اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور اس کے قانون نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اختیارات اور پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایک سیاسی ورکر نے پبلک آفس ہولڈر کے خلاف تقریر کی اور 6 ماہ جیل میں رہا۔ قانون پبلک آفس ہولڈرز کے تحفظ اور آزادی اظہار کو دبانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس…
Author: Khabrain News
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم دے دیا جبکہ اس کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی کو بری کر دیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کےایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم کیس کا چار صفحات پر مشتمل فیصلہ سنایا۔ عدالت نے شریک مجرم چوکیدار افتخار اور مالی جان محمد کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی اور تھراپی ورکس کے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت کا سزائے موت کا حکم نامہ…
امریکا : (ویب ڈیسک) خون بنانے کی صلاحیت کے فقدان یعنی تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے علاج کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ امریکا میں ماہرین نے جین تھراپی کے ذریعے اس بیماری میں مبتلا بچوں کے جسم میں قدرتی طریقے سے خون بنانے کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا۔ اس طریقہ علاج میں خود مریض کے اسٹیم سیل لئے گئے اور انہیں تجربہ گاہ لے جایا گیا۔ اس کے بعد ایک تبدیل شدہ وائرس کے ذریعے تھیلیسیمیا کی وجہ بننے والے خراب جین کی بجائے اس کی درست کاپیاں شامل کی گئیں۔ اس کے بعد تمام مریضوں کو…
ماسکو: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس کے دوران دوسری جنگ عظیم کے سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی، روسی صدر پوٹن سے آج سہ پہر ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان دورہ روس پر ماسکو پہنچے تو روسی نائب وزیر خارجہ نے ائیرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا، روسی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔ بعد ازاں وزیراعظم نے دوسری جنگ عظیم کے سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ چڑھایا۔ عمران خان روسی صدر…
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج عطا ربانی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی۔ عدالت نے کیس کے شریک ملزمان جان محمد اور افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ تھراپی ورکس کے تمام ملزمان کو بری کردیا، سزا پانے والا مجرم افتخار چوکیدار اور مجرم جان محمد مالی ہے، عدالت نے خانساماں جمیل کیس سے بری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے مجرم ظاہرجعفر کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) روس، یوکرین بدلتی صورتحال پر وزیراعظم کی زیرصدارت ماسکو میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، وزیراعظم عمران خان کی ماسکو میں موجود پاکستانی وفد اور پاکستان میں متعلقہ اداروں سے مشاورت کی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ماسکو کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ یاد رہے پاکستانی وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ماسکو میں موجود ہیں، جہاں ان کی آج روسی صدر کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پرملاقات ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ بھی کریں گے۔ مصروف دن…
لاہور: (ویب ڈیسک) روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد عالمی رہنماوں کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چینی سفیر نے یوکرین حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یوکرین کی نازک صورتحال ہے، یوکرین کے مسئلے کے پرامن حل کا دروازہ مکمل بند نہیں ہوا اور نہ ہی اس دروازے بند ہونے چاہیے۔ چینی سفیر کے مطابق اس وقت تنازعات میں شدت پیدا کرنے سے گریز کرنا ضروری ہے، جبکہ چین بات چیت کو اپنے طریقے سے فروغ دینا جاری…
یوکرین : (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر زیلینسکی نے مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کردیا، صدر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس نے ہمارے انفراسٹرکچر اورسرحدی محافظوں پر میزائل حملے کیے، یوکرین کے کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یوکرین کی فوج نے مشرقی یوکرین میں روسی طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق روس نے 2 مارچ کے تک متعدد ہوائی اڈوں پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں ہیں۔ ماسکو ایکسچینج نے تمام مارکیٹوں میں تجارت معطل کردی ہے۔ یوکرین کی ایئر ٹریفک ایجنسی کی جانب سے مسافر پروازوں کے لیے…
لاہور: (ویب ڈیسک) فاسٹ بالر شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل 7 کے پہلے پلے آف میں اپنی شاندار کارکردگی سے شاہد آفریدی کو بھی متاثر کیا۔ پی ایس ایل 7 کے فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیم ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کی بالنگ نے دھوم مچا دی۔ سابق کپتان فاسٹ بالر کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے کوالیفائر جیت کر فائنل میں جگہ بنانے پر ملتان سلطانز کو مبارکباد دی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ دھانی نے بہترین کارکردگی دکھائی اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق شاندار بالنگ کی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے شاہنواز…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنا یا جائے گا۔ نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ملزم ظاہر جعفر، ذاکر جعفر،عصمت آدم، افتخار، جمیل، جان محمد پر فرد جرم عائد تھی۔ تھراپی ورک کے طاہر ظہور سمیت دیگر 6 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ملزم ظاہر جعفر اس کے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں ہیں۔ظاہر جعفر کے والدین پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ…
