Author: Khabrain News

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کا استقبال کیا اور ایرانی وفد کے دورے کا خیر مقدم کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور ایرانی…

مزید پڑھیں

نیشنل ٹی20کپ کے فائنل میں سینٹرل پنجاب نے کامران اکمل اور احمد شہزاد کی جارحانہ خیبرپختنخوا کو جیت کےلیے 150 رنز کا ہدف دیدیا۔اننگز کی بدولت قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں خیبرپختنخوا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سینٹرل پنجاب نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر محمد اخلاق بغیر کوئی رن بنائے عمران کا شکار بنے۔ اس موقع پر کامران اکمل اور احمد شہزاد نے شاندار پارٹنر شپ کا مظاہرہ کیا ٹیم کو اچھی پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔ کامران اکمل نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے اور خالد…

مزید پڑھیں

ابو ظبی: معمول کی مدتِ حمل سے 17 ماہ قبل دنیا میں آنکھ کھولنے والا بچہ اب پانچ ماہ ہسپتال کے آئی سی یو میں رہنے کے بعد مکمل تندرست ہوکر اپنے گھر لوٹ گیا ہے۔ پیدائش کے وقت اس کا وزن 600 گرام (1.3پونڈ )اور جسامت شکر کے پیکٹ جتنی تھی۔ اس سال 20 مارچ کو پیدا ہونے والے عدل کا تعلق ابوظہبی سے ہے اور اسے دنات الامارات ہسپتال برائے زچہ و بچہ کے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ تاہم پانچ ماہ کی مدت میں اسے جراحی کے دو آپریشن بھی جھیلنے پڑے۔ جب وہ ہسپتال سے…

مزید پڑھیں

لاہور: پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے مینز ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز نے تین روزہ ون ڈے میچز کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ تین روزہ میچز 8، 11 اور 13 نومبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے۔ میچز کے حوالے سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔ ویسٹ انڈیزاور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کے…

مزید پڑھیں

کراچی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کے اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کا عمل جاری ہے مگر 98 ہزار فالورز رکھنے والے پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی اپنے اکاؤنٹ پر ’بلیو ٹِک‘ سے تاحال محروم ہیں۔ اداکار عدنان صدیقی نے اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ سے شکوہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے شریک بانی و چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 22 کروڑ پاکستانی میرے بڑے وقت کے چھوٹے اداکار ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں، یا یوں کہہ لیجیے کہ…

مزید پڑھیں

جرمنی اور بھارت میں کی جانے والی ایک عالمی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ دنیا بھر میں نوکری پیشہ خواتین اپنے شوہروں کے مقابلے کم کماتی ہیں۔ ’سائنس ڈائریکٹ‘ نامی جریدے میں شائع بھارت اور جرمنی کے اداروں کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق حیران کن طور پر ’نورڈک‘ خطے کے ممالک میں بھی بیویوں کی کمائی اپنے شوہروں سے کم ہے۔ ’نورڈک‘ خطہ یورپی ممالک ’ گرین لینڈ، فن لینڈ، ڈنمارک، ناروے، سویڈن اور آئس لینڈ‘ پر مشتمل ہے اور مذکورہ ممالک خواتین کی آمدنی یا انہیں اقتصادی مواقع فراہم کرنے میں دنیا میں سب سے…

مزید پڑھیں

حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پرصوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔ خیال رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 12 ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر  بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خواتین، بزرگ ، بچے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا…

مزید پڑھیں

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ’پری زاد’ میں احمد علی اکبر کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان سے متاثر ہوئے ہیں۔ اداکار عمران عباس نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ’پری زاد یقیناً بہترین ڈراما سیریل ہے جو میں نے حالیہ دنوں میں دیکھا’۔ انہوں نے کہا کہ ’غیر روایتی، مضبوط اسکرپٹ، بہترین ڈائریکشن، ہر ایک کی ناقابل یقین اداکاری، خاص طور پر احمد علی اور شاندار پروڈکشن بھی ہے’۔ عمران عباس نے کہا کہ ’یہ ڈراما بہت سے لوگوں کے لیے سیکھنے کا موقع…

مزید پڑھیں

دنیا بھر میں سپلائی چینز پر شدید دباؤ ہونے سے مہنگائی میں اضافہ سپلائی چینز میں خلل کی وجہ سے کورونا سے متاثرہ عالمی معیشت کی بحالی سست روی کا شکار فوٹو:فائل  نیویارک: دنیا بھر میں سپلائی چینز (رسدی زنجیریں) شدید دباؤ کا شکار ہیں جس کے نتیجے میں مصنوعات مہنگی ہورہی ہیں اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ آگے صورتحال مزید خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق سپلائی چینز کے مسئلے کی وجہ سے صارفین کے لیے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور کورونا سے متاثر ہونے والی عالمی…

مزید پڑھیں

پشاور:ارمڑ میں فائرنگ سے ڈیوٹی پر جانے والا ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شہید ہوگیا۔    پشاور کے علاقے امڑ پایاں میں نامعلوم افراد کی فائر سے ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شہید ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید کی لاش کو تحویل میں لےکر کے ایم یو منتقل کردیا، جب کہ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس حکام نے  بتایا کہ شہید کی شناخت اے ایس آئی نعمان خان ولد غفور خان سکنہ امڑ پایاں کے نام سے ہوئی، جو گھر…

مزید پڑھیں