Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) قیادت کے درمیان ملاقات میں نمبر گیم کے تذکرے ہوئے۔ ایم کیوایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی قیادت سےسوال کیا کہ "ان "کے کتنے لوگ آپ کےساتھ ہیں؟ پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کہا کہ تعداد مت پوچھیں ضرورت سے زیادہ ہی ہیں۔ رہنماوں نے اتفاق کیا کہ پیپلزپارٹی اور متحدہ لڑائی میں نقصان کراچی کا ہوگا جبکہ فائدہ تیسرے فریق کا ہوتا ہے۔ ایک دوسرے کا ساتھ نہ دیں لیکن تیسرے فریق کو بھی آنے نہ دیں۔ پیپلزپارٹی رہنماوں نے کہا کہ ایم کیوایم والے مطمئن ہوکر گئےہم خوشی خوشی ملنےجائیں گے۔۔ جعلی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید کم ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 750 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار97 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قیمت 22 ڈالر کم ہوکر 1983 ڈالرز ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عوامی جلسوں کے دوران آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا عوامی جلسوں کے دوران دورے پر آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن پراسس کے دوران دورہ کے اخراجات حکومت نہیں پارٹی ادا کرے گی، اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، خط کی کاپی کابینہ سیکرٹری اور متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔ تحریری ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران ہونے والا خرچ تحریک انصاف قومی خزانے میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 240 روپے ہونی چاہیے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں شوکت ترین کا کہنا تھاکہ سپلائی چین کورونا سے ڈسٹرب ہوئی، مشکلات بڑھیں، ہم زراعت کی 5 سے 6 فیصد گروتھ چاہتے ہیں، ہماری ترسیلات زر اورگروتھ سے بہتری آئےگی، حالات ٹھیک رہیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس 4 ماہ کے ریزرو ہیں، ہمارامسئلہ صرف مہنگائی ہے، پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے مسائل حل ہوجائیں گے، اس وقت پیٹرول کی قیمت 240 روپے ہونی چاہیے۔ شوکت ترین کا…

Read More

امرتسر: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب میں کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو الیکشن میں شکست کھاگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سدھو کو مشرقی امرتسر سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار جیون جیوت کورنے شکست دی۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ الیکشن میں سدھو کو 6 ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں سدھو نے 32929 اور ان کی حریف نے 39520 ووٹ لیے۔ کانگریس کے رہنما سدھونے سال 2017 میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں اسی حلقے سے 42 ہزار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ الیکشن میں شکست کے بعد میڈیا…

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعدلگی آگ پرقابو پالیا گیا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی نے وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت ریاض کی آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد لگنے والی معمولی نوعیت کی آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اورنہ ہی تیل کی سپلائی متاثرہوئی۔ڈرون حملہ کس نے کیا اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ ریاض کی آئل ریفائنری پرگزشتہ روز ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں 10سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے الزم میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خیابان جناح کے رہائشی یوسف شاہ نے 23 فروری کو تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ 10سالہ بیٹا حمزہ گھر سے چیز لینے گیا لیکن واپس نہیں آیا، تلاشی پر بھی کچھ پتہ نہ چلا تو پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔ واقعہ کے چار دن بعد علاقے میں زیر تعمیر مکان کے پانی کے ٹینک سے…

Read More

مالدیپ: (ویب ڈیسک) مالدیپ کے پانیوں کی گہرائی میں موجود ایک مقام ’ٹوائلائٹ زون‘ میں ایک بالکل نئی اور خوبصورت رنگوں سے بنی مچھلی دریافت ہوئی ہے۔ یہ عموماً سطح سے 40 تا 70 میٹرگہرائی میں رہتی ہے اور اسے مالدیپ کی زبان میں ’فِنی فینما‘ یعنی ’گلاب کا گلابی ‘ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس پر گلابی رنگت والے کئی شیڈ ہیں جو دیگر رنگوں سےمل کر دھنک کا تاثر دیتے ہیں۔ اس کا سائنسی نام Cirrhilabrus finifenmaa ہے۔ اس کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اسے مالدیپ کے سائنسداں ڈاکٹر احمد نجیب نے دریافت کیا ہے…

Read More

ملبورن / آکلینڈ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ، عام خیال کے برعکس، شارک مچھلیاں سوتی ضرور ہیں لیکن ان کے سونے کا انداز انسانوں یا دوسرے جانوروں کے مقابلے میں بہت مختلف ہوتا ہے۔ یہ غلط فہمی عام ہے شارک مچھلیاں اپنی ساری زندگی جاگ کر گزارتی ہیں اور کبھی نہیں سوتیں۔ حالیہ سائنسی تحقیقات سے معلوم ہوچکا ہے کہ شارک پر بھی نیند جیسی کیفیت طاری ہوتی ہے، البتہ اس بارے میں ہم اب تک بہت زیادہ نہیں جانتے۔ ملبورن، آسٹریلیا میں لاٹروبے یونیورسٹی کے مائیکل کیلی اور نیوزی لینڈ کی…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی سپر ہٹ فلم ’’باہو بلی‘‘ کے ہیرو تیلگو اداکار پربھاس کو شادی کے 5000 پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پربھاس کا شمار بالی ووڈ کے سلو میاں کی طرح انڈیا کے اہل بیچلرز میں ہوتا ہے۔ اداکار پربھاس نے اپنی آنے والی فلم ’’رادھے شیام‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم ’’باہو بلی‘‘ کے بعد انہیں 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے۔ پربھاس نے کہا شادی کی وہ تمام درخواستیں میری لیے…

Read More