اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر اسحاق ڈار کی ورچوئل حلف لینے کی درخواست کو غیر آئینی قرار دیدیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار کے نام جوابی خط میں واضح کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 65 اور سینیٹ کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ کی رول 6 کے تحت منتخب رکن ایوان میں آ کر ہی حلف اٹھا سکتا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کے رول 7 کے تحت کسی بھی سینیٹر کو حلف اٹھانے کے بعد رول پر دستخط کرنا بھی ضروری ہے، آئین و…
Author: Khabrain News
ممبئی: (ویب ڈیسک) ماضی کی معروف اداکارہ میناکشی ششادری نے اپنی حال ہی میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں پہنچاننا تقریباً ناممکن ہے۔ 80 کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ میناکشی ششادری نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے لیکن فلم ’’دامنی‘‘ میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اداکارہ میناکشی 1995 میں شادی کرکے امریکا شفٹ ہوگئی تھیں اور شادی کے بعد سے انہوں نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ تاہم وہ سوشل میڈیا پر کبھی کبھی اپنی تصاویر شیئر کرتی…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار ہیں لیکن کیمرے کے سامنے نہیں بلکہ کیمرے کے پیچھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل منشیات کیس میں رہا ہونے والے آریان خان اب بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔ لیکن وہ اپنے والد کی طرح بطور اداکار نہیں بلکہ بطور مصنف بالی ووڈ میں انٹری دیں گے۔ آریان خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویب سیریز یا فیچر فلم کے لیے کہانی لکھیں گے۔ رپورٹس کے مطابق آریان خان ویب سیریز لکھنے کے لیے…
کراچی: (ویب ڈیسک) دورہ پاکستان سے قبل کینگروز کو کنڈیشنز سے ڈرایا جانے لگا جب کہ مارک وا نے کہا کہ وہاں کی پچز بھارت جیسی نہیں ہیں، پیسرز بھی اسپنرز سے کم خطرناک نہیں ہوسکتے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان آرہی ہے، وہ یہاں پر 3 ٹیسٹ، اتنے ہی ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی، اس وقت کینگروز کی توجہ سیکیورٹی اور بائیوببل کے بجائے اس بات پر زیادہ ہے کہ پاکستان میں کس طرح کی کنڈیشنز منتظر ہوں گی، اس کیلیے وہ نہ صرف یہاں پر کھیلے جانے والے فرسٹ کلاس میچز کا…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے ایک اسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے پیچیدہ آپریشن کے ذریعے امریکی خاتون کی آنکھ سے 3 زندہ مکھیاں نکال لیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی اسپتال میں امریکی خاتون ایک آنکھ کی پلکوں میں نمی، سوجن اور سرخ ہونے کی شکایت کے ساتھ ایمرجنسی وارڈ میں آئیں، خاتون نے یہ بھی بتایا کہ چند ہفتوں سے انھیں آنکھ کے اندر کوئی چیز چلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز نے ضروری ٹیسٹ کے بعد خاتون کو ٹشو انفیکشن بتایا جسے مایاسس کہا جاتا ہے اور یہ ایک نادر قسم کا انفیکشن ہوتا…
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) اس وقت کیلیفورنیا میں انتہائی مطلوب جانور کا درجہ ایک بھالو کو حاصل ہے جو کھانے پینے کی تلاش میں درجنوں گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کرچکا ہے۔ ہینک دی ٹینک نامی ریچھ کا وزن 500 پونڈ ( 223) کلوگرام ہے اور یہ 25 گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کرچکا ہے۔ خوف اور دہشت کے شکار لوگوں کو دیکھتے ہوئے اسے پکڑنے ورنہ مار دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ کیلیفورنیا کے علاقے سیکرامینٹو میں واقع ساؤتھ لیک ٹیہو کیز کے درجنوں گھروں میں گھس کر تباہی پھیلانے والا یہ ریچھ اب خوف کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی سب میرین کیبل میں خرابی آنے کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہوگئیں۔ پی ٹی اے ترجمان کاکہناہے کہ ٹرانس ورلڈ سب میرین سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی ہے خرابی کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پیر کی شام ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی، پاکستان کے سمندری ساحلوں سے تقریباً 4 سوکلومیٹر دور کیبل کٹی ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتارمیں کمی ہوسکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق صارفین کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے…
سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) یوٹیوب نے خاموشی سے ٹک ٹاک کا ایک انداز اپنالیا ہے، اب یوٹیوب لائیو اسٹریمنگ میں ٹک ٹاک اسٹریمنگ کی طرح سرخ دائرہ نمودار ہوگا جو براہِ راست نشریات کو ظاہر کرتا ہے۔ یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے سب سے پہلے اس کا اعلان ٹویٹرپر کیا۔ پروفائل تصویر کی گولائی کو سرخ رنگ گھیرلیتا ہے اور نیچے لائیو لکھا دکھائی دیتا ہے جو یوٹیوب لائیو کو ظاہر کرتا ہے۔ اس فیچر کی بدولت یوٹیوبر کو دیکھنا ممکن ہوگا کہ وہ کب کب لائیو ہوتا ہے۔ اسی طرح لائیو چینل کو تلاش کرنا بھی…
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں ڈرگ کنٹرول ٹیم نے محکمہ صحت کی سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کر لی، ادویات ایک گھر سے برآمد کی گئیں۔ محکمہ صحت ڈرگ کنٹرول یونٹ کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری میں کارروائی کی گئی جس کے دوران گھر سے سرکاری ہسپتالوں میں دی جانیوالی ادویات کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔ ایم سی سی کے پی، سندھ ،پنجاب سمیت محکمہ دفاع کے ہسپتالوں کی ادویات شامل ہیں، کارروائی کے دوران تمام سٹاک تحویل میں لیکر مالک کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔ ڈرگ حکام کے مطابق سرکاری اور زائد المیعاد ادویات کو دوبارہ…
کراچی: (ویب ڈیسک) کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے۔ کے الیکٹرک کی جنوری 2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے یکم مارچ کو سماعت ہوگی۔ درخواست کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ ایک ماہ کیلئے مانگا ہے، من و عن اضافے کا صارفین پر 3 ارب 72 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ کے الیکٹرک نے اکتوبر تا دسمبر 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں بھی سہ بجلی 30 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے جس…
