پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مشق سی سپارک 2022 کے دوران بحری جہاز، آبدوز اور ہوائی جہاز سے سطح آب اور زیر آب مارکرنے والے میزائل اور تارپیڈو کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں مشق سی سپارک کے دوران فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے بحری جہاز، آبدوز اور ہوائی جہاز نے سطح آب اور زیرآب مار کرنے والے میزائلز اور تارپیڈو کامیابی سے فائرکئے۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا اورپاک بحریہ کی…
Author: Khabrain News
کپتان کا ایک اور کھلاڑی خدا حافظ کہنے کیلئے تیار ہوگیا، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے مستقبل میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وزیر اعظم آپکے چاہنے والے آپکے بدترین رویے کے باوجود آپکے ساتھ ہیں، اعصاب کا کھیل ہے، اللہ پاکستان کے لیے بہتر کرے، اس کے بعد ہمارے راستے جدا۔…
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ اسی تناظر میں عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کو ناراض پارٹی ارکان سے رابطوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مخالفین کو عوام کی…
میسجنگ ایپ ٹیلیگرام نے متعدد نئے فیچرز کو متعارف کرایا ہے۔ آئی او ایس صارفین کے لیے نیا ڈاؤن لوڈ منیجر پیش کیا گیا ہے جس میں ری ڈیزائن اٹیچمنٹ مینیوز دیئے گئے ہیں جو فائلز کے ڈاؤن لوڈ اسٹیٹس اور ڈاؤن لوڈ کنٹرولز سے لیس ہوں گے۔ آئی او ایس صارفین اس نئے مینیو سے اپنے کانٹیکٹس سے بیک وقت متعدد تصاویر یا فائلز کو شیئر کرسکیں گے۔ اس نئے ڈاؤن لوڈ منیجر سے صارفین 2 جی بی تک کی فائل کو شیئر کرسکیں گے۔ اینڈرائیڈ صارفین میں سیمی ٹرانسپیرنٹ انٹرفیس ٹرانسپیرنٹ ہیڈرز کے ساتھ ہوگا جو نائٹ موڈ…
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دفاع میں میدان میں آگئی۔ حال ہی میں اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران جوش خطابت میں ایک بار پھر بلاول کی زبان پھسل گئی تھی اور وہ ’ٹانگیں کانپ ‘رہی ہیں کہنے کے بجائے ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں کہہ گئے تھے۔ بلاول کی لفظوں میں گڑبڑ کے بعد ’کانپیں ٹانگ‘سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت مشہور شوبز شخصیات بھی بلاول کے جملوں پر پیروڈی کرتے نظر انھوں نے کہا کہ بلاول کے لیے تو…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر جانبداری کا الزام لگا دیا۔ اپنے ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہا کہ قومی اسمبلی کا سپیکر ایوان کا نگہبان و محافظ ہوتا ہے۔ یہ منصب ان سے غیر جانبدار اور پارٹی وابستگی سے بالاتر رہنے کا متقاضی ہوتا ہے۔ اپنے طرز عمل اور بیانات کے باعث اسد قیصر جانبدار ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کی حمایت کی طرف جھکاؤ واضح ہے جو ان کے کردار اور ساکھ پر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے پنجاب کی وزارت اعلی ق لیگ کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، چودھری پرویز الہی کے نام پر بھی فریقین متفق ہیں۔ حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی اہم مشاورتی بیٹھک کچھ دیر بعد شروع ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ق لیگ کو یقین دلایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بنایا جائے گا۔ دوسری جانب حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی اہم مشاورتی بیٹھک کچھ دیر میں شروع ہوگی۔ اجلاس میں حکومتی…
لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کو اپوزیشن کی جانب سے پنجاب میں وزیراعلی کا امیدوار نامزد کر دیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے، متعدد ارکان اپنی اپنی جماعتوں سے ناراضی کا اظہار کررہے ہیں، جب کہ ارکان کو اپنی حمایت میں لانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے روابط کی مہم تیز کررکھی ہے، پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے، جب کہ مسلم لیگ ق کی جانب سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا تھا، ابھی تک اونٹ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ضابطہ کے مطابق قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اور ریکوزیشن پر اپوزیشن اراکین کے دستخطوں کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے اور کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کے خلاف نہیں نکلے۔ قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے تمام ضوابط پورے کرنے کے بعد فائل سپیکر کو بھجواتے ہوئے 22 مارچ سے قبل کسی بھی دن اجلاس بلانے کی تجویز بھی دے دی۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کی قیادت سے چینی سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین ،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہیٰ سے چینی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف میشن مس پینگ چنزوئی کی ملاقات ہوئی جس کے دوران ملک میں جاری سیاسی صورت حال پر مفصل بات چیت کی گئی، ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین…
