لاہور: (ویب ڈیسک) چودھری سرور نے پارٹی قیادت کو جہانگیر ترین اور علیم خان سے بات چیت کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات نقصان دہ ہوتے ہیں، کس کو ہٹانا ہے کس کو وزیر اعلیٰ لگانا ہے یہ وزیراعظم کا اختیار ہے، ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کیلئے اچھی نہیں۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بھی ایک خاندان ہے جس کو متحد رکھنا پارٹی قیادت کی ذمہ داری ہے، جب پارٹیوں میں اختلافات پیدا ہو جائے تو یہ نقصان دہ ہوتا ہے، علیم خان اور جہانگیر ترین کی…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کسی فرد واحد نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی خواہش ہے، سلیکٹڈ حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹا کر قوم کے پاس جانا چاہتے ہیں، پنجاب میں عدم اعتماد کے حوالے سے تمام پارٹیوں سے بات چیت چل رہی ہے، سیاست میں کوئی بات حتمی نہیں ہوتی، ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا حق ہے۔ قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عدم اعتماد کی قرارداد ایوان…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی وجہ سے عمران خان کی حکومت چل رہی تھی۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب تک 3 آئینی ترامیم نہیں ہوتیں تو سب بے کار ہے۔ جب جب حق مانگو تو کہا جاتا ہے کہ پنچاب آپ کا حصہ کھا رہا ہے اور جو پیسے وزیر اعلیٰ سندھ کو مل چکے ہیں ان کا تو حساب دو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو جو پیسے ملے ہیں اس کا سوال کرتے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد پر ساتھیوں کو اعتماد میں لینے کا مشن، وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی چلے گئے۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم سندھ ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی سربراہی بھی کریں گے، پارٹی ذمہ داران اور کارکنوں سے خطاب بھی وزیر اعظم کے کراچی دورے کا حصہ ہوگا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگ لی۔ سراج الحق نے پارٹی شوریٰ سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا وعدہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ۔ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر گفتگوہوئی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہوئی۔ شہبازشریف سے کہا کہ افراد کی تبدیلی کسی مسئلے کا حل نہیں۔شہبازشریف کو تجویز دی کہ عوام سے رجوع کیا جائے۔نئے مینڈیٹ کے لیے ضروری ہے…
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاک آسٹریلیا، پنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کی طرف سے تاریخی ٹیسٹ میچ کےلیے ڈیڈ وکٹ بنانے پر بہت مایوسی ہوئی۔ فواد چوہدری نے ٹویٹ کی کہ 24 سال بعد ٹیسٹ میچ ہوا اور پچ دیکھیں۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم کا اٹیک اتنا فاسٹ ہے تو پھر ایسی ڈیڈ پچوں کی ضرورت کیوں پڑی؟ امید ہے اگلے میچز میں مثبت کرکٹ کو موقع دیا جائے گا۔ اس سے پہلے اسٹار کرکٹر محمد حفیظ بھی راولپنڈی کی وکٹ اور پاکستانی بلے بازوں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بغاوت ہوچکی، حکومت اس لئے فوری اجلاس نہیں بلانا چاہتی، دو روز میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی راہ ہموار کریں گے، وزیراعظم بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے الزامات نہ لگائیں ثبوت دیں، قوم کو بیرونی ہاتھوں کے بارے میں بتائیں، سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہتھکنڈوں پر غور کر رکھا…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے 8 صوبائی وزرا کو مشاورت کیلئے ایوان وزیراعلیٰ طلب کر لیا۔ وزرا میں راجہ بشارت، محمودالرشید، اسلم اقبال اور یاسمین راشد سمیت دیگر شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسلام آباد سے واپسی پر 8 صوبائی وزرا کو ایوان وزیراعلیٰ طلب کرلیا ہے جن کو وزیر اعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے ارکان سے رابطوں کا ٹاسک دیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ترین گروپ کی بغاوت کے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ عثمان بزدار کا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترین گروپ کے رہنما علیم خان لندن چلے گئے جہاں جہانگیر ترین سے ملاقات کر کے موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان سے گذشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی تھی جس کے دوران انہیں وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔ علیم خان نے وزیراعظم کے پیغام کے حوالے سے فواد چودھری اور عمران اسماعیل سے جہانگیر ترین کے ساتھ مشاورت تک کا وقت مانگا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے سیاسی ایوانوں میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی جا رہے ہیں جہاں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ اپوزیشن کے وار سے بچنے کیلئے حکمت عملی کی تیاری جاری ہے، عمران خان آج کراچی میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ارکان سے ملاقات کریں گے جس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا پارٹی ذمہ داران اور کارکنوں سے خطاب بھی شیڈول ہے۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کہتے ہیں وزیراعظم کادورہ بہادر آباد2،3سال سے التوا کا شکار…
