لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں ہونے والی انجریز کھلاڑیوں کے لئے درد سر بن گئیں، سپنر محمد نواز انجری کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دستیاب نہیں ہونگے ۔ ٹیم مینجمنٹ نے حسن علی کی پی ایس ایل میں کارکردگی نہ ہونے پر پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا، فاسٹ باؤلر گروئن انجری کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچز بھی نہیں کھیل رہے ۔ ذرائع کے مطابق حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کو ریزرو سے پروموشن دے کر پلئینگ الیون میں شامل کئے جانے…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری گلوکارہ نور جہاں کی مداح نکل آئیں اور شادی کی تقریب سر بکھیر دیئے۔ تقریب میں عظمیٰ بخاری نے ملکہ ترنم نور جہاں کا گانا آجا ہو بیلیا گایا اور اپنے خاندان کی شادی میں ڈھولک بھی خوب بجائی۔ ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے گانے اور ڈھولک سے سرُ ملا کر محفل کو کشتہ زعفران بنا دیا، انہوں نے تقریب میں گولڈن گوٹہ سے مزین ہلکے سبز رنگ کا لباس زیب تن کررکھا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ…
مری: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے آج رات سے 25 فروری جمعہ تک مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی کردی۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کےلیےٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ برف باری کے دوران ضلعی انتظامیہ کے حکم پر آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مری میں تقریبا3500گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے ۔ بیان کے مطابق مری کے ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پرخصوصی چیکنگ و آگاہی پمفلٹ کی تقسیم کےلئے پکٹس قائم کر دی…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک)راولپنڈی میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والے سفاک باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔ چونترہ پولیس کے مطابق سفاک ملزم نےچھریوں کے وار کر کے اپنی بیٹی کوقتل کیا، ملزم محمد امتیاز نے ایک ہفتہ قبل اپنی بیٹی کو قتل کیا، سفاک ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےگرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا اندوہناک قتل افسوس ناک واقعہ ہے، ملزم کو کڑی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر کی وکلا تنظیموں نے پیکا ترمیمی آرڈیننس مسترد کردیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق پیکا آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ترمیم کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، سپریم کورٹ بار پیکا آرڈیننس مخالفوں کے گلے کاٹنے اور آزادی اظہار پر یقین رکھنے والوں کی آواز دبانے کا ایجنڈا ہے۔ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کالے قانون نافذ کرنے والوں کو سمجھنا چاہیے شیشے کے گھر میں رہ کر پتھر نہیں مارے…
لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سیاسی عمل کی وجہ سے رابطے سب کے ساتھ ہوتے ہیں، تاہم فیصلے مشاورت اور سوچ سمجھ کر ملکی مفاد میں کیے جاتے ہیں، اپنی سیاسی ساکھ کو سامنے رکھتے ہوئے ملکی مفاد میں فیصلے کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کے سپیکر سے وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان اورایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی ، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ جو ملک کے مفاد…
جنیوا: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے مشرقی یوکرین کے علاقوں ڈونیسک اور لوہانسک میں فوج بھیجنے کے روسی صدر کے بیان کو بکواس قرار یتے ہوئے روس پر کڑی تنقید کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر نے یوکرین کی موجودہ صورت حال کی جانب توجہ دلاتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے فوج بھیجنے کے بیان پر کڑی تنقید کی اور اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے مزید کہا کہ روسی صدر نے…
کابل: (ویب ڈیسک) ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بتایا ہے کہ افغانستان کی کابل اکیڈمی آف پولیس سے 40 خواتین پولیس افسران تدریسی عمل اور تربیت مکمل کرکے ملک اور قوم کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔ طالبان کے دوحہ دفتر کے ترجمان اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کے نمائندے سہیل شاہین نے ٹویٹر پر بتایا کہ کابل اکیڈمی آف پولیس سے 40 خاتون پولیس افسران نے گرجویشن مکمل کرلی ہے۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین نے مزید لکھا کہ یہ تربیت یافتہ خواتین افسران آزاد افغانستان میں اپنے عوام اور ملک کی خدمت کے لیے سیکیورٹی فورسز کا حصہ…
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان کو سپریم کورٹ میں جج مقرر کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے ملک کے معروف وکیل اور جج خالد کبوب کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کر دیا ہے جب کہ مزید دو خواتین کو بھی سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ صیہونی ریاست میں 20 فیصد آبادی عربوں پر مشتمل ہے اور اس اعتبار سے سپریم کورٹ میں عرب ججز بھی مقرر کیے جاتے رہے ہیں لیکن ہمیشہ قرعہ فال عربی النسل مسیحی جج کے نام نکلتا ہے۔ اسرائیل کی ملکی…
اواگادوگو: (ویب ڈیسک) جنوب مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کی سونے کی کان میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں 60 کان کن ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق براعظم افریقہ میں سب سے زیادہ سونا پیدا کرنے والے ملک برکینا فاسو کی سونے کی کان خوفناک دھماکے میں دب گئی جس میں 150 سے زائد کان کن ملبے تلے دب گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی کان تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا سونے میں استعمال ہونے والے کیمیکل کے ذخیرے میں ہوا۔ ہلاکتوں میں اضافہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ…
