صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر 23 مارچ کے موقع کی مناسبت سے پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کے لیے 90 دن کی سزاوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ قیدیوں کی سزاوں میں کمی آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 45 کے تحت کی جائے گی۔ سزاوں میں کمی کا اطلاق ان تمام قیدیوں پر ہوگا جو اپنی سزا کا 2/3 حصہ کاٹ چکے ہیں سوائے انکے جن کو دہشت گردی، منشیات اور حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت سزا ہوئی ہوں۔ مرد قیدی جن کی عمر 65 سال سے اور…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جو بنا ہوا ہے کہ سینیئر ہی اوپر آئے گا ٹھیک نہیں، تقرری اور ترقی میرٹ پر ہونی چاہیے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پمز اسپتال کے نئے ایمرجنسی وارڈ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ پمز کی نئی ایمرجنسی بین الاقوامی معیار کے مطابق قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 1985 کے بعد پہلی مرتبہ اسلام آباد میں نئے اسپتال کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ یہ جو بنا ہوا ہے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن کوریڈزون میں جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔ ذرائع کےمطابق تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کوڈی چوک پر27مارچ کے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی جب کہ اپوزیشن نے بھی اسی جگہ جلسے کی درخواست دے رکھی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے دونوں کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیاہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو پریڈگراؤنڈاوراپوزیشن کو ایچ 9 میں جلسے کا آپشن دیاہے۔ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 کانفاذہے اوردونوں فریقین کی طرف سے ایک ہی جگہ جلسہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کی آدھی ٹیم 232 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ لاہور کے قذافی سٹیڈٰیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی اور اس کے ابتدائی بلے باز ڈیوڈ وانر 7، مارنس لبوشین صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ عثمان خواجہ ایک مرتبہ پھر نروس نائنٹی کا شکار ہوگئے اور 91 رنز بناکر ساجد خان کا شکار بنے، سٹیو سمتھ 59 اور ٹریوس ہیڈ 26 سکور بناکر آؤٹ ہوئے، کیمرون گرین 20 اور الیکس کیری 8 رنز…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہےکہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان میں ان کا بھی کریڈٹ ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وسیم خان نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کا کریڈٹ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کو ممکن بنانے میں میرا بھی کردار ہے، یہ کسی فرد واحد کی نہیں بلکہ مشترکہ کوششوں کا ثمر ہے۔ وسیم خان کاکہنا تھاکہ آسٹریلیا کی ٹیم کا دورہ پاکستان کرکٹ فینز اور ساتھ پی سی بی کیلئے بھی باعث مسرت ہے، پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) منحرف ارکان تاحیات نااہل ہونگے یا دوبارہ الیکشن لڑ سکیں گے؟ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی جائے، حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی، ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کردیا جس پر عدالت نے معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے 24 مارچ کو صدارتی ریفرنس پر سماعت کا حکم دے دیا۔ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا، صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ سے 4 سوالوں کے جواب مانگے گئے ہیں۔ پہلا سوال یہ ہے کہ آرٹیکل 63 اے…
کراچی: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے دو اراکین سندھ اسمبلی سمیت متعدد افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنان اور قیادت کو مہنگا پڑ گیا، کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پولیس نے پی ٹی آئی کے دو ممبران سندھ اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بوٹ بیسن پولیس اسٹیشن میں اپم پی اے شاہنواز جدون اور سعید اللہ آفریدی کے خلاف مقدمہ درج کیا…
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1926 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں سات سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ تیس ہزار سات سو روپے ہو گئی ہے۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ بار کی تحریک عدم اعتماد سے پہلے جلسہ روکنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ دیکھنا ہے کسی ایونٹ کی وجہ سے کوئی ووٹ ڈالنے سے محروم نہ رہے، ووٹ ڈالنا ارکان کا آئینی حق ہے، بہتر ہوگا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے، دونوں جلسوں کی ٹائمنگ الگ ہو تا کہ تصادم نہ ہو۔ قبل ازیں سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، شہباز شریف، بلاول بھٹو،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نئے تعینات ہونے والے پراسیکیوٹر کو ٹرائل میں شامل پراسیکیوشن ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر کیس کی تفصیلات جاننے اور مطالعے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12 مئی تک ملتوی کر دی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں اور خلاف ضابطہ کارروائی پر بریت کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ مریم نواز کے وکلا عرفان قادر اور امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔ نیب کے نئے پراسیکیوٹر…
