Author: Khabrain News

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان کی مذہبی پولیس نے سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو متنبہ کیا ہے کہ دفتر میں خود کو مکمل طور پر ڈھانپ کر آئیں اور اس کے لیے کپڑا نہ ہو تو کمبل اوڑھ کر آجائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی نیکی کے فروغ اور برائی کی روک تھام کے ادارے کی جانب سے سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ خواتین ملازمین خود کو مکمل طور پر ڈھانپ کر دفتر آئیں بصورت دیگر انھیں…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے گائے کا گوشت کھانے پرمسلمان شخص کوبدترین تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کردیا۔ مودی کی ہندوانتہا پسند سرکارمیں گائے کا گوشت کھانا بھی جرم بن گیا۔ ریاست بہار میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک اورمسلمان کوگائے کا گوشت کھانے پربدترین تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد قتل کردیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں محمد خلیل عالم کوہاتھ جوڑ کرہندوانتہاپسندوں سے معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو ہندوانتہاپسند خلیل عالم سے گائے کا گوشت کھانے کے بارے میں سوال کرتے اور انہیں گالیاں دیتے سنائی دے رہے ہیں۔ خلیل عالم ہندوانتہاپسندوں کویقین دلا رہے ہیں کہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک بار پھر ایلکس ہیلز کی خدمات حاصل کرلیں۔ ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سخت بائیو سیکیور ببل کو جواز بناکر ٹورنامنٹ چھوڑ جانے والے ایلکس ہیلز پشاور زلمی کے خلاف دوسرے الیمنیٹر میچ میں ایک بار پھر ٹیم کو دستیاب ہونگے۔ ذرائع کے مطابق ہیلز کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کا بگ بیش لیگ میں کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا اور رولز کے مطابق اگر 28 روز…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد ٹرک نما کمنٹری باکس کو بند کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوچکا ہے اور پلے آف کا آغاز ہوچکا ہے، تاہم کورونا وائرس نے بھی اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں اور کھلاڑیوں سمیت کمنٹیٹرز کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ کمنٹیٹر ڈینی موریسن اور عروج ممتاز بھی کوویڈ 19 میں مبتلا ہوچکے ہیں، پی ایس ایل 7 میں ٹرک نما کمنٹری باکس کا آئیڈیا متعارف کرایا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ٹیسٹ بیٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو اپنی ہی سرزمین پر شکست دینے کے لیے ایک اچھی حکمت عملی تیار کی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے کیمپ بہت اچھا جارہا ہے، میچ سینیریو پریکٹس بھی کی ہے، آسٹریلیا کو سامنے رکھ کر ٹریننگ بھی اچھی چاہیے، سیریز کےلیےجتنی تیاری ہونی چاہیے وہ مکمل ہے، جب آسٹریلیا 1998 میں آٸی تھی تو میں نے تماشائیوں کے اسٹینڈز میں بیٹھ کر میچ دیکھا تھا، خوشی ہے کہ…

Read More

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی پاکستانی ویژول آرٹسٹ لاریب عطا اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022 کے لیے نامزدگی حاصل کی ہے۔ جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم ’’نوٹائم ٹوڈائے‘‘ نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے ’’بہترین اوریجنل سونگ‘‘، ’’بہترین سونگ‘‘ اور ’’بہترین ویژول ایفیکٹس‘‘ سمیت تین نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ فلم کی ویژول ٹیم میں پاکستان کی نوجوان آرٹسٹ لاریب عطا بھی شامل ہیں جو فلم کی ڈیجیٹل کمپوزیٹر ہیں۔ اس کے علاوہ اس ٹیم نے بافٹا 2022 میں ’’بہترین اسپیشل ویژول ایفیکٹس‘‘ کی نامزدگی بھی حاصل کی…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سادگی پسند اداکار نواز الدین صدیقی اپنے نئے گھر کا باتھ روم دیکھ کر حیران رہ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازالدین صدیقی کا ممبئی میں گزشتہ تین برس سے بنگلا زیر تعمیر تھا، جس میں وہ حال ہی میں اہل خانہ سمیت منتقل ہوئے تھے۔ اداکار نے اس گھر کو اپنے نواب کا نام دیا ہے، اس بنگلے میں 7 کمرے جبکہ 2 بڑے ڈائننگ روم ہیں جبکہ اداکار نے کاشت کاری کا شوق پورا کرنے کے لیے پہلی منزل پر بھی گارڈن بنایا ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے…

Read More

سلیکان ویلی: (ویب ڈیسک) ایپل اسٹور پر ایک ایسی تفریحی ایپ ’بلوئر‘ بھی ہے جسے انسٹال کرکے آئی فون کو اتنی طاقتور پھونک مارنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے کہ جس سے سالگرہ کی موم بتی بجھائی جاسکے۔ یہ ایپ مفت میں دستیاب نہیں بلکہ اس کی قیمت 1.99 ڈالر (تقریباً 350 پاکستان روپے) ہے۔ اس کے باوجود بھی یہ ایپل اسٹور پر تفریحی ایپس کی کیٹیگری میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ اسے تیار کرنے والے ادارے ’کیونیو‘ کے مطابق، یہ ایپ آئی فون کے الیکٹرک سرکٹ میں کچھ خفیہ فیچرز کا فائدہ اٹھاتی ہے اور اس کے اسپیکروں کو…

Read More

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا میں بالخصوص بادام کاشت کرنے والے کسان اس وقت شہد کے ان چھتوں کی چوری سے پریشان ہیں جو باداموں کی زرخیزی (پولی نیشن) کے لیے بھاری رقم دے کر نصب کئے گئے تھے۔ کیلیفورنیا میں اس وقت وُڈ لینڈ کے ہزاروں ایکڑ باغات پر اس وقت باداموں کا موسم چل رہا ہے اور ان کی زرخیزی کے لیے شہد کی مکھیاں درکار ہوتی ہیں جو مختلف کمپنیاں چھتوں کی صورت میں فراہم کرتی ہیں ۔ ان کا کرایہ مجموعی طور پر لاکھوں ڈالر تک ہوتا ہے۔ یہ علاقہ امریکی باداموں کا 25 فیصد پیداواری خطہ…

Read More

جرمنی: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے سوئس رول سے متاثر ہوکر دنیا کی سب سے چھوٹی بیٹری تیار کی ہے جو دیکھنے میں نمک کے ذرے کے برابر ہے۔ سائنسدانوں نے دنیا کے مختصر روبوٹ اور خردبینی جسمانی سینسر بنائے ہیں لیکن انہیں بجلی دینے کا معاملہ اب بھی ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ اسی کمی کو دیکھتے ہوئے جرمنی کی یونیورسٹی آف کیم نٹس سے وابستہ سائنسدانوں نے ایک بالکل نئی اور مختصر ترین بیٹری بنائی ہے۔ ان کے مطابق یہ سوئس رول سے متاثر ہوکر بنائی گئی جو ازخود منظم (سیلف اسمبلی) کے تحت وجود میں آتی ہے۔…

Read More