اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے بھی پیکا آرڈیننس 2022 کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وزارت قانون، صدر پاکستان اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی آئین سے متصادم ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ پیکا آرڈیننس پر عملدرآمد روکا جائے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے، حکومت کیخلاف تنقید کی اجازت نہیں، تنقیدکی…
Author: Khabrain News
کوئٹہ : (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں سبزی کی قیمتوں میں ایک بارپھر 70روپے تک اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ کوئٹہ میں مہنگائی کا بےلگام جن کسی کےقابومیں نہیں آرہا، سبزیوں کی قیمتوں میں پھرسےاضافہ ہونے لگا، شہرکےمختلف علاقوں میں ٹماٹر 100 سے 120 روپے، گوبھی 30 روپےاضافے کے ساتھ 80 روپے، بھنڈی 220 روپے، فراسبین 130 روپے، ادرک اور لہسن 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بدن مہنگائی بڑھنے سےان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ سبزیوں کےنرخ بڑھنے…
(سپیشل رپورٹ: عبدالستار خان) ٹاس جیتنا‘ ہارنا کرکٹ میچز میں ٹاس جیتنے کو اہمیت حاصل رہی ہے۔ ٹاس جیتنے والے کپتان کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال‘ پچ کی صورتحال اور مخالف ٹیم کی کمزوری اور مضبوطی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرتا ہے کہ اس کی ٹیم کو پہلے کھیلنا چاہئے یا بعد میں۔ اس معاملے میں لاہور قلندر قدرت کے سامنے مجبور تھی۔ 2016ءسے 2019ءکے دوران ہونے والی پی ایس ایل سیریز میں لاہور قلندر کی قسمت ٹاس جیتنے کے حوالے سے بہت کمزور رہی۔ 2016 ءسے 2019ءکے چار پی ایس ایل سیریز کے…
کراچی: (ویب ڈیسک) سیلز ٹیکس کی عدم وصولی پر ایف بی آر نے سوئی سدرن کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا تاہم گیس ترسیلی کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیکس جمع کرنے والے ادارے کے نوٹسز کو قانونی معیار سے عاری ہونے کی وجہ سے سندھ ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔ ایف بی آر لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی کی جاری پریس ریلیز کے مطابق سوئی سدرن سیلز ٹیکس کی مد میں 23 ارب روپے کی نادہندہ ہے اور واجبات میں سے صرف 31 کروڑ روپے وصولی ہوسکی ہے اور گیس کی ترسیلی کمپنی کے اکاؤنٹس…
لاہور: (ویب ڈیسک) حسان خاور نے کہا ہے کہ سیاسی منظر نامے سے غائب ہوتی غیر متحدہ اپوزیشن واپسی کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے، اپوزیشن جماعتیں حکومتی اتحادیوں کو کچھ آفر کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نمبرز پورے ہونے کی دعویدار اپوزیشن جماعتیں حکومتی اتحادیوں کے در پر ماری ماری پھر رہی ہیں، نمبر گیم پوری ہوتی تو اپوزیشن لانگ مارچ کینسل کر کے فوراً تحریک عدم اعتماد لاتی، اپوزیشن جماعتیں حکومتی اتحادیوں کو کچھ آفر کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ حسان خاور کا…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تجارتی لین دین کے دوران 750 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 750 پوائنٹس کی کمی سے 44ہزار 385 کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے سبب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا رجحان ہے، جاپان کی سٹاک مارکیٹ میں 1عشاریہ2فیصد جبکہ چین کی سٹاک مارکیٹ میں 1فیصد کمی ہوئی ہے۔آسٹریلیا، سنگاپوراوردیگرسٹاک مارکیٹوں میں 3فیصدتک مندی دیکھی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کےنرخوں میں بھی اضافہ ہوا،قیمت 100ڈالرفی بیرل سےزائدہوگئی، ٹریڈنگ کے دوران…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جو حکومت کو آئینہ دکھائے یہ اسے دن دیہاڑے گولیاں مارتے ہیں یا اٹھا کر تشدد کرتے ہیں، عمران نیازی کالے قانون کو مخالفین کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں، آئین کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون ہر شخص کو اظہار آزادی اور معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے مگر عمران خان کی حکومت مخالفین اور میڈیا کی آواز کو دبانے کے لیے آرڈیننسز لا رہی ہے، صدارتی…
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت جنگ نہیں چاہتے، آج بھی مسئلہ بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں مگر روسی صدر بات کرنے سے انکاری ہیں۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ میں صرف یوکرین اور روس کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا نقصان ہوگا، روس کے حملے کا بھر پور جواب دیں گے،ہم اپنی بقا کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ یوکرینی وزیر خارجہ نے بھی روسی حملے پر شدید ردعمل دیا، انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، یوکرین اپنا دفاع…
لاہور: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ق سے رابطہ کیا اور جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔ سیاسی منظر نامے پر ایک اور مشاورت، اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کے بعد اتحادیوں نے آپس میں رابطہ کرلیا۔ وفاقی وزیر مونس الہی سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق نے فون پر رابطہ کیا۔ ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بھی فون پر وفاقی وزیر مونس الہی سے بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کرلیا۔ جلد…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ روسی حملے کا بھرپور جواب دیں گے، یوکرین پر روسی حملے کے نتائج پر آج قوم سے خطاب کروں گا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر روسی حملہ تباہ کن انسانی نقصان کا سبب بنے گا، یوکرین حملے پر دنیا روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی، امریکا اور اتحادی متحد اور فیصلہ کن انداز میں جواب دیں گے۔ نیٹو چیف جینز اسٹولٹن برگ نے روس کے یوکرین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرین پر بلااشتعال حملہ کیا، روس نے…
