وزیر توانائی حماد اظہر نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ عالمی منڈیوں میں کوئلے، ایل این جی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اضافے کی وجہ سے ہرماہ نئی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ بل میں لگتی ہے، فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ لگنے کے بعد گزشتہ ماہ کی ایڈجسٹمنٹ خارج ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو مارچ کے بلوں میں 5روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا جس کے لیے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا…
Author: Khabrain News
امریکا : (ویب ڈیسک) میٹاکی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو یوکرین میں ہونے والے حملوں کے تناظر میں روسی فوجیوں اور صدر پیوٹن کے خلاف تشدد پر زور دینے والی پوسٹوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میٹا نے اپنی نفرت انگیز مواد کی پالیسی میں ایک عارضی تبدیلی کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میٹا نے عارضی طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بیلاروس کے صدر کی موت کی خواہش کرنے والی پوسٹوں پر سے بھی پابندی ہٹا لی ہے۔اپنی پالیسی کے برعکس فیصلے پر میٹا کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے سیل کردیے۔ پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے خاردارتاریں اوربیریئر لگا کر سیل کیے گئے ہیں، ڈی چوک اور نادرا چوک سے پارلیمنٹ کے انٹری پوائنٹ کو سیل کیا گیا ہے۔ حکام کاکہنا ہے کہ یہ اقدام جے یو آئی (ف) کے ممکنہ احتجاج کے باعث کیا گیا ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے آپریشن اور گرفتاریوں کے بعد جے یو آئی نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس نے جے یو آئی کے رکن اسمبلی سمیت دیگر افراد کو ضمانت پر…
لاہور: (ویب ڈیسک) جہانگیر ترین گروپ کے ارکان نے حکومت پر انتقامی کارروائیوں کا الزام لگایا ہے۔ عون چوہدری کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ترین گروپ کے ترجمان سعید اکبر نوانی نے الزام لگایا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں کے ذریعے دبانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اجمل چیمہ کے پیٹرول پمپس اور ٹرانسپورٹ کو بند کرکے اگرکسی کا خیال ہے کہ اس طرح ہمیں دبایا جاسکتا ہے تو یہ غلط فہمی ہے۔اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ترین گروپ میں ابھی تک وزارت اعلیٰ کے کسی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں مچھروں سے پھیلنے والی نئی بیماری ویسٹ نائل بخار کے شواہد سامنے آنے لگے ہیں۔ طبی ماہرین نے پاکستان میں بڑی تعداد میں پرندوں کے مرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرندوں کا بغیر کسی وجہ کے بڑی تعداد میں مرنا ویسٹ نائل وائرس کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ ویسٹ نائل وائرس ڈینگی اور ملیریا کی طرح مچھروں سے پھیلتا ہے، ویسٹ نائل وائرس پھیلانے والا مچھر کیولیکس بھی پاکستان میں موجود ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویسٹ…
لاہور: (ویب ڈیسک) اسپیشل کورٹ سینٹرل نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ ٹرائل روزانہ کی بنیاد پرکرنےکی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان ایک سال سے بھی زائد عرصے میں جمع کرایا ، فرد جرم میں تاخیر کے ذمہ دار شہباز شریف نہیں ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کرمنل لاء ترمیمی ایکٹ 1958 میں کہیں نہیں لکھاکہ ٹرائل روزانہ کی بنیادپرکیا جائے، عدالت پوری کوشش کرےگی کہ…
لاہور : (ویب ڈیسک) نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرہ کو طلب کرلیا۔ نیب لاہور نے آمدن سے زائداثاثہ جات کے الزام میں گوجرانوالہ سے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرہ اور ان کے بھائی مدثر قیوم ناہرہ کو آج طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ناہرہ برادران نے نیب کی جانب سے طلب کیے جانے پر ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب ہمیں ان الزامات میں انکوائری کے بعد کلیئرنس جاری کرچکا ہے، ڈھائی سال بعد ہمیں دوبارہ طلب…
لاہور : (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان جب تک چاہیں گےعثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے، کچھ عالمی طاقتیں پاکستان کے نظام پر حملہ آور ہیں اور اپوزیشن ان کے اشارے پر چل رہی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم پر…
کراچی: (ویب ڈیسک) نیٹی جیٹی پل کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں، جاں بحق افراد میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ تینوں باپ بیٹےکیماڑی کے رہائشی تھے، آگرہ تاج میں محنت مزدوری کے بعد واپس گھر جا رہے تھےکہ…
امریکا: (ویب ڈیسک) کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک اور ان کی گرل فرینڈ گلوکارہ گرائمز کے ہاں سریگوسی کے ذریعے بیٹی کی خفیہ پیدائش کا راز فاش ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسک اور گرائمز کی بیٹی کی پیدائش کا انکشاف اس وقت ہوا جب گلوگارہ امریکی میگزین کو انٹرویو دے رہی تھیں ۔ انٹرویو کے دوران بچے کے رونے کی آواز آئی جس پر میزبان نے کہاکہ یہ کیا شور ہے، بعد ازاں گرائمز نے اعتراف کیا کہ یہ ایک چھوٹی بچی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بیٹی کا نام (Exa Dark Sideræl) رکھا تاہم اپنے بیٹے…
