Author: Khabrain News

وفاقی حکومت نے منحرف اراکین کے معاملے پر آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا جس پر سماعت 24مارچ سے ہوگی۔ عدالتِ عظمیٰ  میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ملک میں تصادم روکنے کی درخواست  پر سماعت کے دوران چیف جسٹس  پاکستان نے حکم  دیا کہ صدارتی ریفرنس پر سماعت 24 مارچ سے ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھاکہ ایڈوائزری اختیار میں صدارتی ریفرنس آیا ہے، صدارتی ریفرنس پر لارجر بینچ تشکیل دیں گے۔ جسٹس عمر  عطا بندیال کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے پارٹیوں کے حقوق کی بات…

مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان گیم ہار چکے ہیں، پوری پارٹی ان کے ہاتھوں سے ریت کی طرح نکل گئی۔ نوازشریف نے باہر بیٹھ کر آپ کو گھر میں گھس کر مارا. اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان کی گنتی کبھی پوری نہیں تھی۔ کبھی آپ کہتے ہیں جو چھوڑ کر چلے گئے وہ لوٹے ہیں، کبھی انہیں کہتے ہیں واپس آ جاو، کچھ نہیں کہوں گا، جو آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ہمیں ان کو خریدنے کی کیا ضرورت…

مزید پڑھیں

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ روز متعدد راکٹ لانچر فائر کیے گئے، خطے میں اشتعال بڑھانے کے لیے جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کی یہ تازہ ترین اشتعال انگیزی ہے۔  پیونگ یانگ کی جانب سے رواں سال ممنوع ہتھیاروں کا ایک سلسلہ شروع کرتے ہوئے ان کا تجربہ کیا گیا اس سے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک ’ریکنیسنس سیٹلائٹ‘ کے اجزا ہیں۔ تاہم سیول اور واشنگٹن نے اسے نیا آئی سی بی ایم (انٹر کانٹیننٹل بیلسٹک میزائل) سسٹم قرار دیا۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری کردہ…

مزید پڑھیں

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے دعویٰ ہے پہلے کسی حکومت نے ہیلتھ کارڈ جیسا منصوبہ نہیں دیا۔ انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نے پمز کےنئےشعبہ حادثات وایمرجنسی اسپتال کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے سنگ بنیاد کے موقع پر کہا ہے کہ پہلی بار پمز ایمرجنسی کا دورہ کیاتو ٹھیک نہیں تھی۔آج خوشی ہے کہ ہم شعبہ حادثات وایمرجنسی اسپتال کی طرف گئے۔شعبہ وایمرجنسی کےلیے اسپیشل آرکیٹکٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ان  کا کہنا ہے کہ اسلام آباد آبادی کی وجہ سے تیزی سے بڑھتا جارہاہے۔آبادی بڑھتی ہے تو وسائل کم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کل سے شروع ہونے والے اجلاس میں 100 قراردادوں پر غور کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم برادر اسلامی ممالک سے کل کلیدی خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کل 48وین اجلاس میں شریک ہوگی جس کی تیاریاں مکمل ہیں۔ میزبانی کا اعزاز پاکستان کو ملنا عمران خان کی کاوشوں کا ثمر ہے۔بیان کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

پاکستان کے سینئر اداکار شان شاہد نے وزیر اعظم عمران کی حمایت میں ٹوئٹ کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے ہمیں بدعنوانوں کے خلاف آواز اٹھانے کے خوف سے نجات دلائی۔ شان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان آپ نے ہمیں کرپٹ افراد سے سوال کرنے کی ہمت دی، آپ نے ہمیں غلامانہ نیند میں سوئی ماضی کی حکومتوں کے خلاف جگایا ،آپ ہمارے دلوں میں رہنے والی امید ہیں۔ اداکار نے وزیراعظم کے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا…

مزید پڑھیں

ذرائع کاکہناہے کہ تحریک انصاف کے ووٹروں اور جماعت نے تازہ صورتحال میں نئی حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے 11حلقوں کے ووٹر سپریم کورٹ جانے کو تیار ہوگئے ہیں۔ یہ ووٹر سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریںگے جس میں موقف اختیار کیاجائے گاکہ ہم نے ووٹ تحریک انصاف کودیئے تھے ‘ہمارے منتخب نمائندے ہماراووٹ کسی اور کو بیچ رہے ہیں۔ہم ان پرعدم اعتماد کرتے ہیں لہٰذا انہیں ڈی سیٹ کیا جائے۔تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ہرحلقے سے 20سے 25ہزار ووٹروں کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلئے پٹشنربنایاجائے گا‘ہنگامی بنیادوں…

مزید پڑھیں

پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں شروع ہو گا، دو روزہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر، مسلم امہ کو درپیش معاشی، سیاسی اور ثقافتی چیلنجز کیساتھ اسلامو فوبیا کے حوالے سے بھی غورکیا جائے گا۔ کانفرنس میں 150 سے زائد قراردادیں منظور ہونے کا امکان ہے۔ پاکستانی کی میزبانی میں 48 ویں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں حجاب ، مسئلہ کشمیر، پاکستان، بھارت امن عمل، کورونا، اسلامو فوبیا، مسلم اقلیتوں کے مسائل، افغانستان کی صورتحال سرفہرست ہوں گے، او آئی سی کی ازسرنو تشکیل اور چارٹر کا بھی جائزہ…

مزید پڑھیں

ہارس ٹریڈنگ کیخلاف صدارتی ریفرنس دائر کرنے کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے صدارتی ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی، ریفرنس سپریم کورٹ میں کل الصبح دائر کیا جائے گا۔ ریفرنس میں پوچھا گیا ہے کہ جب پارٹی ممبران واضح طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں، پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ووٹ کی قانونی حیثیت کیا ہو گی، معاشی مفادات کی وجوہ پر ایسے منحرف ارکان کی نااہلیت تا عمر…

مزید پڑھیں

پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھ رہی ہے اور ہم نے اس ٹیسٹ کے لیے کراچی ٹیسٹ والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن…

مزید پڑھیں