکسائز نے مزید کہا کہ ملزمان نے ٹرک سڑک کنارے پارک کیا تھا، اور پہلے سے ہی فرار تھے۔ ان کی تلاش جاری ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
جعفر آباد: (ویب ڈیسک) جعفر آباد کے علاقے میر حسن میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس پی پولیس جواد حسین کے مطابق کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان اسلحہ کو کسی تخریب کاری کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ برآمد اسلحہ میں 13ہزار500 ایمونیشن راوٴنڈز، غیر ملکی اسلحہ، 60واکی ٹاکی، 8ڈیٹو نیٹر و دیگر اسلحہ شامل ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) شہر کی مرکزی شاہراؤں پر چوہدری پرویز الہیٰ ضروری ہے کے پوسٹر لگ گئے۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد ملکی سیاست میں روز نئی پیش رفت سامنے آرہی ہے، حکومتی اتحادی جماعتیں اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کررہی ہیں، حکومت کے ناراض رہنماؤں پر مشتمل جہانگیرترین گروپ اور علیم خان گروپ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں، جب کہ اپوزیشن جماعتیں بھی تحریک انصاف کے ناراض دھڑوں کو اپنی حمایت میں لانے کے لئے کوشاں ہیں، دوسری جانب پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے سب سے…
