لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیون کا پہلا ایلیمینٹر آج کھیلا جائے گا، نمبر تین پشاورزلمی اور چوتھی پوزیشن پر براجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہو گا، فاتح کپتان کا 25 فروری کو لاہورقلندرز سے جوڑ پڑے گا۔ زندہ دلان کے شہر لاہور میں کرکٹ کی رونقیں عروج پر ہیں۔ پی ایس ایل سیون کے پہلے ایلیمینٹر میں آج نمبر تین پشاور زلمی اور فورتھ پوزیشن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہو گا۔ قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان میں تاریخ ساز زور میچ شام ساڑھے سات بجے ہی شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل اور پلان…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں نے آج بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، مری اور گلیات میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، دیر اور سوات میں بادل برسنے کی توقع ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش قومی مفادات کے منافی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اپوزیشن صرف اور صرف ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی۔ عثمان بزدار کا…
شمالی وزیرستان: (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مڈی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے کثیر تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے مڈی خیل میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ہتھیاروں میں سب مشین گنیں، لائٹ مشین گنیں، ہینڈ گرنیڈز اور آر پی جی 7 راکٹ سمیت مختلف کیلبر کے راؤنڈز شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی عمائدین نے آپریشن کو سراہتے ہوئے سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے آگاہ ہیں، عمران خان کے دورے کی ٹائمنگ پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ امریکا کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر رد عمل آگیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہا کہ پاکستان کو یوکرین سے متعلق اپنی حکمت عملی سے آگاہ کر دیا ہے، امید ہے وزیراعظم عمران خان بات چیت کے دوران یوکرین تنازعے پر کھل کر خدشات کا اظہار کریں گے۔
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر نے یوکرینی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔ صدر پیوٹن نے تنبیہ کی کہ یوکرین آپریشن میں بیرونی مداخلت پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ امریکی خبرایجنسی کے مطابق روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے ٹیلی ویژن سے خطاب میں کہا کہ روس کو یوکرین کی جانب سے لاحق خطرات کے باعث یوکرین میں فوجی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا، کارروائی میں ہونے والے خون خرابے کی ذمہ داری یوکرین پرعائد ہوگی، روس یوکرین کے علاقے دونباس میں خصوصی فوجی آپریشن کیا جائیگا،…
کیف: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوکرینی دارالحکومت کیف کے علاوہ ساحلی شہر وڈیسا اور کراماتورسک پر بھی فضائی حملے کئے گئے ہیں، حملوں کے نتیجے میں متعدد مقامات پر زور دار دھماکے سنے گئے۔ روسی فوج نے یوکرائنی میزائل اڈوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا۔ قبل ازیں روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف سپیشل آپریشن کا اعلان کیا تھا، انہوں نے عالمی طاقتوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا…
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان کے حوالے سے ان فٹ محمد نواز کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ کا کراچی میں تیاریوں کا آج آخری روز ہے۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی امام الحق، سعود شکیل، فواد عالم، نعمان علی اور ساجد خان آج شام راولپنڈی روانہ ہوں گے۔ سکواڈ میں شامل ریزرو کھلاڑی راولپنڈی نہیں جائیں گے انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان کپ کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 114 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 5 ہزار 328 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 92، سندھ میں 5 لاکھ 65 ہزار 975، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 588، بلوچستان میں 35 ہزار…
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی وفد کے ہمراہ ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ سیاسی منظر نامے میں آصف علی زرداری اور چودھری پرویزالٰہی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔ بلاول ہاؤس میں مسلم لیگ ق کے وفد نے چودھری پرویز الہی کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مونس الہی، طارق بشیر چیمہ سالک حسین اور راسخ الہی شریک ہوئے۔ سابق صدر آصف زرداری اور چودھری پرویزالٰہی کی 20 منٹ ون آن ون ملاقات بھی جاری رہی۔ ملاقات کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیہ…
