تازہ تر ین

بابر اعظم ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 10گھنٹے بیٹنگ کرنیوالے پہلے ایشین بن گئے

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں دس گھنٹے بیٹنگ کرنے والے پہلے ایشین بن گئے۔
کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں بابر اعظم نے 607 منٹ بیٹنگ کی اور 196 رنز بنائے،بابر اعظم ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں دس گھنٹے بیٹنگ والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں، ان سے قبل انگلینڈ کے مائیک ایتھرٹن نے جنوبی افریقا کے خلاف چوتھی اننگز میں 643 منٹ بیٹنگ کی تھی۔
بابر اعظم چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ بالز کھیلنے والے پاکستانی بیٹر بھی بن گئے ہیں، بابر اعظم سے قبل چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ بالز 369 شعیب ملک نے کھیلی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain