Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) آصف علی زرداری نے چودھری برادران کو آج عشائیے پر مدعو کرلیا۔ سابق صدر اور چودھری پرویز الٰہی کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوگی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی آج بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوگی۔ وفاقی وزیر مونس الہیٰ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوں گے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ آصف زرداری نے چودھری برادران سے حکومت مخالف عدم اعتماد کی تحریک میں تعاون مانگا تھا۔ مسلم لیگ ق نے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں اعلی سطح کی پارٹی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک انتقال کر گئے، وہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے اور صحتیاب نہ ہوسکے، انہیں پھیپڑوں کا عارضہ بھی لاحق تھا۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک 1951 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات اورپی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری حاصل کی۔ ایف آئی اے کے سربراہ بھی رہے۔ رحمان ملک کو ان کے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج 2 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے۔ روسی صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وزیراعظم عمران خان آج روس کے دارلحکومت ماسکو پہنچیں گے، جہاں ان کو وونکووائیرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ عمران خان روسی صدر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔ روسی وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ وزیراعظم اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ اور گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم روسی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم 24 فروری کو وطن…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کا آج سے لاہور میں آغاز ہو گا، پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گے۔ لاہور میں پی ایس ایل سیون فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرزپی ایس ایل سیون میں دو مرتبہ آمنے سامنے آ چکے، کراچی میں ہونے والا مقابلہ سلطانز کے نام رہا تو لاہور میں قلندرز نے میدان مار لیا۔ ایونٹ کے بہترین بلے باز کے لیے بھی دونوں ٹیموں کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا سے مزید 43 افراد انتقال کر گئے اور 1232 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41744 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 43 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا…

Read More

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رحمان ملک کے پھیپھڑےکوروناکی وجہ سےمتاثر ہوئےتھے اور رحمان ملک نجی اسپتال میں کئی روزسےوینٹی لیٹرپرتھے۔ 2008 سے 2013 تک وفاقی وزیر داخلہ رہنے والے سینیٹر رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔ رحمان ملک کو بینظیر بھٹو کے بہت قریب سمجھا جاتا تھا اور انہوں نے میثاق جمہوریت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ یونیورسٹی آف کراچی نے رحمان ملک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ، مسلم…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی پارلیمنٹ نے صدر پیوٹن کو ملک سے باہر فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی ہے جبکہ نیٹو کے 100 سے زائد جنگی طیاروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق روسی ایوان بالا نے کہا کہ فوج کو امن کے قیام کے لئے تعینات کیا جانا چاہیے۔ ادھر یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو روس کے خلاف اسلحہ کی ترسیل مزید تیز کریں جبکہ یوکرین نے برطانیہ کو اسلحہ کی فراہمی کے لئے خط بھی لکھا۔ دوسری جانب نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ روس…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ نے روس کے 5 بینکوں پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے جس پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ہم روس اور یوکرین کے مابین تنازع کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے اور ہم دونوں ملکوں کے درمیان تنازع کو سفارتی سطح پر حل کرنے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے یوکرین کے صدر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ یوکرین کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد کرتے رہیں گے۔ واضح رہے…

Read More

خانیوال: (ویب ڈیسک) میاں چنوں میں تلمبہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل رکشہ کچل دیا، جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔ میاں چنوں نواحی گاؤں کی فیملی موٹرسائیکل رکشہ پر گھر جارہے تھے کہ راستے میں ٹریکٹرٹرالی نے ٹکرماردی، حادثے کے نتیجے 1 دوماہ کے بچے محمدعلی اور 4 خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ جاں بحق ہونے والی خواتین میں شہزادہ مائی، شمیم مائی، مریم بی بی اور زاہدہ بی بی شامل ہیں جبکہ ایک بچی اور 4 خواتین سمیت 6 زخمی ہوگئے۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل انگس جے کیمبل کی ملاقات ہوئی ہے۔ بیان کے مطابق ملاقات میں فوجی تعاون،افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں خطے کے امن و سلامتی کے لیے کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعلقات…

Read More