تازہ تر ین

ترک صدر کا افغان وزیر خارجہ سے مصافحہ، طالبان نے تصویر شیئر کردی

انطالیہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔
ترکی کے شہر انطالیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے تحت کانفرنس ہو رہی ہے جس میں افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سمیت دیگر شریک ہیں۔
اس کانفرنس میں دنیا بھر سے وفود شریک ہیں اور یہ کانفرنس 11 سے 13 مارچ تک انطالیہ میں ہوگی۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی اور اس دوران انہوں نے افغان وفد سے بھی مصافحہ کیا۔
طالبان کے نائب ترجمان احمد اللہ واثق نے ترک صدر کی افغان وزیر خارجہ سے مصافحے کی تصویر پوسٹ کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain