Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) دورہ پاکستان سے قبل کینگروز کو کنڈیشنز سے ڈرایا جانے لگا جب کہ مارک وا نے کہا کہ وہاں کی پچز بھارت جیسی نہیں ہیں، پیسرز بھی اسپنرز سے کم خطرناک نہیں ہوسکتے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان آرہی ہے، وہ یہاں پر 3 ٹیسٹ، اتنے ہی ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی، اس وقت کینگروز کی توجہ سیکیورٹی اور بائیوببل کے بجائے اس بات پر زیادہ ہے کہ پاکستان میں کس طرح کی کنڈیشنز منتظر ہوں گی، اس کیلیے وہ نہ صرف یہاں پر کھیلے جانے والے فرسٹ کلاس میچز کا…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے ایک اسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے پیچیدہ آپریشن کے ذریعے امریکی خاتون کی آنکھ سے 3 زندہ مکھیاں نکال لیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی اسپتال میں امریکی خاتون ایک آنکھ کی پلکوں میں نمی، سوجن اور سرخ ہونے کی شکایت کے ساتھ ایمرجنسی وارڈ میں آئیں، خاتون نے یہ بھی بتایا کہ چند ہفتوں سے انھیں آنکھ کے اندر کوئی چیز چلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز نے ضروری ٹیسٹ کے بعد خاتون کو ٹشو انفیکشن بتایا جسے مایاسس کہا جاتا ہے اور یہ ایک نادر قسم کا انفیکشن ہوتا…

Read More

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) اس وقت کیلیفورنیا میں انتہائی مطلوب جانور کا درجہ ایک بھالو کو حاصل ہے جو کھانے پینے کی تلاش میں درجنوں گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کرچکا ہے۔ ہینک دی ٹینک نامی ریچھ کا وزن 500 پونڈ ( 223) کلوگرام ہے اور یہ 25 گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کرچکا ہے۔ خوف اور دہشت کے شکار لوگوں کو دیکھتے ہوئے اسے پکڑنے ورنہ مار دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ کیلیفورنیا کے علاقے سیکرامینٹو میں واقع ساؤتھ لیک ٹیہو کیز کے درجنوں گھروں میں گھس کر تباہی پھیلانے والا یہ ریچھ اب خوف کی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی سب میرین کیبل میں خرابی آنے کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہوگئیں۔ پی ٹی اے ترجمان کاکہناہے کہ ٹرانس ورلڈ سب میرین سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی ہے خرابی کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پیر کی شام ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی، پاکستان کے سمندری ساحلوں سے تقریباً 4 سوکلومیٹر دور کیبل کٹی ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتارمیں کمی ہوسکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق صارفین کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے…

Read More

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) یوٹیوب نے خاموشی سے ٹک ٹاک کا ایک انداز اپنالیا ہے، اب یوٹیوب لائیو اسٹریمنگ میں ٹک ٹاک اسٹریمنگ کی طرح سرخ دائرہ نمودار ہوگا جو براہِ راست نشریات کو ظاہر کرتا ہے۔ یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے سب سے پہلے اس کا اعلان ٹویٹرپر کیا۔ پروفائل تصویر کی گولائی کو سرخ رنگ گھیرلیتا ہے اور نیچے لائیو لکھا دکھائی دیتا ہے جو یوٹیوب لائیو کو ظاہر کرتا ہے۔ اس فیچر کی بدولت یوٹیوبر کو دیکھنا ممکن ہوگا کہ وہ کب کب لائیو ہوتا ہے۔ اسی طرح لائیو چینل کو تلاش کرنا بھی…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں ڈرگ کنٹرول ٹیم نے محکمہ صحت کی سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کر لی، ادویات ایک گھر سے برآمد کی گئیں۔ محکمہ صحت ڈرگ کنٹرول یونٹ کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری میں کارروائی کی گئی جس کے دوران گھر سے سرکاری ہسپتالوں میں دی جانیوالی ادویات کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔ ایم سی سی کے پی، سندھ ،پنجاب سمیت محکمہ دفاع کے ہسپتالوں کی ادویات شامل ہیں، کارروائی کے دوران تمام سٹاک تحویل میں لیکر مالک کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔ ڈرگ حکام کے مطابق سرکاری اور زائد المیعاد ادویات کو دوبارہ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے۔ کے الیکٹرک کی جنوری 2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے یکم مارچ کو سماعت ہوگی۔ درخواست کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ ایک ماہ کیلئے مانگا ہے، من و عن اضافے کا صارفین پر 3 ارب 72 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ کے الیکٹرک نے اکتوبر تا دسمبر 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں بھی سہ بجلی 30 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے جس…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 175 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 23 پیسے ہو گئی ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کی برقرار ہے، 100 انڈیکس میں 350.67 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 45012.18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.77 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 21 لاکھ 99 ہزار 460 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیاسی عمل کی وجہ سے رابطے سب کے ساتھ ہوتے ہیں، جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ انشااللہ کریں گے۔ چودھری پرویز الٰہی سے صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان نے ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیاسی عمل کی وجہ سے رابطے سب کے ساتھ ہوتے ہیں، تاہم فیصلے…

Read More