Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے انسداد منشیات آپریشن میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات ضبط کرلی ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسداد منشیات آپریشن شمالی بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، ضبط کی جانے والی 3 ہزار کلو گرام منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 75 کروڑ روپے ہے، ضبط کی جانے والی منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز کے سپرد کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب انسداد منشیات آپریشن بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کاچھوٹا تربیتی طیارہ پشاور میں گر کر تباہ ہوا۔ دونوں پائلٹس شہید ہو گئے۔ طیارہ گرنے سے دیگر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات آج کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں جانب سے خطے میں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کیمرون گرین نے کہا کہ ایشائی وکٹوں پر کھیلنا اور پرفارم کرنا ہمیشہ سے ایک چیلنج ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیمرون گرین نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کی پچز پر کھیلنا سیکھ رہا ہوں، یہاں وکٹ پر رکنا پڑتا ہے۔ رنز آسانی سے نہیں بنتے کیوں کہ بال نیچے رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشیئز میں رنز کرنے کے بعد میرے لیے اس سیریز میں بھی پرفارم کرنا بہت اہم ہے، ٹیم میجمنٹ کے دیئے گئے گیم پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی پیروی کرتے ہوئے بھارت نے بھی اپنے شہریوں کو پریڈ دیکھنے کی اجازت دے دی جس سے دو سال بعد واہگہ بارڈر کی رونقیں مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں۔ واہگہ بارڈر پر روزانہ ہزاروں شہری پاکستان اور بھارت کے قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کی روایتی پریڈ دیکھنے آتے ہیں۔ دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے جوانوں کے مابین جوش اور جذبے کی یہ جنگ ہر روز شام ڈھلے ہوتی ہے اور دونوں طرف کی تالیوں کی گونج میں ختم ہوجاتی ہے۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم دنیا میں دلیری کے ساتھ مسلم امہ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے جس طرح وزیر اعظم عمران خان نے مسلمانوں کا مقدمہ لڑا اور جن حکمرانوں کی جائیدادیں باہر پڑی ہوں گی وہ کس طرح مسلمانوں کی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی جبکہ 22 کروڑ پاکستانیوں کا ملک کسی دوسرے ملک سے کم نہیں۔ ماضی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے اضافےکے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک لاکھ 31 ہزار روپے ہوگیا ہے۔ دس گرام سونےکا بھاؤ 257 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 952 روپے ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر بڑھ کر 1928ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اجلاس میں خصوصی دعوت دینے پر پاکستان کا مشکور ہوں۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) کا 48واں اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا، مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز، تنازعات اور ابھرتے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کا آغاز قومی ترانہ سے ہوا، احترام میں ہال میں موجود تمام مندوبین نشستوں سے کھڑے ہو گئے۔ کانفرنس سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کاوے کا بیان جج شمیم والے ڈرامے کی دوسری قسط ہے، ابھی اور کرائے کے گواہ پیدا کیے جائیں گے۔ شہباز گل نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ساری دنیا کی باتیں کر رہے ہیں، یہ نہیں بتا رہے کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ نہیں ملیں گی تو رسیدیں نہیں ملیں گی اور…

مزید پڑھیں

ماؤنٹ مانگنوئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر دو سو اکہتر رنز بنائے، وولوارڈٹ نوے رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جوابی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم نے پانچ وکٹ کے نقصان پر چھیالیسویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا، ایک سو پینتیس رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میگ لیننگ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔

مزید پڑھیں