Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) روس اور یوکرائن کی کشیدگی کے باعث جاپان اور آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے روس پر پابندی کے بعد اب جاپان اور آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں۔ جاپان کے وزیر اعظم فومیوکی شی دہ نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاپان میں روسی بانڈز کے اجرا پر پابندی لگائی جا رہی ہے اور کچھ روسی شہریوں کے اثاثے بھی منجمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین کی سالمیت کو نقصان…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لاہور کے بعد اب اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے بچوں کو بھی مفت کھانا ملے گا۔ اب اسلام آباد کے سرکاری پرائمری اسکولوں کے بچوں کو گھروں سے لنچ باکس لانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور نہ ہی باہر سے چپس، پاپڑ یا بسکٹ کھانا پڑیں گے۔ لاہور کے بعد اب اسلام آباد کے سرکاری پرائمری اسکولوں کے بچوں میں بھی مفت کھانا فراہم کیا جائے گا اور روزانہ کا مینیو مختلف ہو گا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں اسکول کھانا پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ جس میں 100 سرکاری…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی بندرگاہ ایک دن بعد بھی کھل نہ سکی.14 جہاز لنگ انداز نہیں ہو سکے۔ کراچی میں ماہی گیروں کی جانب سے بندرگاہ کے چینل کا گھیراؤ جاری ہے ۔ احتجاج کو تقریباًچوبیس گھنٹے کا وقت گزر گیا ہے تاہم بندرگاہ ابھی تک کھولی نہیں جا سکی۔ چینل بند ہونے سے اب تک 14 جہاز لنگر انداز نہیں ہوسکے۔ وزیراعظم کے مشیر بحری امور محمود مولوی کے ماہی گیروں کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔ محمود مولوی کہتے ہیں آج پھر بات چیت ہوگی۔ مذاکرات ناکام ہوئے تو ایکشن ہو گا۔ ماہی گیروں کا مطالبہ…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) یوکرین تنازعے کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ برطانوی کروڈ آئل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت ایک وقت میں ساڑھے 99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جو سات سال کی بلند ترین سطح ہے۔ اور تیل اب ساڑھے چھیانوے ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ یوکرین اور روس کے تنازعہ میں غیر یقینی کی صورتحال بدستور موجود ہیں اور تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ بھی برقرار ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو کافی شاپ پر ایک انوکھا سرپرائز ملا، جس کی تصویر بھی انہوں نے ٹوئٹر پر شئیر کی۔ مریم اورنگزیب نے کافی کے دو مگ کی تصویر شئیر کی ہے، جس کے ایک کپ پر ” شیر آگیا ” درج ہے، جبکہ دوسرے میں شیر کی تصویر بھی واضح دکھائی دے رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے اس پوسٹ پر لکھا کہ انہوں نے لاہور کے ایک ریسٹورنٹ میں کافی کا آرڈر دیا اور انہیں یہ خوشگوار سرپرائز ملا۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے بھی پوسٹ پر اردو میں ”شیر…

Read More

صنعا: (ویب ڈیسک) یمن میں خاتون نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے شہر تعز میں پہلی بیوی نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے پر اغوا کر کے سسرالیوں سے تاوان کا مطالبہ کیا۔ اس دوران خاتون نے اپنے ہی شوہر کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ خاتون کو اپنے شوہر کی دوسری شادی کی اطلاع ملی تو غصے میں اس نے انتہا قدم اٹھا لیا۔ شوہر کو گھر میں ہی رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت سے چین حوصلہ پکڑے گا۔ امریکی ریڈیو پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین پر روس کا حملہ چینی صدر کو تائیوان پر قبضہ کرنے کی ہمت دے گا، سابق صدر کے مطابق چین تائیوان پر خود حملہ کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جب وہ صدر تھے تو چینی روسی صدور میں سے کوئی حملہ کرنے کی ہمت نہیں کر سکا، ٹرمپ نے صدر بائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) این سی او سی نے ہوائی سفر کرنے والے تمام مسافروں کیلئے ویکسینیشن لازم قرار دیدی۔ فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مکمل ویکسین شدہ مسافروں کیلئے پرواز سے قبل پی سی آر کی منفی رپورٹ جمع کرانے کی شرط ختم کر دی جائے۔ این سی او سی کے مطابق 12 سال سے زیادہ عمر کے غیر ویکسین شدہ افراد کو پرواز سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جمع کرانا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پانچ نہیں دسوں انگلیاں کرپشن میں دھنسی ہوئی ہیں تاہم اب ان کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور اب وہ تنہا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اب تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر پائی اور حکومت ہمارے خلاف صرف کردار کشی کر رہی ہے۔ حزب اختلاف کو انتقام…

Read More

آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کو دھچکا لگا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے بالنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد کا انتقال ہو گیا۔ والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہو گئی۔ پاکستان نے چند روز قبل ہی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق فاسٹ بالر کو فاسٹ بالنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ پی سی بی نے شان ٹیٹ کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں تاخیر ہو گئی ہے۔…

Read More