Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 18 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت دو ہزار نو امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں سات سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ تیس ہزار سات سو روپے ہو گئی…

Read More

میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک) جرمن ٹینس پلیئر الیگزینڈر زیوریف پر ضابطے کی خلاف ورزی پر 8 ہفتے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کھیل میں سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ نہ کرنے والے ٹینس پلیئر الیگزینڈر زیوریف کو میکسیکن اوپن میں ضابطہ اخلاق توڑنے پر پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ میکسیکو اوپن میں میچ کے دوران عالمی نمبر تین کھلاڑی نے غصے میں امپائر کی کرسی کو ریکٹ دے مارا تھا، جرمن ٹینس پلیئر پر اس سے پہلے 40 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

Read More

شنگھائی: (ویب ڈیسک) دنیا کا بلند ترین ریستوران چین میں قائم کیا گیا ہے جس کا عملی مظاہرہ کئی ماہ پہلے کیا گیا تھا اور چند روز قبل ہی اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سند بھی عطا کی ہے۔ اسے’ہیونلی جِن ریستوران‘ کا نام دیا گیا ہے جو فرش سے 1800 فٹ (556.36 میٹر) بلند ہے اور ایک سو بیسویں منزل پر قائم کیا گیا ہے۔ اس عمارت کو چین کی بلند ترین عمارت کا اعزاز بھی حاصل ہے اور یہ دنیا کی تیسری اونچی ترین بلڈنگ بھی ہے۔ ریستوران میں بیٹھ کر شینگھائی کے ایک وسیع حصے…

Read More

منگلورو: (ویب ڈیسک) بھارتی کسان کی 2014 سے جاری محنت اور تحقیق رنگ لے آئی اور وہ بلند قامت درختوں پر سے پھل توڑنے کے لیے موٹر سائیکل بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر منگلورو میں ایسے منفرد الخیال کسان کا انٹرویو کیا جس نے طویل القامت درختوں پر چڑھنے اور پھل توڑنے کے مشکل کام کو آسان بنادیا۔ گنی پتی بھت نامی کسان کے کھیت میں ناریل اور چھالیہ کے 60 سے 70 فٹ لمبے درخت ہیں جن پر چڑھنے کے لیے انھوں نے اپنے انجینیئر دوست سے مل کو…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہارا ہوا لشکر اس دفعہ بھی ہارے گا۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ہارا ہوا لشکر اس دفعہ بھی ہارے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ میڈیا پر ہی حکومت گراتے ہیں۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ان کے دعوے ناکام ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا کہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے ریکوزیشن قومی اسمبلی میں جمع کروا دی ہے، اس قرار داد کے بعد 14 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوگا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے 172 ارکان کی حمایت ضروری ہے، اپوزیشن کے پاس 162 ارکان موجود ہیں اور اسے مزید 10 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کرادی گئی ہے جس کے مطابق ریکوزیشن جمع کرانے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور میں ٹیسٹ میچوں کے لئے پلان مختلف ہیں۔ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے اختتام پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچ دیکھ کر باؤلنگ کمبینیشن کا فیصلہ کریں گے، کھلاڑی ہمیشہ بیٹنگ اور باؤلنگ کے درمیان توازن کے ساتھ مقابلہ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بالر کو ریورس سوئنگ دیکھنے کو نہیں ملا، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فاسٹ بولرز کے لیے سازگار وکٹوں کی امید کی جاسکتی تھی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں بننے والے جہانگیر ترین گروپ نے باضابطہ فیصلہ کیا ہے کہ عثمان بزدار قبول نہیں اور مائنس بزدار سے ہی بات آگے بڑھے گی۔ جہانگیر ترین گروپ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں نعمان لنگڑیال، عون چودھری اور اجمل چیمہ سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ہم نے تمام فیصلوں کا اختیار جہانگیر ترین کو دیا ہے، مختلف پارٹیوں کے ساتھ ہمارے روابط جاری ہیں، کل بھی ہمارا بڑا اہم اجلاس ہوگا اور موجودہ حالات کے…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی سیاسی بھونچال آگیا اور صوبائی وزیر ظہور بلیدی سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلیپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ بلوچستان کابینہ کے صوبائی وزیر ظہور بلیدی سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلیپمنٹ کی وزارت واپس لے لی گئی ہے جس کا صوبائی حکومت کی جانب سے قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ ظہور بلیدی کے کچھ عرصہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے اختلافات چل رہے تھے جبکہ صوبائی وزیر کی گزشتہ روز سردار یار محمد رند سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کی اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں اٹارنی جنرل نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوئے۔

Read More