ایران نے دارالحکومت تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے سلسلے میں تین روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق آخری رسومات کئی مراحل میں منعقد ہوں گی، جن میں تہران کے بعد قم اور مشہد میں بھی خصوصی تقریبات ہوں گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، جس کے باعث سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کو غیر معمولی سطح پر بڑھا دیا گیا ہے۔
تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے لیے3 روزہ تعطیل کا اعلان

