Author: Khabrain News

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی میڈیا کے حوالے سے امتیازی سلوک کا حوالہ دیتے ہوئے روس نے فیس بک کے بعد انسٹاگرام پر پابندی کا اعلان کردیا۔ روسی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں روسی فوجیوں کے خلاف تشدد کا مطالبہ کرنے والی پوسٹوں کو اجازت دینے کی ہدایت کرنے پر انسٹاگرام کو پیر سے ملک میں بلاک کر دیا جائے گا۔ روس میں انسٹاگرام پر پابندی کا فیصلہ اٹارنی جنرل کے دفتر کی درخواست پر کیا گیا ہے جبکہ ایک ہفتہ قبل روس نے فیس بک پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔ دوسری جانب معروف سوشل میڈیا پلیٹ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان و وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز فاسٹ بولرز کو پچ سے زیادہ مدد نہیں ملی جس کے باعث جلد وکٹیں لینے میں مشکل ہوئی۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے رو ز کھیل کے اختتام پر محمد رضوان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا کہ کراچی کی پچ راولپنڈی سے زیادہ مختلف نہیں لیکن مجھے امید ہے کراچی ٹیسٹ کا نتیجہ نکلے گا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ میں ٹاس جیتنے کا بھر پور فائدہ اٹھایا لیکن ٹاس ہارنے کا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم پر تنقیدی نشتر چلا دیئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ پر انہوں نے لکھا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی اراکین کو نااہلی اور گھیراو کی دھمکیاں دے کر زبردستی ساتھ رکھنے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو اور جہاں اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی آپ پسپا ہو رہےہوں؟ یہ حکومت نہیں ذلت ہے، شرمندگی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی زیادہ دلجمعی کے ساتھ خدمت کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں شوکت علی، شیر علی، ارباب راجہ، خرم شہزاد ، علی نواز اعوان، راشد شفیق، منصور حیات خان، ذوالفقار علی خان، کنول شوزب، بیگم شاہین سیف اللہ طورو، نفیسہ خٹک، نورین فاروق ابراہیم، سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اشفاق، حاجی یونس علی انصاری، میاں…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ یوکرین میں مغربی ہتھیار سپلائی کرنے والوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئی ریابکوو نے کہا کہ ہم نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ مختلف ممالک سے یوکرین میں ہتھیار بھیجنا نہ صرف ایک خطرناک چال ہے، بلکہ اس کی وجہ سے روسی فوج نشانہ بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو نے یوکرین کو مہیا کیے جانے والے ہتھیاروں کے نتائج بارے خبردار کیا تھا جن میں ایک آدمی کی مدد سے چلنے والا ایئر ڈیفینس سسٹم، اینٹی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان سلمان نعیم نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ترین گروپ کی اہمیت کا اندازہ سب کو ہو جائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کا پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ترین گروپ کے خلاف بیان دیتے ہیں جب کہ عمران خان ترین گروپ کو منانے میں لگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود کو اپنی اہمیت کا اندازہ اگلے کچھ دن میں ہو جائے گا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ن لیگ کے سابق سینیٹر چودھری تنویر کی گرفتاری پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل سامنے آ گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ن لیگی رہنما چودھری تنویر کو کراچی میں غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا پھر بغیر ٹرانزٹ بیل کے لاہور بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما دل کے دائمی مریض ہیں، دوائیاں لے رہے ہیں۔ ان کے خاندان والے ادویات ان تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن رسائی نہیں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کو حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ منڈی بہاؤالدین، میلسی اور دیر کے کامیاب جلسوں کے بعد وزیراعظم عوامی رابطہ مہم کے تحت کل حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کا وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد ہے ، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل…

Read More

لاہور: (کوہ نورنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ سے راہیں جدا کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ ترین گروپ کی علیم خان سے اُن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات ناکام رہی جس کی اندروانی کہانی بھی سامنے آگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ دورانِ ملاقات ترین گروپ کے سخت گیر اراکین کی وجہ سے علیم خان گروپ کی دوریاں مٹ نہ سکیں، جس کے بعد علیم خان نے اپنی سیاسی حکمت عملی اور سرگرمیوں کو ترین گروپ سے علیحدہ کرلیا اور وہ ملاقاتوں کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے شہناہ امیتابھ بچن اور اسٹار اداکار اجے دیوگن کی نئی آنے والی فلم رن وے 34 کا تھرلر سے بھرپور پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رن وے 34 فلم کی کہانی ایوی ایشن انڈسٹری کے گرد گھومتی ہے جس میں امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور راکول پریت سنگھ سمیت دیگر نامور اداکار اپنے جلوے بکھیریں گے۔ مذکورہ فلم رواں سال 29 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا آج پوسٹر ریلیز ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فلم میں اجے اداکاری کے ساتھ پروڈکشن…

Read More