یورپ اس وقت شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کی زد میں ہے، جہاں کئی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔ شدید گرمی کے باعث صرف فرانس میں کم از کم 18 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں افراد ہیٹ اسٹروک اور دیگر طبی پیچیدگیوں کا شکار ہو کر اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
فرانسیسی حکام نے متعدد علاقوں میں ریڈ ہیٹ الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ اٹلی، اسپین، پرتگال اور یونان سمیت کئی یورپی ممالک بھی شدید گرمی، جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات اور صحت عامہ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے، پانی زیادہ پینے اور دھوپ سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

