Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ متحدہ کرپٹ اپوزیشن مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرپٹ نظام کو عمران خان نے نکیل ڈالی لیکن نظام کی تبدیلی نااہلوں سے برداشت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ نظام اور فائدہ لینے والوں کی کوئی جگہ نہیں جبکہ ملک لوٹنے والا نااہل ملک سے فرار ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ آدھی ن لیگ بھگوڑی اور آدھی عدالتوں میں اپنا…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان جب تک زندہ ہے این آر او نہیں دے گا۔ طاقتورکہتاہےمیری بلیک میلنگ میں نہ آئے توحکومت گرادوں گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقتورکہتاہےمیری بلیک میلنگ میں نہ آئے توحکومت گرادوں گا۔ لیکن یاد رکھیں آپ کےسامنےجوآدمی کھڑاہےوہ کبھی این آراونہیں دےگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکووں کا دستہ ،چوروں کا ٹولہ جتنی بھی پلاننگ کریں گے میں تیار رہوں گا۔کپتان جب میدان میں ہوتاہے تو وہ ہر چیز کے لیے…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان لٹیروں اور منافقوں سے نہ گھبرائیں، وزیراعظم چوروں کو شکست دیں گے، سیاسی مخالفین ملک کی ترقی کے دشمن ہیں، انہیں ناکامی ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے، 90 کی دہائی میں یہ یونیورسٹی آپ کے کارکن نے بنائی تھی، راولپنڈی میں موجود تمام ڈھوکیں غریبوں کی بستیاں تھیں، ہم نے راولپنڈی کے ہر ڈھوک میں تعلیمی ادارے بنا دیئے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لال حویلی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اس وقت احتجاجی سیاست ملکی سلامتی اور یکجہتی کیلئے نقصان دہ ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے اہم بیان میں کہا کہ نفاق کے بیج بونے والوں کو اپنے دانتوں سے گرہیں کھولنا پڑیں گی، سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے، اس وقت احتجاجی سیاست کرنا ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دن میں خواب دیکھنے والے اور رات میں سازشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام رہتے ہیں، پاکستان کو وزیراعظم عمران…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان کے بھی اسلام آباد میں ڈیرے، علیم خان کی جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹاسک ملنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ناراض ارکان 24 گھنٹے میں ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہونگے، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور سابق صوبائی وزیر علیم خان وزیراعظم عمران خان کیخلاف نہیں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آئندہ ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، گذشتہ دو ماہ سے شرح سود 9 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار ہے۔ آئندہ ایک ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جارہا ہے ، سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کرے گا۔ زیادہ ترماہرین نے شرح سود موجودہ ریٹ 9 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ چند ماہرین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین تنازعہ کے باعث عالمی سطح پر بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی ۔ جوبیس جنوری سے اب تک خام تیل…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ق لیگ نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے علیم خان کا نام مسترد کر دیا۔ پنجاب میں ایسی تبدیلی سے بہتر ہے عثمان بزدار کو ہی رہنے دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ہوئی۔ جس میں پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں نئی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ پنجاب مسلم لیگ ق کا میدان سیاست ہے، یہاں کے معاملات میں بطور اتحادی ہماری رائے ضروری ہے۔ علیم خان کو تبدیلی کی صورت میں آگے لانے پر اتحاد اور خود تحریک انصاف…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا غیر دستخط شدہ مختصر حکم نامہ معطل کر دیا ہے۔ تین ہفتے قبل سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کوسیل کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کومعطل کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔ عدالت نے معاونت کے لیے وفاقی حکومت اورفریقین کونوٹس جاری کردیئے تھے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے تھے کہ جو جو کچھ ہوا اسے فی الحال واپس نہیں کرسکتے۔ ہم ابھی سٹیٹس کو برقرار رکھتے ہیں۔ یاد رہے دو ماہ قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فواد چودھری میں ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب میں ترین گروپ کے معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر اطلاعات کو علیم خان سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔ خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹاسک ملنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ناراض ارکان 24 گھنٹے میں ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہونگے، پاکستان تحریک انصاف کے…

Read More

ملتان: (ویب ڈیسک) خواتین پر تشدد کے حوالے سے قانون موجود ہے لیکن عملدرآمد نہیں جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافے کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ ملتان میں مختلف مقامات پر خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات جاری ہیں لیکن اس کے برعکس جنوبی پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے رواں سال ابتک تین خواتین تیزاب گردی کا شکار ہو چکی ہیں جبکہ 11 خواتین کو جھلسانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں…

Read More