اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں تقریباً دو سال بعد آج پہلا روز ہے جب کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار476 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 443 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی او سی کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ…
Author: Khabrain News
قرار دادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 82 سال پورے ہونے پر ملک بھر میں ترقی، خوشحالی اور ملک کے مضبوط دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ یہ دن 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرارداد لاہور کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن کا ایجنڈا طے کیا تھا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ لاہور…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوم پاکستان 23 مارچ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کا سال ہونے کی وجہ سے 82 واں یوم پاکستان اور پریڈ منفرد و خاص اہمیت کی حامل ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ میں حسب سابق تینوں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے پریڈ کا حصہ ہیں، آرمرڈ کور، آرٹلری، ایئر ڈیفنس انجنیئرز کے دستے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامان حرب کے ساتھ پریڈ شامل ہوں گے۔ میزائل، یو اے وی پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی علامت…
کراچی: (ویب ڈیسک) اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اسلام آباد روانگی کے لیے تیار ہوں گے۔ امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے لانگ مارچ میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں ںے گزشتہ لانگ مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ ہوا تو کارکنان کی بڑی تعداد نے 14 دن اسلام آباد میں گزارے تھے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے…
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے شہر بیرشیوا میں ایک شاپنگ مال کے پاس چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی میں تیز رفتاری سے آیا اور شاپنگ مال کے قریب ایک سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس سے سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور پھر شاپنگ مال کے گیٹ پر گاڑی سے اترا اور 3 شہریوں پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک فرد زخمی حالت میں بچنے میں کامیاب ہوگیا۔…
کلکتہ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک سیاسی رہنما کے قتل کے بعد مخالفین کے گھروں کو آگ لگادی گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں ترمنول کانگریس کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد مشتعل افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے مخالفین کے گھروں کو نذر آتش کردیا۔ دس سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے جن میں سے 8 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد زخموں کی…
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ایگا سویٹیک نے انڈین ویلز ویمن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ویلز ویمن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں پولش کھلاڑی نے یونانی حریف ماریہ سکاری کو شکست سے دوچار کیا۔ فیصلہ کن معرکے کا سکور چھ چار اور چھ ایک رہا۔
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کے موبائل کا وال پیپر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا جسے دیکھ کر مداح جذباتی ہوگئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اپنی دوست عالیہ بھٹ کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئے جہاں موجود میڈیا فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر بنانا شروع کردیں اس دوران اداکار کے موبائل کا وال پیپر تصویر میں آگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر کے موبائل وال پیپر پر ان کے مرحوم والد رشی کپور کی تصویر تھی جسے دیکھ کر ان کے پرستار بھی افسردہ ہوگئے ان…
لاہور: (ویب ڈیسک) حال ہی میں عمران عباس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پب جی گیم کے نئے کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کردار عمران عباس کی نقل لگ رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نئے متعارف کردہ پب جی کے کرداروں میں ایک کردار بہت جانا پہچانا لگا ہے اور عمران عباس کے ساتھ غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے جو یقیناً بین الاقوامی سطح پر ایک مشہور پاکستانی فنکار ہیں۔ عمران عباس کا کہنا تھا کہ میرے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد کسی اور نے بھی مجھے یہ ویڈیو بھیجی جو…
سڈنی: (ویب ڈیسک) برطانیہ اور آسٹریلیا میں ’کیرنز ڈائنر‘ ریسٹورینٹس بڑے فخر سے اعتراف کرتے ہیں کہ ان کے یہاں کام کرنے والے بیرے بہت بدتمیز ہیں جنہیں گاہکوں کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے اور نخرے دکھانے کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ کیرنز ڈائنر نے ویٹرز اور ویٹریسز کی اسی بدتمیزی کو اپنا سلوگن ’بہترین کھانا، بدترین سروس‘ (Great Food, Terrible Service) بنایا ہوا ہے۔ سلوگن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیرنز ڈائنر میں ملازمت کےلیے بیرے کا بدتمیز ہونا ضروری ہے۔ اپنے بیروں کی بدتمیزی پر اعلانیہ فخر کرنے کے باوجود، کیرنز ڈائنر کا کاروبار تیزی سے پھیل…
