Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کا بنیادی مقصد امن و بھائی چارے کا فروغ ہے۔ کوئٹہ میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امن و بھائی چارے کا فروغ پیغام پاکستان کا مقصد ہے، مسلک کی بنیاد پر کافر کہنا درست نہیں، یہ ہی پیغام پاکستان ہے۔ انہوں نے حاضرین محفل کو بتایا کہ پیغام پاکستان کی دستاویز پر 7ہزار علماء و مشائخ کے دستخط ہیں، اب ہم اسے عوامی سطح پر پھیلا رہے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔ رلی روسو نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شان مسعود کو محمد حفیظ نے دو رنز پر پویلین روانہ کیا، عامر عظمت 33 رنز بنا کر سمت پٹیل کو وکٹ دے بیٹھے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل…

Read More

میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک) جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زیوریف کو میکسیکن اوپن کے ڈبلز میچ میں غصہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے نمبر تین کھلاڑی ہارنے پر میچ ریفری کی کرسی کو ریکٹ مارنے والے نمبر تین کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد جرمن ٹینس پلیئر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے سے محروم ہو گئے ہیں۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ پرانی انار کلی کی حدود میں سپیشل برانچ کا کلرک وکیل کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کا آپس میں موٹرسائیکل ٹکرانے پر جھگڑا ہوا، وکیل موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ واقعہ کے بارے میں پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ وکیل نے مکے اور ٹھڈے بھی مارے، 55 سالہ عبدالرحمٰن موقع پر ہی دم توڑ گیا اور لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین (ای یو) کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق ایمون گلمور نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان کی انسانی صورتحال سمیت مجموعی علاقائی سلامتی اور یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ سفارتی تعلقات پر تبادلہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے نے اپوزیشن پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جو بھی رکن وزیراعظم کے خلاف ووٹ دے گا وہ نااہل ہوجائے گا، تحریک عدم اعتماد اتنی آسان نہیں، سیاسی مخالفین محض دھوکا دے رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ جو ممبر پی ٹی آئی اور وزیراعظم کے خلاف ووٹ ڈالے گا وہ نااہل ہو جائے گا، جب ممبر نااہل ہوگا تو یہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔ لاہور میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے بعد امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان ملاقات کے لیے چودھری شجاعت حسین کے گھر پہنچے جہاں پر چودھری پرویز الٰہی نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران حکومت…

Read More

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) فیس بک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا کمپنی انسٹاگرام نے صارفین کے لیے کم سے کم استعمال کے وقت کو 15 منٹ سے بڑھا کر 30 منٹ کردیا ہے۔ انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کو گزشتہ دنوں ’وقفہ لینے‘ کی ایک سہولت پیش کی گئی ہے جس کے تحت انہیں پیغام کے ذریعے وقت سے آگاہ کیا جارہا تھا کہ وہ تھوڑا وقفہ لے کر اپنے دماغ کو پُرسکون رکھنے کے ساتھ وقت کی اہمیت کا بتایا جارہا ہے۔ انسٹاگرام کی اس سہولت کا مقصد صارفین کو وقت کے ضیاع سے روکنا اور ذہنی الجھنوں سے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان سُپر لیگ کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ قرار دے دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مائیکل وان نے لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہوتے ہیں، ایونٹ کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔ اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے تھے۔ انہوں نے ٹوئٹر بیان میں پی ایس ایل کو دنیا کی…

Read More

چٹاگانگ: (ویب ڈیسک) افغانستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں عفیف حسین اور مہدی حسن نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں دوسری سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کردی۔ بنگلہ دیش کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم نے پہلے ون ڈے میں میزبان کو 216 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کے 6 کھلاڑی میں محض 45 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم عفیف حسین اور مہدی حسن نے 174 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔ عفیف حسین نے 93 جبکہ…

Read More