Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے گروپ اسٹیج میں فخر زمان نے اپنی بیٹنگ سے دھوم مچا دی تو بالنگ میں شاداب خان سب سے آگے ہیں۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے 10 میچ کھیل کر 52 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 521 رنز بنائے۔ ان کے مجموعے میں ایک سنچری اور 6 ففٹیز بھی شامل ہیں۔ فخر زمان نے 16 چھکے اور 51 چوکے لگائے۔ بیٹنگ میں دوسرا نمبر محمد رضوان کا ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان نے 10 میچوں میں 68 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 479 رنز بنائے۔…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا. وزیرِ اعظم کی جانب سے فیس بک پر پوسٹ میں لکھا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ سینیٹررحمان ملک کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ترجمان کے مطابق رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے، وہ اسلام آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 7 کے اختتام پر کورونا کیسز سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پاکستان کی سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ عروج ممتاز پی ایس ایل 7 میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ ان سے قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر ڈینی موریسن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔ پشاور زلمی کے 5 کھلاڑیوں اور ملتان سلطانز کے سیکیورٹی افسر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ عروج ممتاز کا 3 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ عروج ممتاز پی ایس…

Read More

متحدہ عرب امارات: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید ’میوزیم آف دی فیوچر‘ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ جس کے لیے شاندار تقریب منعقد کی گئی، افتتاحی تقریب میں امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم بھی شریک تھے۔ مستقبل کے عجائب گھر کو “زمین پر سب سے خوبصورت عمارت” کا درجہ دیا گیا ہے، اور اس تاریخی میوزیم نے آج 23 فروری سے باضابطہ طور پر دنیا کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں، جس کا عزم امید کے پیغام کے ساتھ اور بنی نوع انسان کے لیے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی رحمن ملک کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ رحمن ملک کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد کے کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رحمن ملک کی رحلت کی خبر سن کر دکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالی رحمن ملک کے درجات بلند کرے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے بھی سابق وزیر داخلہ، سینیٹر رحمان ملک کے انتقال…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی میل ملاقاتیں صرف میڈیا کی شہ سرخی بننے کیلئے ہیں، اپوزیشن کی کشتی بیچ مندھار بھنور میں پھنس چکی ہے، اپنی ساکھ بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی میں آج بھی ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان ہے، کرپٹ مافیا بغض کپتان میں اکٹھا ہوگیا، سب کرپٹ مافیا کے سامنے اکیلا کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے، عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑ کر اپوزیشن نے اپنے لیے گڑھا کھود دیا ہے۔ حسان…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ متنازع علاقوں کو تسلیم کر کے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے روس اور یوکرین کے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی صورتحال عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے حوالے سے روسی اقدامات قابل مذمت ہیں اور روس فوری طور پر مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ واپس لے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ متنازع علاقوں کو تسلیم کر کے روس نے عالمی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پیکا ترمیمی آرڈیننس پر حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے پیکا ترمیمی آرڈیننس سے متعلق وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔ امین الحق نے خط میں کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم سے متفق نہیں ، اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بنیادی حقوق کےخلاف قوانین کی حمایت کسی صورت نہیں کرسکتے۔ ترامیم میں بلاضمانت گرفتاری اور فیک نیوز کی تشریح نہ ہونے سےبے چینی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے آرڈیننس کو حکومت کی عوامی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ حارث روف کے تھپڑ مارنے والی حرکت پر ٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا تاکہ وہ آئندہ کے لیے محتاط رہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ حارث روف سے ملے ہیں، وہ اچھے انسان ہیں لیکن جارحانہ طبیت کے ہیں، انہیں کسی کو باتیں کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر میچز چلتے ہیں، جسے دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے اور فیلڈ میں جو کچھ ہوتا ہے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کی طرف سے عدالت میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔ اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے میڈیا اور اظہار رائے کی آزادیوں کے خلاف قانون کو چیلنج کرنے کے لیے پٹیشن تیار کر لی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے…

Read More