All posts by Khabrain News
وزیراعلیٰ بزدار نے ملتان کیلئے ایڈیشنل ڈی جی پی آر پوسٹ کی منظوری دے دی
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان کیلئے ایڈیشنل ڈی جی پی آر کی پوسٹ کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ، ڈی جی پی آر کی 5 خالی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری بھی دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں گورنمنٹ وقارالنساء پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے چارٹر کی بھی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ یورنیورسٹی کے قیام کی سکیم کو رواں مالی سال کے اے ڈی پی میں شامل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ساہیوال کی ترقی کیلئے18سکیموں کی منظوری دی، ضلع ساہیوال میں 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے سکیموں پر کام شرو ع کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپورٹس وظائف، کیش ایوارڈز اور انتقال کرنے والے سابق کھلاڑیوں کے خاندانوں کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی بھی منظوری دی۔ مشیر اقتصادی امور ڈاکٹر سلمان شاہ، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔
کراچی میں طوفانی ہوائیں چلنے سے دو افراد جاں بحق، متعدد مو ٹرسائیکلیں پھسل گئیں
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل پڑیں، طوفانی ہواؤں سے دیواریں گرنے کے سبب دو افراد جاں بحق اور موٹر سائیکلیں سلپ ہونے سے متعدد زخمی ہوگئے۔
کراچی میں تیز ہواؤں کے سبب دیواریں گرنے سے دو افراد جاں بحق اور متعدد موٹر سائیکل سوار توازن قائم نہ رکھتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئے۔ تیز ہوا سے ناردرن بائی پاس نزد پاور ہاؤس گلبائی کانٹا موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت صادق اور اجمل کے نام سے ہوئی۔
گلشن معمار میں تیز ہواؤں کے باعث گھر کی دیوار گرگئی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بلدیہ ٹاؤن اسپارکو روڈ پر گھر کی چھت کا ایک حصہ گرگیا جس کے سبب گھر میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کراچی میں تیز ہواؤں سے جماعت اسلامی کے دھرنے کے ٹینٹ، قناتیں، بینرز، لائٹس بھی گرگئیں۔ نارتھ کراچی میں زیر تعمیر دیوار گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ آج رات تک جاری رہ سکتا ہے، ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ ہورہی ہیں تاہم کچھ وقت کے لیے ہواؤں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ بھی ریکارڈ ہوئی۔
کورونا زیادہ پھیلا تو پی ایس ایل 7 کو موخر کر دیا جائے گا، پی سی بی
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ کورونا زیادہ پھیلا تو پی ایس ایل 7 کو موخر کر دیا جائے گا۔
لیگ کے لیے آفیشل لائیو اسٹریمنگ پارٹنر دراز کے ساتھ معاہدے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ کورونا دنیا بھر میں اثرانداز ہورہا ہے۔
سلمان نصیر نے کہا ہم کورونا سےبچاؤ کے لیے جتنی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں، پروڈکشن کریو اور اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔ کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لےجائیں گے، ہمارے پاکستانی کھلاڑی اسٹارز ہیں۔
انہوں نے کہا کورونا زیادہ پھیلنے کی صورت میں پلان کے تحت لیگ کو ملتوی کیا جائے گا جبکہ تیاری کی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے وقفہ کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان؛ پاکستان اور بھارت دوبارہ ایک ہی گروپ میں شامل
دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھ دیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 23 اکتوبر کو میبلورن میں کھیلاجائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا آٹھواں ایڈیشن سولہ اکتوبر سےشروع ہوگا، آسٹریلیا کے سات شہر ایڈیلیڈ، برسبین،جیلونگ،ہوبارٹ،سڈنی،میلبورن اور پرتھ ان سنسنی خیز میچوں کی میزبانی کریں گے۔
سولہ ٹیموں کے درمیان مجموعی طورپر پینتالیس میچز ہوں گے۔ پاکستان کے گروپ میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے ساتھ دوکوالیفائرٹیمیں بھی شامل ہیں۔سیمی فائنلز ایڈیلیڈ اور سڈنی میں رکھے گئےہیں جبکہ فائنل تیرہ نومبر کو میلبورن میں کھیلاجائے گا۔آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
کورونا کی وجہ سے اسپتال کے بستر پر مرنا نہیں چاہتا، انوپم کھیر
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ میں کورونا کی وجہ سے اسپتال کے بستر پر دم توڑنا نہیں چاہتا۔
اداکار انوپم کھیر نے کورونا ویکسین کے حوالے سے ایک آگاہی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کورونا پروٹوکولز اور ویکسین کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دو بار ویکسین لگوانے کے باوجود ماسک پہننا کیوں ضروری ہے۔
انوپم کھیر نے کہا میں نے کورونا ویکسین اپنے لیے لگوائی ہے اور میں ماسک آپ لوگوں کے لیے پہنتا ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ ویکسین میں کیا ہے اور جب مجھے بچپن میں کبھی کوئی ویکسین لگی تو مجھے اس وقت بھی معلوم نہیں تھا کہ اس میں کیا ہے۔ ہم نے سائنس پر بھروسہ کیا۔ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن کے بارے میں میں نہیں جانتا لیکن پھر بھی استعمال کرتا ہوں۔
انوپم کھیر نے کہا میں نے مکمل طور پر ویکسین لگوالی ہے امید ہے جلد ہی بوسٹر شوٹ بھی لگوالوں گا۔ مجھے نہیں معلوم اس میں (ویکسین میں) کیا ہے۔ اداکار نے زندگی میں عام طور پر استعمال ہونے والی اشیا اور دوائیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم درد کم کرنے والی ادویات (پین کلرز)، صابن، شیمپو اور پرفریومز میں کون سے اجزا شامل کیے جاتے ہیں یا ریسٹورنٹ میں کھانا بناتے وقت اسٹاف اپنے ہاتھوں کو صحیح طرح سے دھوتے ہیں یا نہیں۔
لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ زندگی مختصر ہے میں سفر کرنا چاہتاہوں، بغیر خوف کے لوگوں کو گلے لگانا چاہتا ہوں، زندگی کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کو محسوس کرنا چاہتاہوں جیسا کہ پہلے (کورونا سے قبل) تھا۔
انوپم کھیر نے کہا کہ میں نے ویکسین حکومت کو خوش کرنے کے لیے نہیں لگوائی اور نہ ہی اسلیے لگوائی کہ دوسرے بھی لگوائیں۔ بلکہ میں کووڈ 19 کی وجہ سے اسپتال کے بستر پر مرنا نہیں چاہتا۔
ملزمان خود ساختہ جیت کی خوشیاں منارہے ہیں، علی ظفر
لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار واداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ ملزمان جن کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں خود ساختہ جیت کی خوشیاں منارہے ہیں۔
علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کہا ان کی جیت جھوٹ غلط معلومات پر مبنی ہے، جس بات پر خوشیاں منائی جارہی ہے ایسا کوئی عدالتی حکم آیا نہیں، میں ایسی تہمت پر صبر کرتا رہا لیکن جلد ریکارڈ کو درست کریں گے۔
گلوکار نے کہا جو بھی ہوا اس پر میں اکثر خاموش رہا، الزام لگانے والوں کے ہر رابطے اور پیسوں کے حوالے سے خاموش نہیں رہوں گا۔
واضح رہے کہ علی ظفر ان دونوں دبئی ایکسپو میں پرفارم کرنے گئے ہیں، دبئی ایکسپو میں پرفارمنس کی خبریں چلتے ہی سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف مہم شروع ہوگئی، اس سے قبل بھی متعدد بڑے پلیٹ فارمز پر علی ظفر کی شمولیت سے قبل ان کے خلاف سوشل میڈیا مہم شروع کی گئی۔
شرمیلا فاروقی نے بھی میری بے عزتی کی، نادیہ خان
کراچی: (ویب ڈیسک) سابق مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے ان کے خلاف قانونی کارروائی پر ردعمل دیا ہے۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نادیہ خان بظاہر تو انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ اور جیولری وغیرہ کے بارے میں پوچھ رہی تھیں لیکن ان کا انداز تمسخر اڑانے والا تھا۔
نادیہ خان کے اس رویے کو سوشل میڈیا صارفین نے بہت زیادہ محسوس کیا اور ان پر ایک عمر رسیدہ خاتون کا مذاق اڑانے پر شدید تنقید کی گئی۔
