لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کی قیادت سے 11 ارکان قومی اسمبلی نے رابطہ کرکے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرنے کے لئے رابطے تیز کردیئے گئے ہیں، اور حکومت کی جانب سے بھی اتحادی جماعتوں کا اعتماد لینے کے لئے روابط بڑھا دیئے گئے ہیں، ایک جانب جہانگیر ترین گروپ متحرک نظر آرہا ہے، تو دوسری جانب اس سیاسی محاذ پر مسلم لیگ ق بھی مکمل طور پر متحرک ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے 11 ارکان قومی اسمبلی نے رابطے…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 جاری ہے، ایونٹ میں آج پلے آف مرحلے کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جارہا ہے، محمد رضوان سلطانز اور شاہین شاہ آفریدی قلندرز کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز پی ایس ایل سیون میں دو مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں، کراچی میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ پیاز کی قیمت گذشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مشیر خزانہ ڈویژن نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا، 33 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے 12 اشیاء ضروریہ کی…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قدر میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں ایک ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1895 ڈالر ہو گئی ہے۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپےکا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 86 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 796 روپے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشنز ترمیمی آرڈیننس کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی تیاری اور ردوبدل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے اور اس بارے حکومت کو تحریری طور پر موقف سے آگاہ کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں الیکشنز ترمیمی آرڈیننس پر غور کیا گیا۔ الیکشنز ترمیمی آرڈیننس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحفظات برقرار ہیں، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ آرڈیننس پر وفاقی حکومت کو خط لکھ کر آئینی وقانونی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی…
بیروت: (ویب ڈیسک) لبنان نے داعش کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ خبرایجنسی کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش کے دہشتگرد تین مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشتگردوں نے فائرنگ، راکٹ لانچرسے حملہ اور خود کش دھماکے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔ بسام مولوی کے مطابق تینوں مقامات پر ایک ساتھ حملہ ہونا تھا جس میں کئی افراد کی ہلاکت کا امکان تھا۔
سکھر: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے اور خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کےمطابق ملزم افسر راجپوت کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا، ملزم خاتون کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا جبکہ وہ دوستوں کے ذریعے بھی نازیبا ویڈیو اور تصاویر شیئر کروا رہے تھے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے، مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ملزم نے پہلے خاتون…
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان شہبازشریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن وفد کے ہمراہ پہنچے، وفد میں اکرم درانی، مولانا اسد الرحمان اور مولانا امجد سمیت دیگر شامل ہیں۔ ان کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی وفد کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، ان کے وفد میں پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی سمیت دیگر شامل تھے۔ آصف علی زرداری کی آمد سے قبل مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کی ملاقات ہوئی، جس میں شہبازشریف نے سربراہ پی ڈی ایم کو گزشتہ…
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کی قومی سلامتی کونسل نے ملک میں قومی ایمر جنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ خبرایجنسی کے مطابق یوکرینی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ملک میں ایمر جنسی نافذ ہوگی اور ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد دستاویزات کی جانچ اور گاڑیوں میں تلاشی میں اضافہ ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز روس کی جانب سے یوکرین سے الگ ہونے والی ریاستوں کو تسلیم کرنے پر مغربی ممالک کا شدید رد عمل سامنے آگیا اور امریکا، برطانیہ ، فرانس نے روس پر پابندیوں کا فیصلہ کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس…
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے روس پر پابندیاں عائد کرنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ یوکرین کے معاملے کو ہوا دے رہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کی جانب سے روس پر پابندیوں اور یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کے اعلان کی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو خطے میں جنگ کے مترادف قرار دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چوئیننگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کا اقدام تناؤ میں اضافہ، خوف و ہراس پھیلانے اور جنگ کو ہوا…
