Author: Khabrain News

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے روسی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین پر حملہ نا قابل قبول ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی نے روس کی یوکرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے ترک صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی مذاکرات کے ذریعہ حل ہونی چاہیے۔ ادھر یوکرین کے دارالحکومت کیف میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور یوکرینی وزارت داخلہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ روس کے 3 ہیلی کاپٹر مار گرائے ہیں۔

Read More

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین میں فوجی آپریشن کوحملہ کہنا درست نہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین یوکرین کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہا ہے۔ فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتحال کوقابوسے باہر ہونے سے بچائیں۔ ترجمان نے روس کی یوکرین میں کارروائی کوحملہ کہنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس کے یوکرین میں فوجی آپریشن کوحملہ کہنا متعصبانہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے مسئلے کا پیچیدہ تاریخی پس مںظر ہے۔ روس کی فوجی کارروائی مختلف وجوہات کا نتیجہ ہے۔ چینی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں اداکارہ میرا کی عتیق الرحمان کے نکاح نامے کو درست قرار دینے کے فیصلے کے خلاف جسٹس رسال حسن سید نے ادکارہ میرا کی اپیل پر سماعت کی، عدالت نے عتیق الرحمن سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔ درخواست گزار کی طرف سے رانا اسد منیر ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عتیق الرحمان نے جھوٹا نکاح نامہ اور تصاویر تیار کیں، عتیق الرحمن نے پبلسٹی اور بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹا نکاح نامہ تیار کیا، اداکارہ…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) طنز کے تیربرسانے پرعالیہ بھٹ نے کنگنا رناوت کوکرارا جواب دے دیا۔ ممبئی کی ایک تقریب میں عالیہ بھٹ سے جب میڈیا نے کنگنا رناوت کے بیان سے متعلق پوچھا توعالیہ بھٹ نے کنگنا رناوت پرطنزکرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کوئی کام نہیں کرتے۔ کچھ نہ کرنا بھی ایک کام ہے۔اس سے زیادہ میں اس بارے میں کچھ اورکہنا نہیں چاہتی۔ کنگنا رناوت نے کچھ روز قبل عالیہ بھٹ کی فلم کنگوبائی کاٹھیا پرتنقید کرتے ہوئے عالیہ بھٹ پرطنز کے تیربرساتے ہوئے انہیں ’پاپا کی پری‘ قراردیا تھا۔ کنگنا رناوت نے نام لئے بغیرکنگنا رناوت کے…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی خاتون بیٹے سے نزلہ زکام لگنے پر یادداشت کھو بیٹھی، متاثرہ خاتون صبح سو کر اٹھی تو انہیں گزشتہ بیس سال سے متعلق کچھ بھی یاد نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں مقیم 43 سالہ کلیئر 2021 میں زلزلہ زکام میں مبتلا ہوئی تھیں اور ایک رات جب سوئی تو اگلی صبح ہسپتال میں آنکھ کھولی۔ متاثرہ خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں کو ابتدائی ٹیسٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ خاتون اینسپالٹس نامی دماغی بیماری میں مبتلا ہوچکی ہیں۔ بیماری کے باعث خاتون کو اپنے اہل خانہ تو یاد تھے مگر وہ…

Read More

پیرو: (ویب ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے ماہرین آثار قدیمہ نے آٹھ بچوں اور بارہ بالغ افراد کی باقیات دریافت کی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کو 12 سال قبل بَلی چڑھایا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ٹیم نے بتایا کہ باقیات لیما کے مشرق میں آثار قدیمہ کے مقام پر بڑے پیمانے پر کھدائی کے دوران دریافت ہوئیں۔ ماہر آثار قدیمہ پیٹروان ڈیلن نے کہا کہ بچوں اور بڑوں میں سے کچھ کو کپڑوں کی تہوں میں لپیٹ کر ممی بنایا گیا تھا اور ممکنہ طور پر مرکزی…

Read More

کیمبرج، برطانیہ: (ویب ڈیسک) نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گرین لینڈ کی برفانی پرتیں نیچے سے تیزی سے پگھل رہی ہیں اوروہاں پانی جمع ہونے سے پوری آئس شیٹ کا پگھلاؤ تیزی سے بڑھے گا اور اس سے عالمی سمندروں کی سطح بھی اونچی ہوسکتی ہے۔ گرین لینڈ کی برفیلی چادروں کا مجموعی رقبہ 50 ہزار مربع کلومیٹر ہے لیکن ان کی گہرائی معلوم کرنا اب بھی ممکن نہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کی ماڈلنگ اور نقشہ سازی نہیں کی گئی تھی۔ اب جامعہ کیمبرج کے پال کرسٹوفرسن اور ان کے ساتھیوں نے گرین لینڈ کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قلندرز کے بلے باز فخر زمان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز اور ففٹیز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اوپننگ بیٹر رواں سیزن 584 رنز بنا چکے ہیں، فخر زمان نے بابر اعظم کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، جنہوں نے گزشتہ سیزن میں 554 رنز بنائے تھے۔ پہلے پلے آف میں ملتان کے خلاف نصف سنچری رواں سیزن میں فخر زمان کا آٹھواں ففٹی پلس سکور تھا، پی ایس ایل سیون میں بلے باز ایک سنچری…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں دو روز قبل گھر میں پچیس لاکھ کے سونے کی چوری میں پڑوسن ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ نور سحرپہلے بھی اسی گھر میں چوریاں کرچکی تھی۔ مسلسل چوریوں کی وارداتوں کے بعد گھر کی مالکن نے سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے۔ کیمروں میں چوری کی واردات سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ فیملی نے گلشن معمار تھانے میں چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) یوکرین پر حملے کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر بھی پڑے، 100 انڈیکس میں 1302.41 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43830.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.89 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ 62 لاکھ 56 ہزار 691 شیئرز کا لین دین ہوا، بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 120 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Read More