کیف: (ویب ڈیسک) روسی وزارت خارجہ کی ہدایت پر یوکرین کے دارالحکومت میں موجود روسی سفارتخانے سے انخلا کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ روسی سرکاری میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روس نے اپنا سفارت خانہ خالی کرنا شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل یوکرین نے بھی روس میں موجود اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے سفارت خانے کے انخلا کا حکم ایک دن قبل دیا گیا تھا۔ آج کے بعد کیف میں سفارت خانے کی عمارت پر روسی جھنڈا نہیں لہرایا جائے گا۔ دوسری…
Author: Khabrain News
نیویارک: (ویب ڈیسک) یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کولیبا نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو روکنے کا یہ آخری موقع ہے۔ انہوں ںے کہا کہ روس کے اقدامات سے موجودہ ورلڈ آرڈر کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں یوکرین کی موجودہ صورتحال اور روسی اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ دمیترو کولیبا نے الزام عائد کیا کہ روس نے عالمی امن پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی…
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان نے فیول سیل (کیمیائی انرجی کو بجلی میں بدلنے والے سیل) اور ریچارجیبل بیٹریز کی حامل ٹرین متعارف کرادی ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق ’ہائبرڈ‘ نامی ٹرین جے آر ایسٹ، ہٹاچی لمیٹڈ اور ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے مل کر تیار کی ہے۔ جے آر ایسٹ نے اس ہائبرِڈ ٹیکنالوجی کو عمومی استعمال کیلئے 2030 تک لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس دوران کمپنی ٹرین کی ٹیسٹنگ جے آر سورومی اور نامبو کے ریلوے لائن پر کرے گی۔ جے آر ایسٹ کمپنی 2050 تک صفر کاربن کے اخراج کے اپنے ہدف کو پورا کرنے کیلئے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 164 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ کامران غلام نے 20 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے شاہنواز…
یوٹاہ: (ویب ڈیسک) تربیتی پرواز کے دوران امریکا کے یوٹاہ نیشنل گارڈ کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر زمین بوس ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ کی معروف سالٹ لیک سٹی میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز گر کر تباہ ہوگئے۔ دونوں ہیلی کاپٹرز میں مجموعی طور پر 5 اہلکار سوار تھے۔ دونوں ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر مامور تھے اور ممکنہ طور موسم کی خرابی کے باعث فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی…
مقبوضہ بیت القدس: (ویب ڈیسک) ذہنی طور پر معذور فلسطینی کو تشدد کے ذریعے گرفتار کرنے کی کوشش کررہے اسرائیلی اہلکاروں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر غم و غصے لہر دوڑا دی ہے۔ قطری سرکاری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق فسلطین کے علاقے شیخ جرہ میں ایک فلسطینی خاندان کو اُن کے گھر سے جبراً بےدخل کرنے کے واقعے نے فلسطینیوں کو سراپا احتجاج بنا دیا ہے۔ فلسطین میں واقعے کیخلاف ایک مظاہرہ جاری تھا جس میں محمد العجلونی بھی شامل تھا۔ اسرائیلی اہلکاروں نے ڈاون سنڈروم کے شکار 25 سالہ محمد العجلونی کو پکڑ لیا اور اُسے تشدد…
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر مغربی ممالک کے ساتھ سفارتی حل کے لیے کوششیں جاری ہیں لیکن روسی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے فادر لینڈ ڈے کے موقع پر قوم سے خطاب میں صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ ہم اب بھی یوکرین کے تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔ تاہم روسی صدر نے مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ مخلصانہ گفتگو کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں لیکن روسی…
ماسکو: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان روس کے دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے جہاں روسی نائب وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو وونکوو ائیرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور حماد اظہر بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی اہم ملاقات 24 فروری کو ہو گی، وزیراعظم کی روسی صدر کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پرملاقات ہو گی۔ وزیراعظم اور روسی ڈپٹی…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 10 ملک دشمنوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، گھیرے میں آنے پر دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش کی، اس دوران اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مارے جانے والوں میں اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش شامل ہے۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں اوریکم مارچ سے تنخواہ 15 فیصد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کا معاملہ طے ہوگیا اور 15 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ 1 سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاؤنس ملے گا، پہلے سے ہی 100 فیصد یا زیادہ الاؤنس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے۔ تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ…
