Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تئیس پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 176 روپے 16 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40پیسے مہنگا ہوکر 177روپے 50پیسے پر پہنچ گیا۔

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ تعلقات بالخصوص دفاع تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن و سلامتی کے لیے…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد کے ہمراہ روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور روس کے مابین تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں۔

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور بار کونسل نے پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ایکٹ کے خلاف درخواست ڈپٹی رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کے دفتر میں جمع کرائی گئی۔ بار کونسل اور بی یو جے کا کہنا ہے کہ یہ قانون آزادی صحافت پر حملہ اور میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی ہے۔

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں موسم بہار کی شجرکاری مہم سال 2022 کا آغازکر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے سی ایم ہاؤس لان میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ مہم کے تحت صوبے میں 10 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ محکمہ جنگلات نے 10 کروڑ سے زائد پودے مفت تقسیم کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں بلین ٹری منصوبے کے 100 فیصد اہداف حاصل کئے ہیں، ٹین بلین ٹری کے تحت مزید ایک ارب پودے لگائے جائیں گے، مہم کے تحت فارسٹ ریجن 1 میں 3 کروڑ 40 لاکھ، ریجن-2 میں 4…

Read More

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی حملے کے بعد ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ روسی اوریوکرین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ ہتھیارنہیں ڈالیں گے۔ صدرزیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ روسی حملے کے بعد ملک میں مارشل نافذ کردیا ہے۔ یوکرین روس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  امریکی صدرجوبائیڈن سے ٹیلی فونک رابطے میں تازہ ترین صورتحال سے متعلق بات کی ہے۔ اس سے قبل یوکرینی صدر کا بیان میں کہنا تھا کہ  یوکرین میں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ رحمان ملک کے نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک گزشتہ روز 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔ ترجمان کے مطابق رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے، وہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری نے نور مقدم کیس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نور مقدم کیس میں پولیس اور پراسیکیوشن نے ذمہ داری پوری کی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ عدالت نے 4 ماہ میں فیصلہ سنا دیا،یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امید ہے انصاف سے جڑے ادارے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور رول آف لا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ڈالرز نہ ہونے کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑا۔ حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے سرمایہ کاری، صنعت اور برآمدات کے حوالے سے منعقد کی گئی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت تھی۔ پاکستان کی معیشت کوریا اور تھائی لینڈ سے بھی بڑی تھی اور چوتھی بڑی معیشت ہونے کی وجہ یہ تھی کہ ہماری منصوبہ بندی مضبوط…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو ساتویں سیزن کے ایلیمینیٹر ون سے قبل فٹ قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد وہ آج قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 23 سالہ آل راؤنڈر گروئن انجری کی وجہ سے لیگ کے آخری تین میچز نہیں کھیل سکے تھے۔ دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی کی اسکین رپورٹس کلیئر ہیں تاہم ان کی شرکت کا فیصلہ…

Read More