کوئٹہ: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی ) نے زیارت میں واقع قائد ریزیڈنسی دہشت گردی واقعہ میں ملوث کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہرنائی میں در محمد عرف درو سمیت 3 دہشت گردوں کو ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مطلوبہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 سب مشین گنز، دستی بم، بارودی مواد، پرایما کارڈ کے علاوہ دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے نیٹ ورک کے خلاف…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں فرائض انجام دینے والے کمنٹیٹر ڈینی موریسن کو بھی کوویڈ 19 نے گھیر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 7 پر کورونا وائرس کے وار مزید تیز ہوگئے، سابق کیوی کرکٹر ڈینی موریسن کو کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز پشاور زلمی کے 3 کرکٹر سمیت 4 ممبرز کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا،علیم ڈار، روشن ماہناما، احسن رضا سمیت مائیکل گف فرائض انجام دیں گے۔ 25 فروری تک کھیلے جانے والے پلے آف مرحلے کے لیے میچ ریفریز اور امپائرز کا تقرر کردیا گیا ہے، کل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول کوالیفائر میں میچ ریفری کی ذمہ داری روشن ماہناما ادا کریں گے۔ علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائرز جبکہ مائیکل گف اور احسن رضا بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔ 24 فروری کو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدارتی آرڈیننس کے ذریعے جاری کیے گئے پیکا آرڈیننس کیخلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل کیس کی سماعت کریں گے، پی ایف یو جے نے وکیل عادل عزیز قاضی کے ذریعے پیکا آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے تب پیکا قوانین میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کی جب ایک دن پہلے ایوان بالا کا اجلاس جاری تھا، حکومت نے ڈرافٹ پہلے ہی تیار…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں تقریباً 233 ارب روپے کے کیسز ہیں۔ یہ پیسہ ملک کا ہے، کسی کا انفرادی نہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم لوگ آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے اور کچھ تجاویز دی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تقریباً 233 ارب روپے کے کیسز ہیں۔ یہ ملک کا پیسہ ہے، کسی کا انفرادی نہیں ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے 13 کیسز کی نشاندہی کی ہے جو…
لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ سے ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے جہاں پر میاں اور بیوی 6 منٹ کے دوران 12 برگر ریسٹورنٹ سے کھا کر بل دیئے بغیر فرار ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکثر و بیشتر مالکان اپنے ریسٹورنٹس کی تشہیر کے لیے مختلف اسکیمیں نکالتے ہیں جس میں کبھی کھانے پر اچھا خاصہ ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے تو کبھی بائے ون گیٹ ون فری جیسی پیشکش کی جاتی ہیں۔ برطانیہ کے کاؤنٹی ولٹشائر کے علاقے مارلبورو کے ریسٹورینٹ نے بھی گاہکوں کو ایسی ہی پیشکش کی جو مالک کو مہنگی پڑی۔ مالک نے پیشکش کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر فراہم کرے گا جس کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سالانہ پروگرام کے تحت فنڈز فراہم کرے گا یہ فنڈز اقتصادی ترقی کے مقاصد کے تحت توانائی اور زراعت کے شعبوں میں خرچ ہوں گے۔ اس حوالے سے آئی ٹی ایف سی اور وزارت اقتصادی امور کے وفد نے تقریب کے دوران جدہ میں دستخط کیے ہیں۔ آئی ٹی ایف سی نے 2021میں کورونا کے باوجود 1.1 بلین ڈالرکی مالی اعانت فراہم کی تھی۔ گزشتہ سال نومبر میں انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو ملکی صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ پیداوار میں اضافے کے ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی انڈسٹریل بیس بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں…
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے وزیردفاع نے یوکرینی فوجیوں کو جنگ کے لیے تیار رہنےکا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی وزیردفاع اولیکسی ریزنیکوف نے وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر جذباتی پیغام پوسٹ کیا۔ اولیکسی ریزنیکوف نے اپنے پیغام میں فوجیوں کو کہا کہ وہ جنگ کے لیے تیار رہیں، مشکلات ہوں گی، نقصانات ہوں گے، ہمیں درد کو برداشت کرنا ہوگا، ہمیں خوف اور مایوسی پر قابو پانا ہوگا، روس کے خلاف یقینی فتح ہوگی۔ یوکرینی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ کریملن نے سوویت یونین کی بحالی کے لیے ایک اور قدم اٹھایا ہے،کل…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد چل بسے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے شان ٹیٹ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا تھا کہ والد کے انتقال کے باعث ٹیٹ کی پاکستان آمد تاخیر سے ہو گی، ٹیٹ کی پاکستان آمد کی نئی تاریخ اگلے چند روز میں کنفرم کی جائے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کو مزید 12 ماہ کے لیے پاکستان کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا، محمد…
