تازہ تر ین

کراچی ٹیسٹ کا آخری روز، شاہینوں کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی ٹیسٹ کے آخری روز آج قومی بلے بازوں کو سخت امتحان درپیش ہے، آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے 192 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر آج کھیل کا آغاز کیا۔ کینگروز کو جیت کیلئے 8 وکٹیں اور بابر الیون نے 506 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہے۔
گذشتہ روز آسٹریلیا نے 97 رنز پر دوسری اننگز بھی ڈکلئیر کر دی تھی، کینگروز بلے باز عثمان خواجہ اور مارنس لبوشین 44، 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستانی بلے باز امام الحق صرف ایک جبکہ اظہر علی 6 رنز بنا سکے تھے۔
یاد رہے پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اڑتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain