اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آج ہونے والی وزرائے تعلیم کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک موخر کر دیا گیا ہے، آئندہ اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جانا تھا۔

















