کراچی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ اب سے کچھ دیر بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز ہیں۔ قومی ٹیم میں فہیم اشرف اور حسن علی کی شمولیت متوقع ہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سوئپسن ڈیبیو کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (کویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 304 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 83 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 571 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 590، سندھ میں 5 لاکھ 71 ہزار 548، خیبرپختونخوا…
ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین میں لڑنے کے لیے روس نے شامی رضا کار بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی رضا کار یوکرین میں روسی فوج کے شانہ بہ شانہ لڑ سکتے ہیں۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ پیوٹن 16 ہزار رضا کار یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، ماسکو نے شام کو تباہ کیا اور اب وہاں سے قاتلوں کو بھرتی کر رہا ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں میں میزائل گرنے اور بھارتی اعتراف کے بعد وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے غیر ذمہ داری کی انتہا ہے انہوں نے پاکستان جیسے ایٹمی ملک پر میزائل برسا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں معید یوسف نے لکھا کہ 9مارچ کو ایک انہونا اور خطرناک واقعہ پیش آیا۔ بھارتی میزائل 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتا پاکستانی حدود میں گرا۔ بھارتی سپرسانک میزائل 250 کلومیٹر کا…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہیروں، مشروبات اور سمندری خوراک پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں براہ راست مداخلت کے امکان کو رد کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ نیٹو کو روس کے خلاف کھڑا کرنا تیسری جنگ عظیم کا آغاز ہوگا، ہم یوکرین میں روس کے خلاف جنگ نہیں لڑیں گے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) پنجاب میں مبینہ کرپشن کیسز میں ملوث سابق سینیٹر اور ن لیگ کے رہنما چودھری تنویر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق چودھری تنویر کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جس وجہ سے ان کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چودھری تنویر پر پنجاب اینٹی کرپشن میں مبینہ کرپشن کیسز ہیں، سابق سینیٹر کراچی سے دبئی فرار کی کوشش کر رہے تھے، سابق سینیٹر کا تعلق ن لیگ سے ہے، ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم کو پنجاب اینٹی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی سفیر اور قومی سلامتی کے مشیر نے دونوں ممالک کے مفاد میں مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب ایک خوشحال اور مستحکم ملک بننے کے لیے پاکستان کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پچھلے 30 سالوں میں پاکستان کئی دفعہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) گیا اور مجھے پتا ہے آئی ایم ایف جا کر منتیں کرنا پڑتی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ماضی کی کسی بھی حکومت نے اصلاحات نہیں کی، امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے گیپ بارے کسی حکومت نے نہیں سوچا، ہماری حکومت مستحکم گروتھ کی جانب گامزن ہے، ہماری حکومت سیونگ ریٹ کو بڑھانے پر کام کر رہی ہے، امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کا 40 بلین ڈالر کا گیپ ہے،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے اعلان کیے گئے جلسے کے بعد ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نے بھی اسلام آباد میں بڑا پاورشو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت کی اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی، اس اجلاس میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اسلام آباد میں پاور شاو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تینوں بڑی جماعتوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے جلسے میں فوج کا حوالہ دینا مایوس کن ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی گالیوں سے بھرپور زبان ثبوت ہے اسے اپنی شکست کا پتہ چل چکا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی کسی جیتنے والے کپتان کو اپنے مخالفین کو مغلظات نوازتے سنا ہے؟ مخالفین کو مغلظات جیتنے والے کپتان نہیں بلکہ ایسا توشکست خوردہ…
