کراچی: (ویب ڈیسک) نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ بجلی کے بعد پٹرول کی قیمتوں پر بھی یوٹرن لیا جائے گا، حکومت کے تمام ریلیف پیکج جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عوامی مارچ کے دباؤ میں پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اب حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت پانچ اعشاریہ نو چار روپے مہنگی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اضافے سے صارفین پر اٹھاون ارب روپے کا اضافی…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ احسن رمضان فائنل میں پہنچ گئے۔ احسن رمضان نے سیمی فائنل میں ہم وطن اور دفاعی چیمپئن محمد آصف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی، فائنل میں ان کا مقابلہ ایران کے عامر سرکوش سے ہوگا۔ دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے بیسٹ آف نائن فریمز میں ابتدائی دو فریمز ہارنے کے بعد احسن نے آخری تین فریم جیت کر سنسنی خیز مقابلہ جیت لیا۔
ماؤنٹ مونگنوئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6رنز سے شکست دے دی، شاندار بولنگ پرفارمنس پر شبنم اسماعیل میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔ آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑگیا، جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے میں 6 رنز سے ہرا دیا۔ ماؤنٹ مونگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 223 رنز بنائے۔ ولوارڈٹ 75 اور سنی لوس 62 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، غلام فاطمہ اور فاطمہ ثنا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی…
کامرہ: (ویب ڈیسک) جے 10 سی طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے شرکت کی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان، چینی سفیر بھی تقریب میں شریک ہیں۔ خیال رہے جے 10 سی طیارے کا انجن چینی ساخت ہوگا۔ جے ٹین سی میڈیم ویٹ فائٹر کومبیٹ ایئر کرافٹ ہے اور سنگل انجن طیارہ ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر اور جے ٹین سی کا تقابلی جائزہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ دونوں طیارے الگ الگ بہترین خصوصیات کے مالک ہیں۔ جے ٹین سی اس وقت…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمان اور جمہوری قدریں ختم ہوگئیں، حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے ، اسپیکر اس معاملے پر اب تک خاموش ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ لاجز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل شام افسوسناک واقعہ پیش آیا، پولیس دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئی، پولیس نے کامران مرتضیٰ اور سعدرفیق کو زدوکوب کیا، 5 ارکان اسمبلی کو حبس بے جا میں رکھا گیا، پولیس جے یو آئی کے 2 ایم این ایز کو اغواکر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اسے ہاتھ میں لے گا، قانون ہاتھ میں لیا گیا تو اگلی بار دہشتگردی کا پرچہ کاٹیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، 50 افراد کو پارلیمنٹ لاجز میں داخل کیا گیا، پولیس پر تشدد کیا گیا، 5 اہلکار زخمی ہوئے، ہم نے 5 گھنٹے ان سے مذاکرات کیے، کسی کیخلاف دہشتگردی کا پرچہ نہیں کاٹا، اکتوبر 2019 میں انصار الاسلام پر پابندی…
لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اداکاری ایک مشکل فن ہے اور اسے سیکھنے میں ساری زندگی گزر جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھاکہ کبھی کسی سے حسد نہیں کیا تاہم دوسروں کی جانب سے اس منفی رویئے کا شکار رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور اسی کی بدولت مقام حاصل کیا ہے۔ میرا نے مزید کہا کہ نئے آنے والوں کو ہم جیسے فنکاروں سے سیکھنا چاہئے کیونکہ کل یہی ہماری جگہ پر آئیں گے۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے بیان حقائق سے منافی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو نازیبا ریمارکس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے پہلے اپنا گھر دیکھیں، نامعقول بیان اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے، بے سروپا ریمارکس ناقابل برداشت ہیں، سیاست میں شائستگی، تہذیب اور احترام کے اصولوں کے قائل ہیں، پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے بیان حقائق سے منافی اور غلط بیانی پر مبنی ہے۔ عثمان بزدار…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامورکوطلب کرے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت یاد رکھے، ایسی لاپرواہی کے ناخوشگوارنتائج ہوسکتے ہیں۔ بھارت مستقبل میں ایسی کسی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور سے سپرسونک چیزکی پاکستانی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔بھارتی علاقےسورت گڑھ سے9 مارچ6 بجکر43 منٹ پرفائرکیا گیا۔6 بجکر50منٹ پرمیاں چنوں میں زمین پرگراجس سے شہری املاک کونقصان پہنچا۔ بھارتی سفارتکارکو شہری املاک کوپہنچنے والے نقصان سےآگاہ…
امریکا : (ویب ڈیسک) دنیا کی لمبی ترین گاڑی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، لیموزین گاڑی نے اپنی لمبائی کو 60 سے بڑھا کر 100 فٹ کرکے ایک بار پھر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔ امریکن ڈریم کے نام سے مشہور گاڑی کو متعدد فلموں میں استعمال کیا گیا تھا، امریکن ڈریم کی نئے سرے سے تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد اس کی لمبائی 100 فٹ کردی گئی۔ لگژری ہوٹلز کی تمام سہولیات سے آراستہ دنیا کی سب سے لمبی گاڑی میں ایک ہیلی پیڈ، سوئمنگ پول، باتھ ٹب اور بڑا واٹر بیڈ شامل…
