Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا
    • برڈ اسٹرائیک خدشات: لاہور ایئرپورٹ کے رن ویز 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ 3 گھنٹے بند رہیں گ
    • مباپے نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، میسی کے ورلڈ کپ ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے
    • امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا پیدائشی شہریت کا حکم مسترد کر دیا
    • شدید گرمی کے باعث پنجاب اسکولوں میں سمر کیمپس بند
    • غزہ کا فٹبالر ہلاک، کھلاڑیوں کی ہلاکتیں 1,009 تک پہنچ گئیں
    • اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں کم ہوگئی
    • سیلابی خطرات بڑھنے پر ٹیلی کام کمپنیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
    • مائیکل جیکسن کی بایوپک نے پاکستان میں 21.5کروڑ روپے کما لیے
    • لیبرون جیمز 24ویں سیزن سے قبل لیکرز چھوڑنے کے لیے تیار
    • اقوام متحدہ کا انتباہ: UNRWA فنڈز کی کمی سے لاکھوں فلسطینی متاثر
    • آبنائے ہرمز پر خطرات برقرار، عمان کا جنگ کے بعد منصوبہ پیش
    • ایران کا قطر سے امریکی معاہدے اور منجمد اثاثوں پر مذاکرات کا امکان
    • قطر: امریکی ایلچی دوحہ میں موجود، آج ایران سے ملاقات نہیں ہوگی
    • لبنان سرحد پر بفر زونز ایک ‘بنیادی تبدیلی’ ہیں، نیتن یاہو
    • ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کئی آپشنز موجود ہیں، وینس
    • محمد حارث اور صائم ایوب کا مہوڈنڈ جھیل پر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز
    • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی لیبیا کے کمانڈر سے ملاقات، لیبیا بحران کے حل کی کوششیں جاری
    • سابق این بی اے کھلاڑیوں ملک بیزلی اور ایڈ ڈیوس پر جوئے کے کیس میں فردِ جرم عائد
    • پاکستان کے 6 شہروں جیکب آباد، سبی، تربت، دادو، سکھر اور نوابشاہ میں محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عدم اعتماد اگر کامیاب نہ ہوئی تو معاملات سڑکوں کی طرف جائینگے: فضل الرحمان

    By Khabrain Newsمارچ 11, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد اگر کامیاب نہیں بھی ہوسکتی پھر معاملات سڑکوں کی طرف جائیں گے۔
    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران مریم اورنگزیب، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، اکرم درانی، کامران مرتضیٰ ، صلاح الدین ایوبی، جمال الدین سمیت جمعیت علماء اسلام ف کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔
    ملاقات کے دوران پارلیمنٹ لاجز پر بننے والی صورتحال پر سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر بھی بات چیت کی گئی۔
    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی زبان کو لگام دو ورنہ ہمیں لگام دینا آتی ہے، پہلے علیمہ خان کے اثاثوں کا جواب دو، تم نے بنی گالہ کا گھر ڈکلیئر نہیں کیا جواب دو، کہتے ہو شہبازشریف بوٹ پالش کرتا ہے تم کیا کرتے ہو۔ اپوزیشن پارلیمان کے ذریعے عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہے، تم لندن میں اسی فوج کے خلاف دشنام تراشی کرتے تھے، تم بات کرتے ہو بوٹ پالش کی، جب پرویز مشرف نے نوازشریف کی حکومت ختم کی تو میں بھی جیل میں تھا، حرام ،حرام کی باتیں کرتے ہو اپنے بنی گالہ کا حساب دو، اگرتم ڈی چوک آنا چاہتے ہو تو ہم بھی سیاسی طور پر مقابلہ کریں گے، تمہیں ناک سے چنے چبوائیں گے، تمہارا وزیرداخلہ شیخ رشید نہیں، شیخ حرم ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے پوری اپوزیشن نے قربانیاں دی ہیں، پونے چار سال چور، ڈاکو کہتے رہے، مجھے اور نوازشریف پر نشتر چلاتے رہے، عمران خان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، عمران خان کی بہن کے پاس اتنے مہنگے گھر کہاں سے آئے؟ تم خواتین کے خلاف ایسی باتیں کررہے ہو۔
    اس موقع پر حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ سیاسی میدان ہے، بار، بار ایسے مراحل سے گزرے ہیں، یہ کوئی بات نہیں ہے۔ عمران خان کے ہوش اڑچکے ہیں، پتا نہیں کہاں سے پلا بڑھا ہے، اس سے نجات کے دن آگئے ہیں۔ عمران خان سن لوہم تمہیں جام کرنا جانتے ہیں، ہم نے شرافت کا راستہ اپنایا، تم گالیاں دیتے ہو، آپ کی زبان بتارہی ہیں وزیراعظم کی سیٹ پربیٹھنے کے اہل نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے کہنا چاہتا ہوں جب عدم اعتماد پیش ہوچکی تو کس طرح وہ تقریریں کر رہا ہے، یہ کس طرح ڈی چوک میں جانے کی بات کر رہا ہے، اس کو لگام دی جائے، کینٹینرپربڑی آئیڈل باتیں کرتا تھا اب بات نہیں بنے گی تم آزمائے جاچکے ہو۔ عدم اعتماد ممبران کی اکثریت کا معاملہ ہے، ہمارا دعویٰ ہے ہمارے پاس اکثریت موجود ہے۔ پوری دنیا میں عدم اعتماد تحریک آتی ہیں، عمران خان حواس باختہ کیوں ہوگئے ہو۔ خود توڈالروں کا مجسم ہو، مغرب کا تیار کردہ کو ہم آپ کے خلاف جہاد لڑ رہے ہیں، عدم اعتماد کامیاب ہوگی،اگر کامیاب نہیں بھی ہوسکتی پھر معاملات سڑکوں کی طرف جائیں گے۔
    صحافی کی طرف سے مولانا فضل الرحمان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ نے جنرل باجوہ سے ڈیزل کا ذکر کرنے کی شکایت کی تھی اس پر جواب دیتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ میں نے آرمی چیف کو کوئی شکایت نہیں کی نہ ایسی کوئی بات کی۔
    امیر جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ خزاں جائے بہار آئے یا نہ آئے، اصل چیز اس کا خاتمہ ہے، سیاسی میدان میں اس کے مقابلے میں رہیں گے، پیسے کی بات کرتے ہو، اگرکوئی ہم نے پرمٹ لیے ہیں توکوئی کیس سامنے لاؤ، جب کوئی مقدمہ سامنے نہیں لاسکتے توگالیاں دینا بند کرو۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عالمی منڈی میں کمی، پاکستان میں سونا فی تولہ 5,200 روپے سستا

      برڈ اسٹرائیک خدشات: لاہور ایئرپورٹ کے رن ویز 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ 3 گھنٹے بند رہیں گ

      شدید گرمی کے باعث پنجاب اسکولوں میں سمر کیمپس بند

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.