Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھنے کے باوجود گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر، یورو اور ریال کی اڑان جاری رہی جبکہ پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران ڈالر کے انٹربینک ریٹ 178 روپے جبکہ اوپن ریٹ 179 روپے سے تجاوز کرگئے۔ گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 1.01 روپے بڑھ کر 178.51 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے بڑھ کر 179.80 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.83 روپے گھٹ کر 233.62 روپے ہوگئے…

Read More

سنگا پور: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 17فیصد تک گرنے کے بعد برینٹ کروڈ 105ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں رینٹ کروڈ کی مئی کیلئے فراہمی کے سودے 22ڈالر(17فیصد سے زائد) کمی کے ساتھ 105.60 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس لائٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 13.29ڈالر (10.4 فیصد)کی کمی کے ساتھ 114.69ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین جنگ کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہیں۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور افغان وزارت تجارت نے پاک افغان ٹرانسپورٹرز کی پاکستان اور افغانستان میں داخلے کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی ہے جو 21 مارچ 2022 سے موثر بہ عمل ہو گی۔ پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے چیئرمین زبیر موتی والا نے بتایا کہ نئی متفقہ پالیسی کے تحت افغان ٹرانسپورٹرز کابل میں پاکستانی سفارت خانے اور قندھار میں اس کے قونصل خانے سے عارضی داخلہ دستاویز (ٹی اے ڈی) حاصل کر سکیں گے جبکہ پاکستانی ٹرانسپورٹرز پشاور اور کوئٹہ میں افغان قونصل خانوں سے یہ دستاویز حاصل کر سکیں گے۔دونوں ممالک کے ٹرانسپوٹرز…

Read More

کراچی: اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ ان کے خواب میں آکر کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ۔ صبا قمر نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی ویب سیریز ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ سمیت اپنے دیگر پروجیکٹس پر بات کی۔ انٹرویو کے دوران صبا قمر نے اپنے سپر ہٹ پروجیکٹ ’’باغی‘‘ جو کہ سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا گیا تھا کہ بارے میں بات کرتے ہوئے کہا قندیل کے کردار کو میں نے اتنا دل سے کیا کہ وہ کرنے کے بعد میں پورا ایک سال کچھ…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے، الیکشن میں ایک سال رہ گیا، ایسا نہ ہو دس سال انتظار کرنا پڑے، تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، یہ اپنی شکست تسلیم کر کے پرانی تنخواہ پر کام کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ ائیر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پانچ سال کی مدت پوری کر ینگے، تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ناکامی ہو گی، اس لئے اپوزیشن تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے، حکومت نے تو سات روز قبل ہی پارلیمنٹ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کے 28 فروری کے عوامی ریلیف پیکج پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور یہ مذاکرات 11 (جمعہ) مارچ کو ختم ہونا تھے، تاہم اب مذاکرات کا اگلا دور پیر کو ہوگا۔ ساتویں جائزہ اجلاس کے لیے ورچوئل مذاکرات مکمل نہ ہوسکے کیونکہ آئی ایم ایف نے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کے 28 فروری کے عوامی ریلیف پیکج پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتوں کی ایمنسٹی اسکیم…

Read More

لاہور: اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کیلئے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔ شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ، منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں عدالت…

Read More

سعودی دارالحکومت ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت توانائی کے ترجمان کی جانب سے ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی گئی ہے اورترجمان نے بتایا کہ ریفائنری پر ڈرون حملہ 10 مارچ جمعرات کے روز کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت کے ترجمان نےبتایا کہ جمعرات کی صبح 4 بجے ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں معمولی آتشزدگی ہوئی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے سے لگنے والی آگ پر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد پر ساتھیوں کو اعتماد میں لینے کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے آئندہ دو روز میں کئی اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ دو دن ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان ہفتہ اور اتوار متعدد ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ارکان قومی اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے بات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے ارکان اسمبلی کو اپنی حکمت عملی سے بھی آگاہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جنوبی وزیر ستان کا امن لوٹتے ہی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ انگور اڈہ افغانستان کے ساتھ اہم تجارتی گزرگاہ بن گئی۔ پاک افغان تجارت کے لیے کسٹم کا نظام بھی مکمل فعال ہے۔ انگور اڈہ افغانستان کے ساتھ یہاں کی اہم تجارتی گزر گاہ ہے، جہاں بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہے، یہ اس بات کی ضمانت ہے دہشتگردی کا تاریک دور گزر چکا اور اب یہاں کے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو رہا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ تجارت پر کاروباری افراد خوش ہیں تاہم ان…

Read More