لاہور: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت سے چین حوصلہ پکڑے گا۔ امریکی ریڈیو پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین پر روس کا حملہ چینی صدر کو تائیوان پر قبضہ کرنے کی ہمت دے گا، سابق صدر کے مطابق چین تائیوان پر خود حملہ کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جب وہ صدر تھے تو چینی روسی صدور میں سے کوئی حملہ کرنے کی ہمت نہیں کر سکا، ٹرمپ نے صدر بائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) این سی او سی نے ہوائی سفر کرنے والے تمام مسافروں کیلئے ویکسینیشن لازم قرار دیدی۔ فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مکمل ویکسین شدہ مسافروں کیلئے پرواز سے قبل پی سی آر کی منفی رپورٹ جمع کرانے کی شرط ختم کر دی جائے۔ این سی او سی کے مطابق 12 سال سے زیادہ عمر کے غیر ویکسین شدہ افراد کو پرواز سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جمع کرانا…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پانچ نہیں دسوں انگلیاں کرپشن میں دھنسی ہوئی ہیں تاہم اب ان کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور اب وہ تنہا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اب تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر پائی اور حکومت ہمارے خلاف صرف کردار کشی کر رہی ہے۔ حزب اختلاف کو انتقام…
آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کو دھچکا لگا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے بالنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد کا انتقال ہو گیا۔ والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہو گئی۔ پاکستان نے چند روز قبل ہی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق فاسٹ بالر کو فاسٹ بالنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ پی سی بی نے شان ٹیٹ کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں تاخیر ہو گئی ہے۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے گروپ اسٹیج میں فخر زمان نے اپنی بیٹنگ سے دھوم مچا دی تو بالنگ میں شاداب خان سب سے آگے ہیں۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے 10 میچ کھیل کر 52 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 521 رنز بنائے۔ ان کے مجموعے میں ایک سنچری اور 6 ففٹیز بھی شامل ہیں۔ فخر زمان نے 16 چھکے اور 51 چوکے لگائے۔ بیٹنگ میں دوسرا نمبر محمد رضوان کا ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان نے 10 میچوں میں 68 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 479 رنز بنائے۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا. وزیرِ اعظم کی جانب سے فیس بک پر پوسٹ میں لکھا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ سینیٹررحمان ملک کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ترجمان کے مطابق رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے، وہ اسلام آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 7 کے اختتام پر کورونا کیسز سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پاکستان کی سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ عروج ممتاز پی ایس ایل 7 میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ ان سے قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر ڈینی موریسن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔ پشاور زلمی کے 5 کھلاڑیوں اور ملتان سلطانز کے سیکیورٹی افسر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ عروج ممتاز کا 3 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ عروج ممتاز پی ایس…
متحدہ عرب امارات: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید ’میوزیم آف دی فیوچر‘ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ جس کے لیے شاندار تقریب منعقد کی گئی، افتتاحی تقریب میں امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم بھی شریک تھے۔ مستقبل کے عجائب گھر کو “زمین پر سب سے خوبصورت عمارت” کا درجہ دیا گیا ہے، اور اس تاریخی میوزیم نے آج 23 فروری سے باضابطہ طور پر دنیا کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں، جس کا عزم امید کے پیغام کے ساتھ اور بنی نوع انسان کے لیے…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی رحمن ملک کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ رحمن ملک کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد کے کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رحمن ملک کی رحلت کی خبر سن کر دکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالی رحمن ملک کے درجات بلند کرے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے بھی سابق وزیر داخلہ، سینیٹر رحمان ملک کے انتقال…
لاہور: (ویب ڈیسک) حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی میل ملاقاتیں صرف میڈیا کی شہ سرخی بننے کیلئے ہیں، اپوزیشن کی کشتی بیچ مندھار بھنور میں پھنس چکی ہے، اپنی ساکھ بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی میں آج بھی ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان ہے، کرپٹ مافیا بغض کپتان میں اکٹھا ہوگیا، سب کرپٹ مافیا کے سامنے اکیلا کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے، عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑ کر اپوزیشن نے اپنے لیے گڑھا کھود دیا ہے۔ حسان…
