Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خدا نے چاہا تو دو بارہ بالی ووڈ میں کام کروں گی، صبا قمر

    By Khabrain Newsمارچ 11, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اور لولی ووڈ کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے خدا نے چاہا تو وہ بالی ووڈ میں دوبارہ کام کریں گی۔
    صبا قمر جہاں پاکستان میں ’’باغی‘‘، ’’چیخ‘‘ اور ’’’تھکن‘‘ جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں کام کرنے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ وہیں وہ بالی ووڈ میں مرحوم اداکار عرفان خان کے ہمراہ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں بہترین پرفارمنس دے کر بھارتی عوام کو بھی اپنا دیوانہ بنا چکی ہیں۔
    حال ہی میں ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو ٹیلیفون پر دئیے گئے انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘میں کام کرکے انہیں پہچان اور بہت سارا پیار ملا اور امید کرتی ہیں کہ وہ دوبارہ ہندی فلم انڈسٹری میں کام کریں گی۔
    صبا قمر نے کہا کہ 2017 میں جب ودیا بالن نے ’’ہندی میڈیم‘‘ میں ان کی پرفارمنس کو سراہا تو انہیں بہت اچھا لگا تھا۔ مجھے تمام لوگوں کا شکریہ اداکرنے کا موقع نہیں ملا۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے فلم فیئر میں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں ودیا بالن، کنگنا رناوت، سری دیوی اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ نامزد کیا گیا۔
    اداکارہ نے کہا میں بہتری کے لیے پُرامید ہوں۔ میں ایک مثبت انسان ہوں اور ’’خدا نے چاہا تو میں بالی ووڈ میں کام کروں گی‘‘۔ صبا قمر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے بعد دوبارہ بھارت میں کام نہیں کرسکیں، تاہم اب وہ بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’’زی فائیو‘‘ کے شو ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ میں کام کررہی ہیں۔
    صبا قمر نے دوران انٹرویو بتایا کہ وہ خوش ہیں کہ بالآخر پاکستانی اور بھارتی انڈسٹری گھریلو اور کچن سے متعلقہ کہانیوں والے ڈراموں سے ہٹ کر حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ اداکارہ نے مثال دیتے ہوئے کہا جیسے بھارت میں آپ جن کرداروں کو پردے پر دکھاتے ہیں، آپ ان کرداروں کو زندگی دے رہے ہورہے ہوتے ہیں، لوگوں میں شعور اجاگر کررہے ہوتے ہیں اور ایسا کرنا ضروری ہے۔
    صبا نے کہا ہم ہیرو ہیروئن کے بہت کردار ادا کرچکے۔ حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔ اصلیت میں ہم بہت ساری مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور ہمیں ان مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔
    صبا قمر نے پاکستانی انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب کچھ عرصے سے مسائل پر مبنی ڈرامے اور فلمیں بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جس کی مثال 2020 میں دکھایا جانے والا سپر ہٹ شو ’’چڑیلز‘‘ ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی اوریجنل سیریز ہے جو ’’زندگی‘‘ چینل پر دکھائی گئی اور جسے اس کی کہانی کی وجہ سے سراہا گیا۔
    صبا قمر نے کہا پاکستان میں ٹی وی پر ہم پر کچھ پابندیاں ہیں۔ ہم بولڈ مناظر نہیں دکھاسکتے، ہم حدود پار نہیں کرسکتے لیکن اس سب کے باوجود ہم مسائل پر بات کرتے ہیں اور لوگ ان سے سیکھ رہے ہیں۔ صبا قمر نے اپنے آنے والے شو ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس شو میں معاشرے میں موجود مردانگی کے تصورات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
    ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ ویب سیریز میں صبا قمر کے علاوہ اداکار نعمان اعجاز مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ کاشف نثار نے اس کی ہدایات دی ہیں۔ صبا قمر نے کہا جب انہوں نے اس سیریز کی کہانی سنی تو انہوں نے اس شو کے مرکزی خیال کو ’’حساس‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا انہیں اس کہانی سے محبت ہوگئی تھی۔ یہ ویب سیریز ’’زی فائیو‘‘ پر 11 مارچ سے دکھائی جائے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف

      سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا

      کرینہ کپور نے جسپریت بمراہ کو کیا چیلنج کیا؟

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.