اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 298 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 17 ہزار 512 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 723 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 426، سندھ میں 5 لاکھ 71 ہزار 268، خیبرپختونخوا…
Author: Khabrain News
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار نے مردان میں پنجاب رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کی تنصیب کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سنٹر آمد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف نے پنجاب رجمنٹ کے 21ویں کرنل کمانڈنٹ کے طور پر لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان کو رینک کے بیجز لگائے، امن اور جنگ کے دوران پنجاب رجمنٹ کے تمام رینک کی کارکردگی کو سراہتے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کی احتجاج کی کال پر پارلیمنٹ لاجز واقعہ کے خلاف مختلف شہروں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔ مختلف شہروں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے، اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، خضدار، نوشہرو فیروز سمیت دیگر کئی مقامات پر دھرنے دیئے گئے، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی جبکہ پاک ایران اور پاک افغان شاہرات بھی بند کر دی گئیں۔ دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے منان چوک پر جمعیت کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسلام آباد واقعہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹوئٹ کی کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے ڈی چوک اسلام آباد پر، عوام اپنے وزیر اعظم پر بھر پور اعتماد کا تاریخی مظاہرہ کرے گی، لٹیروں کی سیاسی دکانیں ہمیشہ کے لئے بند ہونے جا رہی ہیں۔ حماد اظہر نے مزید کہا کہ جلسے کی وقت اور تاریخ کا اعلان جلد ہو جائے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے خلاف پولیس کے آپریشن کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ لاجز میں ڈرامہ کیا، مسئلہ انصار الاسلام کا تھا، سیاست کرنے کے لیے دوسری پارٹیاں آگئیں، گھیراؤ سے پہلے 101 بارسوچنا، جو بھی تشدد کرے گا اسے کچل دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول آفس کھول دیا ہے، 20 سے 22 دنوں تک وزارت داخلہ 24 گھنٹے دستیاب ہوگی، 23مارچ کو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کا پاؤں دروازہ لگنے سے زخمی ہو گیا۔ خواجہ سعد رفیق دیگر لیگی ارکان کے ہمراہ آپریشن کی خبر سن کر جے یو آئی کے رکن اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے لاج پر پہنچے تھے اور اس دوران دھکمل پیل میں ان کے پاؤں پر چوٹ لگی۔ بعد ازاں خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایاز صادق صاحب کے پاس لاج میں بیٹھے میٹنگ کررہے تھے ، ہمیں پتہ چلا کہ پولیس لاج میں…
روس کے فضائی حملے میں یوکرین کے شہر ماریوپل میں میٹرنٹی اسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز روس کی جانب سے میٹرنٹی اسپتال کی عمارت پر حملے کی صورت میں حاملہ خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کاکہنا ہے کہ اسپتال پر حملے کی صورت میں اب تک کسی کی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ کسی بچے کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ رپورٹس کے مطابق اسپتال پر بمباری اس وقت ہوئی جب شہریوں کی یوکرین سے ہجرت کرنے کیلئے محفوظ راہداری…
سؤل: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں اپوزیشن جماعت کنزرویٹو کے لیڈر یون سک یول ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو پارٹی نے صدارتی انتخابات کا میدان مار لیا جس کے بعد جماعت کے لیڈر یون سک یول جنوبی کوریا کے نئے صدر بن گئے جبکہ حکمران جماعت ڈیموکریٹک کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدارتی الیکشن میں یون نے 48.56 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے لی جے میونگ کو 47.83 فیصد ووٹ پڑے اس طرح فتح یون سک یول کے نام رہی۔ پروگریسو…
بوڈا پیسٹ: (ویب ڈیسک) ہنگری کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی قریبی ساتھی کیٹیلن نوواک کو ملک کی پہلی خاتون صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ نوواک، جو کہ وزیر برائے خاندانی پالیسی کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں، نے اپنی اس فتح کو خواتین کی فتح سے تعبیر کیا ہے۔ وہ پارلیمنٹ میں اوربان کی زیر قیادت دائیں بازو کی فیڈز پارٹی کی بھاری اکثریت کے 137 ووٹوں سے کامیاب ہوئیں جبکہ مخالفت میں پڑنے والے ووٹوں کی تعداد 51 تھی۔ کیٹیلن نوواک کے مدِمقابل امیدوار، ماہرِ اقتصادیات پیٹر نونا تھے۔ ہنگری کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جے یوآئی کےغنڈوں نے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر بھی پرچہ ہونا چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ جے یو آئی (ف) ایک شدت پسند جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجزمیں خواتین ایم این ایز بھی رہائش پذیرہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پربھی پرچہ ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا…
