Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
    • مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
    • ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ
    • لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
    • ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
    • چرس کی بو نے عالمی نمبر ایک کو بھی روک دیا سبالینکا کی میچ کے دوران شکایت
    • ’لوگ اپنی کہانیاں بنا رہے ہیں‘، سلمان علی آغا کی غیرحاضری پر مائیک ہیسن کا دوٹوک جواب
    • ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور والی سائبر کیب متعارف اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز بھی نہیں
    • امریکا جلد ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ کرسکتا ہے: ٹرمپ
    • بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی ٹی20 میچ 22 ستمبر کو ہوگا
    • امریکا کا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج منظور
    • نظام مفلوج ہو چکا، 12 سے 15 صوبے بنا دیے جائیں: احسن اقبال
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • امام الحق کا محمد وسیم کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ
    • روس کا فلسطین کے لیے بڑا مالی وعدہ ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
    • پاکستانی خاتون سیلینا خواجہ کا عالمی اعزاز 100 میل الٹرا ٹریل ریس اپنے نام کرلی
    • ٹگ آف وار میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح، ورلڈ نومیڈ گیمز میں کامیابی
    • سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی
    • امریکا عرب اور ایرانی خودمختاری دونوں کا احترام نہیں کرتا: ایرانی وزیر خارجہ
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

    By Khabrain Newsمارچ 12, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ایشین ڈان بریڈ مین کے نام سے معروف اپنے دور کے عظیم بیٹسمین اور سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے۔
    چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نے ظہیر عباس کو پی سی بی ہال آف فیم کی اعزازی ٹوپی اور اعزازی پلاک پیش کی۔
    پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر جاری بینو قادر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کے کھیل میں کھانے کے وقفے کے دوران تقریب منعقد کی گئی۔
    اس سے قبل وسیم اکرم اور فضل محمود بھی پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بن چکے ہیں۔
    ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر موجود ہزاروں شائقین کرکٹ کے سامنے اس باوقار انداز میں یہ اعزاز دیے جانے پر بہت خوش ہیں، تقریباً دو دہائیوں تک پاکستان کی نمائندگی کو وہ خود کے لیے بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔
    سابق کپتان نے کہا کہ انہیں اپنے دور کے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ اور خلاف کھیلنے کی بہت خوشی ہے، اس دور میں کرکٹ کے ضوابط آج کی طرح سخت تو نہ تھے مگر کھیل کے مواقع محدود تھے تاہم اس کے باوجود خدمات کا اعتراف انعامات اور تعریف ہمیشہ اطمینان بخش انداز سے کیا جاتا تھا۔
    لیجنڈری بیٹر کا کہنا ہے کہ کرکٹ جینٹلمین گیم ہے اور انہیں خوشی ہے کہ یہ خوبصورت کھیل جدید دور کے ایلیٹ کرکٹرز کے محفوظ ہاتھوں میں ہے جو دن بہ دن اس کھیل کے معیار کو بڑھانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کی بھرپور توجہ حاصل کی جا سکی۔
    انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو 24 سال بعد ایک مرتبہ پھر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایکشن میں دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ انہیں امید ہے کہ اس سیریز میں کانٹے دار مقابلے ہوں گے، جس کے نتیجے میں کرکٹ کا معیار مزید بلند ہوگا۔ ظہیر عباس نے کہا کہ وہ پی سی بی، اپنے خاندان، دوستوں اور اپنے تمام ہم عصروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اس یادگار سفر میں ان کا ساتھ دیا۔
    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی جانب سے پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بننے پر ظہیر عباس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ظہیرعباس نہ صرف پاکستان کے آئیکون ہیں بلکہ ان کا شمار دنیائے کرکٹ کی چند معتبر ترین شخصیات میں کیا جاتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ظہیر عباس نے ایک ایسے دور میں کرکٹ کھیلی کہ جب انتہائی تباہ کن فاسٹ بولرز اور بہترین معیار کے اسپنرز کرکٹ کے میدانوں کو چار چاند لگایا کرتے تھے تاہم پاکستان کے اسٹائلش بیٹر نے اپنی بہترین تکنیک کی بدولت ان باؤلرز پر اپنا بھرپور غلبہ رکھا، امید ہے کہ وہ اپنی شخصیت سے نوجوانوں کو متاثر کرتے رہیں گے، 74 سالہ ظہیر اپنے دور میں رن مشین کے لقب سے جانے جاتے تھے۔
    وہ آج تک ایشیا کے واحد بیٹر ہیں جس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 100 سنچریاں بنائیں۔ انہوں نے 1965-66 سے 1986-87 تک 459 میچز پر مشتمل اپنے شاندار کیریئر میں 108 سنچریاں اور 158 نصف سنچریاں اسکور کیں۔
    انہوں نے اس دوران 78 ٹیسٹ میں 44.79 کی اوسط سے 12 سنچریوں کے ساتھ 5,062 رنز بنائے، 62 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سات سنچریوں کے ساتھ 2572 رنز بنائے۔
    انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 20 ٹیسٹ میں 1,411 رنز، انگلینڈ کے خلاف 14 ٹیسٹ میں 1,086 رنز اور بھارت کے خلاف 19 ٹیسٹ میں 1,740 رنز اسکور کیے۔
    ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے مختصر عرصے کے لیے آئی سی سی میچ ریفری کی حیثیت سے ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میں ذمہ داریاں ادا کیں، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر اور ٹیم منیجر رہنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کے صدر بھی رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے

      چرس کی بو نے عالمی نمبر ایک کو بھی روک دیا سبالینکا کی میچ کے دوران شکایت

      ’لوگ اپنی کہانیاں بنا رہے ہیں‘، سلمان علی آغا کی غیرحاضری پر مائیک ہیسن کا دوٹوک جواب

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.