شرمیلا فاروقی نے بھی نادیہ خان کے اپنے والدہ کے ساتھ اس رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کروائی۔ تاہم اب نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک طویل ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ انیسہ فاروقی کا تمسخر اڑانے کی وضاحت دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
نادیہ خان کی ویڈیو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں مجھے وہ خواتین بہت اچھی لگتی ہیں جو ہر عمر میں اپنا خیال رکھتی ہیں۔ نادیہ خان نے کہا کہ وہ ویڈیو میں انیسہ فاروقی کی تیاریوں کی تعریف کررہی تھیں جس پر وہ بہت خوش ہوئیں۔
مارننگ شو کی میزبان نے کہا کہ میں نے ویڈیو میں انیسہ فاروقی کے لیے ایک بھی برا لفظ نہیں کہا حالانکہ شرمیلا نے میرے لیے ’’بے شرم‘‘ کا لفظ استعمال کیا۔ یہ غلط لفظ ہے، یہ میری بے عزتی ہےاور یہ جرم ہے۔
نادیہ خان نے کہا اگر آپ کسی کو بدنام کرتے ہیں یا کسی کی نجی چیزوں کو وائرل کرتے ہیں تو یہ سائبر کرائم ہے لیکن اتنی پڑھی لکھی خاتون شرمیلا فاروقی کو سمجھ نہیں آرہا کہ میری اور انیسہ فاروقی کی ویڈیو میں سائبر کرائم کہاں ہے۔
نادیہ خان نے کہا کہ شکایت درج کرنے سے نہ مجھے اور نہ میرے گھروالوں کو کوئی فرق پڑرہا ہے۔ مارننگ شو کی میزبان نے شرمیلا فاروقی کی اس بات پر بھی اعتراض کیاکہ شرمیلا نے اگر سائبر کرائم میں شکایت درج کروائی تو اس کا ڈھنڈورا میڈیا پر کیوں پیٹا۔ اگر آپ کو اپنی والدہ کا اتنا احساس ہے تو آپ بغیر اعلان کیے جائیں۔ لیکن آپ کو ہر جگہ میڈیا چاہئے تاکہ آپ ہمدردیاں سمیٹ سکیں۔
اقراء عزیز اور یاسر حسین کی ہاتھی پر بیٹھنے کی تصاویر وائرل
لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ اقراء عزیز اور اداکار یاسر حسین کی ہاتھی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
اداکارہ اقراء عزیز اور ان کے شوہر اداکار یاسر حسین آج کل تھائی لینڈ کے دورے پر ہیں۔ جہاں دونوں نے ہاتھی پر سواری کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کر دیں۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی پانی میں موجود ہے اور دونوں میاں بیوی ہاتھی پر سوار ہیں اور خوب انجوائے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یاسر حسین نے 2019 میں ایک ایوارڈز شو کے دوران اداکارہ اقراء عزیز کو شادی کے لیے سب کے سامنے پروپوز کیا تھا جہاں پر انہوں نے شادی کے لیے رضا مندی ظاہر کی تھی۔ وہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور گزشتہ برس 2020 جولائی میں ان کا بیٹا پیدا ہوا جس کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا۔
نواز شریف اینڈ کمپنی جب اقتدار میں تھی تو ان کی فلمیں چلتی تھیں،فواد چودھری
دبئی : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف اینڈ کمپنی جب اقتدار میں تھی تو ان کی فلمیں چلتی تھیں، اس سے قبل صرف سیاستدانوں کے ڈرامے دیکھے جاتے تھے۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی فلمی صنعت بحال ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلاپ فلمیں لندن جا کر بیٹھ گئیں، بیان حلفی کے بارے میں چارلس گھتری نے بھی تصدیق کی۔
گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نواز شریف کا مسئلہ براہ راست مہنگائی سے منسلک ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں اپنی سیاسی بحث کو میچور کرنا چاہیے۔ نواز شریف کا مسئلہ براہ راست مہنگائی سے منسلک ہے کیونکہ گھر میں اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہو تو مہنگائی لگتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 1947 سے 2008 تک ملک نے 6 ٹریلین روپے قرضہ لیا اور 2008 سے 2018 تک 23 ٹریلین روپے قرضہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس نے گوادر کا شہر خرید لیا اور فوج کھڑی کی، نیوکلیئر طاقت بنا، ایک ڈاکٹر کراچی رکھا جس کی تنخواہ 76 لاکھ روپے رکھی گئی اور نواز شریف اس وقت لندن میں سب سے مہنگی جائیداد پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

















