Author: Khabrain News

میرانشاہ:(ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 امن دشمنوں کو مار ڈالا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اسی دوران دہشتگردوں کیساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 ملک دشمن مارے گئے، مارے جانے والے دہشتگردوں کی شناخت محمد علی، مطیع اللہ، محمد عمر، اختر حسین، شیر اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں…

Read More

گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) جعلی چیک کے مقدمے پر ضمانت خارج ہونے پراین اے 56 اٹک 2 سے ن لیگی رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان گوجرانوالہ کی سیشن عدالت سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک سہیل 6 کروڑ روپے کے جعلی چیک کے مقدمہ میں عبوری ضمانت پر تھے، ایڈیشنل سیشن جج صابر سلطان نے لیگی ایم این اے کی ضمانت خارج کر دی، بحٹ کے دوران ممبر قومی اسمبلی عدالت میں موجود رہے، درخواست ضمانت کے فیصلہ پر ن لیگی ایم این اے عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ایم این اے کے خلاف…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ایلمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا ایلیمینٹر مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کی کپتانی وہاب ریاض اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کے سپرد ہے۔ ساتویں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہیں، ایک ایک میچ جیتا، مجموعی طور پر آخری پانچ مقابلوں میں زلمی کو تین دو کی برتری حاصل ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس جنگ کا میدان بنا ہوا ہے اور یہ اس وقت وہاں چلے گئے ہیں، مودی کو وزیراعظم ڈیبیٹ کا چیلنج کررہے ہیں، پہلے پاکستان میں تو ڈیبیٹ کرلیں۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کراچی میں واقع کلفٹن میں اپنی رہائش گاہ پر ایڈمنسٹریٹر مرتضٰی وہاب کے ہمراہ پر پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی تیاریوں اور حکمت عملی کے حوالے سے تھی جس میں شیری رحمٰن نے حکومت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، فیصلے سے انصاف کی حقیقی معنوں میں جیت ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ نور مقدم قتل کیس میں عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی، مرکزی ملزم کے والدین سمیت نو ملزمان کر بری کر دیا گیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شریک ملزمان چوکیدار اور مالی کو دس ،دس سال قید کی سزا سنائی جبکہ تھراپی ورکس کے تمام ملزمان کو بری کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے محفوظ…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک اور دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے سمبازا میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن کیا، دہشتگرد ملحقہ قبائلی اضلاع میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ بیان کے مطابق اس دوران سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ غار میں چھپے دہشتگردوں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد عالمی سطح پر سونے سمیت دیگر اہم کموڈٹیز کی قیمتوں میں تیز رفتاری کے ساتھ اضافے کا رجحان غالب ہوگیا اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 77 ڈالر کے اضافے سے 1972 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی، جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3400…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت پر رد عمل سامنے آ گیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ ظاہر جعفر کے جرائم صرف عصمت دری اور قتل تک ہی محدود نہیں تھے، ظاہرجعفر نے پیسا اور اثر و رسوخ متاثرہ کی ساکھ پر حملے کے لیے استعمال کیا۔…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں موسم بہار کی شجرکاری مہم سال 2022 کا آغازکردیا گیا ،وزیراعلیٰ محمود خان نے سی ایم ہائوس لان میں پودا لگا کرمہم کا افتتاح کیا۔ مہم کے تحت صوبے میں 10 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، محکمہ جنگلات نے 10 کروڑ سے زائد پودے مفت تقسیم کئے ہیں، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں بلین ٹری منصوبے کے100 فیصد اہداف حاصل کئے ہیں، ٹین بلین ٹری کے تحت مزید ایک ارب پودے لگائے جائیں گے، مہم کے تحت فارسٹ ریجن-1 میں 3 کروڑ 40 لاکھ، ریجن-2 میں 4 کروڑ 20 لاکھ جبکہ…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، اقتصادی وتجارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان کے دوران افغانستان کی صورتحال اوراسلاموفوبیا کا موضوع بھی زیربحث آئے گا۔ روسی صدر سے ملاقات سے قبل وزیراعظم نے روس کے جنگ عظیم دوئم میں شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ وزیر اعظم عمران…

Read More