Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگلے چند دن پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان بمقابلہ چند کرپٹ خاندان ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے اپنی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو واپس زرداری، شریف اور فضل الرحمان کے تاریک دور…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) وزیراعظم عمران خان نے چین میں مسافر طیارے کے حادثے میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ غم کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔خیال رہے کہ چینی ائیر لائن کا بوئنگ 737 طیارہ جنوبی چین میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 132 افراد سوار…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لوگ اکھٹے نہیں کر سکتی اس لیے آر ہو یا پار یہ بری طرح خوار ہوں گے۔ اپنے ایک ٹوئٹرپیغام میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسے کو اپوزیشن خوفزدہ ہوکر رکوانا چاہ رہی تھی کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ 27 مارچ کو دس لاکھ لوگ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بھی لانگ مارچ کی کال دی ہے جس کیلئے ان سے لوگ جمع نہیں ہورہے،آر یا پار والے بری طرح خوار…

مزید پڑھیں

پریگ: (ویب ڈیسک) چیک کے سابق صدر ویکلاو کلوس نے کہا ہے کہ وہ روس متنفر عناصر کے دباؤ میں آکر روس کی جانب سے دیا گیا ایوارڈ واپس نہیں کریں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ویکلاو کلوس نے کہا کہ میں روسی ایوارڈ واپس نہیں کروں گا۔ بھلے یہ (روس مخالف) لوگ مجھے تختہ دار پر ہی کیوں نہ لے جائیں۔ چیک کے سابق صدر نے یہ بات مقامی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایسے وقت کہی جب چیک کے ایک مشہور گلوکار جیرومر نوہاویکا نے بھی تنقیدوں کے باوجود روسی ایوارڈ واپس کرنے سے انکار کردیا۔…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے انسٹاگرام اور فیس بک کو ’شدت پسند‘ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق ماسکو کی ایک عدالت نے میٹا کی ملکیتی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹا گرام کو ’شدت پسند ادارے‘ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی۔ روسی حکام نے یوکرین سے جنگ کے معاملے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ پر روس مخالف مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت کا اپنے فیصلےمیں کہنا تھا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دوست ملک چین کے وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ پاکستان پہنچنے پر چین کے وزیر خارجہ کا استقبال وزارت خارجہ کےاعلیٰ حکام اور چینی سفارتکاروں نے کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ ان کی صدرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ چینی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران پاک چین اقتصادی،تجارتی، دفاعی امور اور سی پیک پرتبادلہ خیال ہوگا۔ وہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں…

مزید پڑھیں

پورٹ ناکس: (ویب ڈیسک) ایک امریکی جزیرے پر چھوٹی سی لائبریری میں صرف وہی کتابیں رکھی جاتی ہیں جنہیں ناپسندیدہ اور ممنوعہ قرار دیا جاچکا ہو۔ اس کا نام ’میٹی نیکس آئی لینڈ لائبریری‘ ہے جو پورٹ ناکس، مین سے 35 کلومیٹر دور سمندر میں ’میٹی نیکس‘ (Matinicus) نامی ایک جزیرے پر واقع ہے جس کی آبادی 100 افراد سے بھی کم ہے۔ یہ چھوٹی سی لائبریری ہر روز 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے اور اس کا مقصد صرف وہی کتابیں جمع کرنا ہے جو امریکا میں عارضی طور پر یا ہمیشہ کےلیے ممنوعہ قرار دی جاچکی ہوں۔ ان کتابوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکی سفارت کاروں اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (این ایچ ایم پی) کے انسپکٹر جنرل انعام غنی نے مل کر شیخوپورہ کے این ایچ ایم پی ٹریننگ کالج میں 100 خواتین پولیس عہدیداروں کے لئے ایک نئی بیرک سہولت کا افتتاح کیا۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز (یو این او پی ایس) کی جانب سے تعمیر کی گئی یہ سہولت پاکستان میں این ایچ ایم پی اور امریکی مشن کے درمیان شراکت داری سے معرض وجود میں آئی۔ اسلام آباد کے ڈائریکٹر آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ (آئی این ایل)…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اوردیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سپہ سالار نے پاکستان اور مصر کے باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی علاقائی سلامتی، دفاعی اورسکیورٹی کے تمام شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نااہل حکومت کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ پی پی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے جمہوری طریقہ سے تبدیلی کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں، حکومت کل اجلاس طلب کر لے۔ انہوں نے کہا…

مزید پڑھیں